میجک ٹول باکس

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ دوستوں کو پوسٹ پیج پر کچھ نئے کنٹرول بٹن نظر آ رہے ہوں گے۔ دراصل میں نے وی بلیٹن کا میجک ٹول باکس موڈ انسٹال کیا ہے۔ یہ محض تجرباتی بنیادوں پر انسٹال کیا گیا ہے کیونکہ یہ فی الحال صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر پر قدرے صحیح کام کرتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس موڈ‌ کو لکھنے والا اس میں بہتری لائے گا تاکہ یہ فائرفاکس اور دوسرے براؤزرز میں بھی ٹھیک چلے۔ اس موڈ کو اس کے خامیوں کے باوجود انسٹال کرنے کی وجہ اس کی کئی دلچسپ فیچرز ہیں جن میں اشعار کی جسٹیفیکیشن اور فارمیٹنگ بھی شامل ہیں۔ میں اس کے استعمال کے بارے میں علیحدہ سے تفصیلی پوسٹ لکھوں گا۔ فی الحال ذیل کا نمونہ چیک کریں:

[frame="9 80"][poem font="Urdu Naskh Asiatype,6,firebrick,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage="" border="none,4," type=3 line=0 align=center use=ex num="0,black"]
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے = جو دل پر گزری ہے رقم کرتے رہیں گے[/poem][/frame]
 

محمد وارث

لائبریرین
ایکسپلورر پر بھی مثال مکمل صحیح نظر نہیں آ رہی، لیکن فریم اور شعر جسٹفائی ہوا نظر آرہا ہے، اور شعر میں کچھ باکس بنے نظر آ رہے ہیں۔

میں بہت بیتابی سے منتظر ہوں نبیل صاحب کہ یہ فیچر مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دیں، اشعار کو 'اشعار' کی صورت میں محفل پر لکھا ہوا دیکھنا میری بھی خواہش ہے۔ بہت شکریہ آپ کا اسطرف توجہ کرنے کیلیئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
دراصل یہ فیچرز ابھی تمام براؤزرز پر کام نہیں کرتیں۔ اسی لیے میں اس کی زیادہ تفصیل میں بھی نہیں جا رہا ہوں۔ میرے پاس انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر 6.0 میں اشعار کی جسٹیفیکیشن صحیح نظر آ رہی ہے۔ فی الحال فائرفاکس اور انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر کے دوسرے ورژنز پر یہ صحیح کام نہیں کرے گا۔
 
وعلیکم السلام نبیل بھائی!
میرے پاس فائر فاکس پر تو شعر سرے سے دکھائی ہی نہیں دے رہا۔ مگر حیرت انگیز طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 میں بالکل درست الائن شعر دکھائی دے رہا ہے۔

faiz.jpg

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اسکرین شاٹ

زبردست نبیل بھائی!۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ فائر فاکس پر بھی کام کرنے لگے تو یقین جانئے مزا آجائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، فائرفاکس کے لیے تو اس ہیک کے مصنف سے درخواست کرنی پڑے گی۔ فی الحال یہ انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر پر ہی صحیح کام کرتا ہے۔
 
نبیل!

یہ بہت کم بٹن ہیں۔
آپ درج ذیل تصویر ملاحظہ کریں
یہ سب بٹن مختلف کام کرتے‌ہیں مثال کے طور پر درج شدہ تصویر مدھم کرکے کلک کرنے پر واضح ہوجاتی ہے۔ اگر کسی نے اپنے‌موضوع میں ایک میسیج شامل کرناہے تو ایک بٹن کے‌ذریعے موضوع کھولتے اور بند کرتے وقت ایک ونڈوز کھلتی ہے‌جس میں میسیج تحریر ہوتا ہے۔ اسی طرح لکھے‌ہوئے الفاظ مختلف ڈائریکشن میں لکھنا۔ کافی کچھ ہے۔۔۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راسخ، اس تصویر میں دکھایا جانے والا موڈ غالبا وی بلیٹن کے کسی پرانے ورژن کے لیے لکھا گیا ہے۔ اور اس ہیک کی زیادہ تر فیچرز کا انحصار خاص انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ہے۔ آج کل فائرفاکس اور دوسرے براؤزر کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے، اس لیے صرف انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر کو ٹارگٹ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بد قسمتی سے یہ ہیک وی بلیٹن کے نئے ورژن پر کام نہیں کرتا ہے، لیکن اس ہیک کے مصنف کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپڈیٹ کرنے پر کام کر رہا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد یہ کام مکمل کرے۔ اس وقت تک میں اس موڈ کو ان انسٹال کر دیتا ہوں۔
 
Top