میرا آئیڈیل ——- زرداری

sadia saher

محفلین
بے نظیر زندہ تھی تو بس وہی دکھتی تھیں ان کے پیچھے ھاتھ باندھے کھڑے زرداری پہ کبھی نظر ھی نہیں پڑی تھی بے نظیر کی زندگی میں میں انھیں مسٹر بے نظیر کہا کرتی تھی بے نظیر کی وفات کے بعد انھوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کیا اور سیاست میں ایسا قدم رکھا کہ ساری قوم کو کھپا دیا
پہلی بار مجھے جس بات نے ان کی طرف متوجہ کیا وہ وعدے حدیث نہیں ھوتے کا بیان تھا میں سوچا واؤ پکا ایمان والا مسلمان ھے صحیح بات ھے حدیث حدیث ھے اب زرداری کوئ کافر تو نہیں جو ایک عام بات کو حدیث کا درجہ دے دے
پھر نواز شریف کی بانھوں میں بانھیں ڈالے گانے گاتے ھوئے ایک ایک قدم آگے بڑھے جیسے شطرنج کا کھلاڑی اپنی چال چلتا ھے ایک ایک کر کے پرانے پیپلز پارٹی کے ممبرز کو ھٹاتے ھوئے خود کو ھر مقدمے سے بری کرتے ھوئے صدر کی کرسی پہ بیٹھے ان کے ساتھ ھی ملکی معیشت بھی بیٹھ گئ
خیر ان سب باتوں سے اندازہ ھوا وہ ایک زبردست سیاست دان ھیں بے نظیر کی قد آور شخصیت کے پیچھے ان کی شخصیت چھپی ھوئ تھی وہ اب کھل کر سامنے آرھی ھے ان کے بہت سے دشمن ھیں مگر وہ خاموشی اپنی چال چلتے ھیں اور اپنے قصرِ صدرات میں رھتے ھیں کسی سے کچھ نہیں کہتے جب ملک میں کوئ مشکل ھوتی ھے تو غیر ملکی دوروں پہ چلے جاتے ھیں یہ بہت ھی اچھی عادت ھے میں بھی ایسے کرتی ھوں جب کہیں کوئ لڑائ ھونے لگتی ھے چھپکے سے وہاں سے کھسک جاتی ھوں
اب جو جلتے ھوئے ملک پہ انھوں نے اجرک پھینکی ھے وہ قابل ِ تعریف عمل ھے زرداری میرے آئیڈیل ھیں دل کرتا ھے ان کا پتلا بنا کر اپنے گھر کے لان میں لگوا دوں اور دن رات دیکھا کروں
 
سرد آری تو سمجھ میں آتا ہے اور سرخ آری بھی سمجھ میں آتا ہے پر آری زرد ہو تو اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے سیاستدان آئے اور گئے لیکن زرداری سب سے بڑا سیاستدان ثابت ہوا ہے۔
 
شمشاد سیاستدانوں کو بدنام نہ کریں زرداری کو سیاستدان کہہ کر ۔

زرداری کو سیاست کی الف ب پ کا بھی نہیں پتہ۔ اسے صرف پانچ حروف آتے ہیں
ک
ر
پ
ش
ن
 
آفت

محفلین
زرداری میں بہت سی برائیاں ہیں لیکن یہ تو ماننا ہو گا کہ کہیں کہیں وہ کھری بات بھی کہنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔
وعدوں کو قرآن اور حدیث نہ سمجھنے جیسا بیان چاہے لاکھ غلط سہی لیکن کم از کم زرداری نے سچ تو بولا ۔ کیا باقی سیاست دان وعدے کر کے پورے کر دیتے ہین ؟؟؟؟
کوئی اس حقیقت کو چاہے تسلیم نہ کرے لیکن ایک مشکل دور میں انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کے رستے میں فل اسٹاپ لگا دیا ۔ کیا یہ اچھا کام نہیں ؟؟؟
زرداری کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے اربوں روپے لگا دیے لیکن جب الزام ثابت ہونے کے قریب پہنچے تو ایک دم سے این آر او کون لایا ؟؟؟ کیا احتساب اکیلے زرداری کے لیے رہ گیا ہے ؟؟؟
جیل میں کئی برس گزار دیئے لیکن نواز شریف کی طرح راہ فرار اختیار نہیں کی ۔ آج اگر زرداری صدر ہوتے ہوئے تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے تو اسے کیوں غلط کہا جا رہا ہے ۔ کیا ماضی میں یہی کام نواز شریف،ضیاء الحق،ایوب خان،اور مشرف نے نہیں کیا ؟؟؟ ویسے بھی ان تمام لوگوں نے اپنے اختیارات کو بڑھانے کے لیے آئین میں تبدیلیاں کیں لیکن زرداری نے تو ایسی کوئی تبدیلی بھی نہیں کی بلکہ یہ سب اختیارات اسے ورثے میں مشرف صاحب دے گئے ہیں ۔ اب انہیں ختم کرنے کے لیے بجائے آئینی راستہ اختیار کرنے کے الزامات کی بارش کیوں کی جا رہی ہے ؟؟؟
میں زرداری کی مخالف ہوں لیکن تاریخ سے رو گردانی نہیں کر سکتی ۔ اس لیے جو حقیقت ہے بیان کر دی ہے ۔
 
mfdarvesh

اس کا مطلب تو یہ ہوا نا کہ اجازت ہے جو چاہے کرلو اور این آر او لے آؤ، میں چوری کروں تو ہاتھ کاٹ‌ دو اور ذرداری کرے تو معاف ہے۔ صرف ذرداری کی نہیں بات سب کی ہے۔ پنجاب میں بھی لوگ اس میں شامل ہیں ساڑھے آٹھ ہزار لوگ ہیں۔ سندھ کا موقف ہے کہ چونکہ اس میں ذرداری شامل ہے اس لیے اس کو جائز قرار دے دیں اور اگر ذرداری نہ ہو تو سب کو ٹانگ دی۔ کیا بات ہے جناب کی
 
آفت

محفلین
میں نے یہ نہیں کہا کہ جو چاہے کر لو صرف یہ کہا ہے کہ احتساب سب کا کرو نہیں تو شکوک و شبہات جنم لیں گے ۔ این آر او زرداری کی تخلیق نہیں ہے بلکہ پردیس مشرف کی ہے سب سے پہلے انہیں کٹہرے میں لاؤ ۔ زردای نے کرپشن کی ہے تو وہ اکیلا قصور وار نہیں اور بہت سے لوگ بھی ہیں اور ان بہت سے لوگوں کو بیک جنبش قلم معاف کر دینے والا سب سے بڑا قومی مجرم ہے اس کی بات کوئی نہیں کرتا ۔ قوم کے اربوں روپے سوئس عدالتوں میں جھونک دیے گئے اور انجام میں پاکستان کو "این آر او" کا تحفہ دے دیا گیا ۔ کیوں؟؟؟
انصاف تو سب کے لیے اور ایک سا ہوتا ہے ۔ پاکستان کا کون سا حکمران ہے جس نے کرپشن نہیں کی ۔
مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اب مجھ پر پیپلز پارٹی کی کارکن ہونے کا الزام نہ لگ جائے ۔ پہلے بھی کچھ لوگوں نے میرا تعلق جماعت اسلامی سے جوڑ دیا تھا ۔ سچ برداشت کرنا بہت مشکل کام ہے ۔:grin:
اس کا مطلب تو یہ ہوا نا کہ اجازت ہے جو چاہے کرلو اور این آر او لے آؤ، میں چوری کروں تو ہاتھ کاٹ‌ دو اور ذرداری کرے تو معاف ہے۔ صرف ذرداری کی نہیں بات سب کی ہے۔ پنجاب میں بھی لوگ اس میں شامل ہیں ساڑھے آٹھ ہزار لوگ ہیں۔ سندھ کا موقف ہے کہ چونکہ اس میں ذرداری شامل ہے اس لیے اس کو جائز قرار دے دیں اور اگر ذرداری نہ ہو تو سب کو ٹانگ دی۔ کیا بات ہے جناب کی
 
ساجد

محفلین
متفق سو فیصد متفق کہ این آر او مشرف کا تحفہ ہے لیکن اس سے یہ مطلب تو نہیں بنتا کہ اس سے فائدہ اٹھانے والے چُوچے تھے۔ بے ضمیروں اور ملک کے لٹیروں کو ایک سنہری موقع مشرف نے دیا تھا تا کہ یہ سیاسی ڈرامہ باز اس کے خلاف اپنی زبان بند رکھیں اور ملک واپس آ کر لوٹ مار میں پھر سے مشغول ہو جائیں اور انہوں نے اس کا خوب فائدہ اٹھایا لیکن پاکستانی عوام کے دباؤ نے ساری کہانی پلٹا دی۔ زرداری کا مشرف کو صدارت سے ہٹانے میں ہچکچانا کس کو یاد نہیں؟ لیکن پاکستان میں سیاست موقع پرستی کا طواف کرتی ہے۔ جیسے ہی زرداری صاحب کو عوامی موڈ کا ادراک ہوا تو پینترا بدل کر مشرف کو محفوظ راستہ دے کر "رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی" کے مصداق کرسی صدارت پہ جلوہ افروز ہو گئے۔
جو بھاگ گیا اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تو بہت اچھا ہو گا لیکن جو موجود ہیں انہیں تو کم از کم بھاگنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئیے۔
 
mfdarvesh

محفلین
میں متفق ہوں کہ کرپشن سب نے کی ہے لیکن اگر مشرف یہاں نہیں ہے تو کیا ذردراری اور دوسرے کرپٹ‌جو یہاں ہیں ان کو چھوڑ دیں؟ اور اس کو مشرف کی آمد سے مشروط کر دیں؟
 
آفت

محفلین
بالکل یہ مطلب نہیں بنتا کہ جو باقی چور ہیں ان کو معاف کر دو لیکں کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ ان کو کون پکڑے گا ؟؟؟ سپریم کورٹ ؟؟؟؟
سپریم کورٹ صرف آرڈر دے سکتی ہے عمل نہیں کروا سکتی ۔ پچھلے چند ماہ سے ہونے والے واقعات اس بات کے گواہ ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پیٹرول کی قیمت کم کروائی اگلے ہی دن قیمت ایک نیے ٹیکس کو لگا کر پھر بڑھا دی گئی ۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت چالیس روپے فی کلو مقرر کی لیکن ہوا کیا؟؟؟ جو چینی پہلے پچاس سے ساٹھ روپے میں مل رہی تھی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بجائے کم ہونے کے ستر سے اسی روپے تک جا پہنچی ۔ کون سی عوام گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کرتی پائی گئی ۔ چینی کے حصول کے لیے لمبی لمبی لائینیں تو سب نے دیکھی ہوں گی لیکن قیمت کم کرنے کے لیے کوئی شور نہ ہوا ۔
تعجب اس بات پر ہے کہ ہم سب تسلیم کر رہے ہیں کہ سب چور ہیں اور پھر امید رکھے ہوئے ہیں کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب کرے گا ۔ اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
متفق سو فیصد متفق کہ این آر او مشرف کا تحفہ ہے لیکن اس سے یہ مطلب تو نہیں بنتا کہ اس سے فائدہ اٹھانے والے چُوچے تھے۔ بے ضمیروں اور ملک کے لٹیروں کو ایک سنہری موقع مشرف نے دیا تھا تا کہ یہ سیاسی ڈرامہ باز اس کے خلاف اپنی زبان بند رکھیں اور ملک واپس آ کر لوٹ مار میں پھر سے مشغول ہو جائیں اور انہوں نے اس کا خوب فائدہ اٹھایا لیکن پاکستانی عوام کے دباؤ نے ساری کہانی پلٹا دی۔ زرداری کا مشرف کو صدارت سے ہٹانے میں ہچکچانا کس کو یاد نہیں؟ لیکن پاکستان میں سیاست موقع پرستی کا طواف کرتی ہے۔ جیسے ہی زرداری صاحب کو عوامی موڈ کا ادراک ہوا تو پینترا بدل کر مشرف کو محفوظ راستہ دے کر "رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی" کے مصداق کرسی صدارت پہ جلوہ افروز ہو گئے۔
جو بھاگ گیا اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تو بہت اچھا ہو گا لیکن جو موجود ہیں انہیں تو کم از کم بھاگنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئیے۔
 
mfdarvesh

محفلین
شکریہ آفت مگر کوشش تو کی جارہی ہے۔ باوجود اس کے حکومت کچھ نہیں‌کر رہی ہے۔ مجھے امید ہے بہت جلد عوام اس کو لے کر آگے چل رہے ہوں‌گے۔ بہرحال میں اس کوشش کو بھی اچھا سمجھتا ہوں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے فوج کو شامل کرکے، چاہے سندھ کو تکلیف ہو یا پنجاب کو درد پڑے۔ سپریم کورٹ‌تو کام کررہی اور وہ کیا کرے؟
 
sadia saher

محفلین
سلام سب کو

میں افت کے خیالات سے متفق ھوں
این آر او سے فائدہ آٹھ ھزار سے زائد لوگوں نے اٹھایا سارا فوکس زرداری پہ ھی کیوں ھے
مانا وہ صدر ھیں اور صدر کا دامن بے داغ ھونا چاھیے مگر قانون اور سزا سب کے لیے ھے
سب کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاھیے سب کو سزا ملنی چاھیے
مگر بات وہھی آجاتی ےھ ایک چور دوسرے چور کو کیسے سزا دے گا
 
یہ آپ سے کس نے کہا ہے کہ صرف زرداری کو مجرم ثابت کرنا ہے۔ میں تو سب آٹھ ہزار کی بات کر رہاہوں۔ آپ کا خیال ہے نا کہ زرداری کو چھوڑ‌دیں باقی سب کو لٹکا دیں؟
 
Top