میتھی میجک۔ حساب کا جادو

سنا ہے آج کل ان کے پاس سرخ روشنائی نہیں ہے۔ واللہ اعلم

سرخ روشنائی پر ایک شگوفہ یاد آیا:

سوویت یونین کے زمانے کی بات ہے۔ دو امریکیوں نے سوچا کہ روس میں جا کر قسمت آزمائی کی جائے۔ ایک پہلے جائے گا، وہاں کے حالات لکھے گا اور اس کی بنیاد پر دوسرا کوئی فیصلہ کرے گا۔ ڈاک کے سنسر کو غچہ دینے کے لئے طے پایا کہ خط اگر نیلی روشنائی سے لکھا ہو گا تو جو لکھا وہ سب سچ ہے، اگر سرخ سے لکھا ہو گا تو جو لکھا اس کے الٹے معانی لئے جائیں۔
ایک کسی نہ کسی طور روس پہنچ گیا۔ مہینہ بھر بعد دوسرے کو پہلے کا خط ملا، جو نیلی روشنائی سے لکھا تھا۔ خلاصہ کچھ یوں تھا:
یہاں شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں کی بھی بہت موج ہے، کہیں آنے جانے پر کوئی پوچھ تاچھ نہیں، اور کسی طرح کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی۔ ان کے سفری کاغذات بھی ضبط نہیں ہوتے۔ روزگار وافر ہے، خورد و نوش کی اشیاء پر نہ کوئی کنٹرول (پابندی) ہے اور نہ قیمتیں عام آدمی کی رسائی سے باہر۔ ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔ خط کا آخری جملہ تھا: ’’یہاں سرخ روشنائی نہیں ملتی‘‘! o_O

۔۔۔۔۔
 
اس پر میں ویسے ہی رعب ڈال لیتی ہوں ناں انکل :)
میں تو امی جان سے پوچھ کر لیتی ہوں عینی کی تو جان جاتی ہے مدھو آپا کوئی کام کہہ دیں تو ان کو اتنا تنگ کرتی ہے کہ وہ کہیں جاؤ آپ میں خود ہی کر لوں گی :p

تیار رہئے، ڈبل کراس کے لئے! ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔
 
ایک ہزار ایک روپے اور ایک عدد کالے بکرے کا انتظام کرو۔

رمضان کی وجہ سے تمہیں دو سو روپے کی خصوصی رمضان پیکج کے تحت رعایت دی جاتی ہے۔

بکرے بے چارے کا کیا قصور جناب؟ ۔۔۔
ہاں اگر عینی شاہ سے ہتھیا کر آگے فروخت کرنا ہے تو پھر کوئی ہرج نہیں۔ بہت خیر منا چکی کالے کی اماں۔
 
موم کی ناک سے قطع نظر ۔۔۔ ہم یہاں کچھ ایسے tips درج کر رہے ہیں، جو ممکن ہے پہلے سے آپ کے علم میں ہوں۔ یہ اشارے آپ اپنے بچوں کو سمجھا دیں تو اُن کو حساب وغیرہ میں بہت سہولت ہو سکتی ہے۔

1۔ کوئی عدد 9 پر پورا تقسیم ہوتا ہے یا نہیں۔
عدد کے سب ہندسوں کو آپس میں جمع کریں۔ جواب میں اگر دو یا زیادہ ہندسے ہوں تو ان کو پھر جمع کریں۔ ایک ہندسہ حاصل ہو گا۔ اگر وہ ہندسہ 9 ہے تو مذکورہ عدد 9 پر پورا تقسیم ہوتا ہے، اگر 9 کے علاوہ کچھ ہے تو تقسیم کے عمل میں وہی ہندسہ ’’باقی‘‘ آئے گا۔
81282184
8+1+2+2+2+1+8+4 = 28 ۔۔۔ 2+8 = 10 ۔۔۔ 1+0 = 1
81282184 کو 9 پر تقسیم کریں۔ جواب میں باقی 1 آئے گا۔
 
2۔ کوئی عدد 3 پر پورا تقسیم ہوتا ہے یا نہیں۔
عدد کے سب ہندسوں کو آپس میں جمع کریں۔ جواب میں اگر دو یا زیادہ ہندسے ہوں تو ان کو پھر جمع کریں۔ ایک ہندسہ حاصل ہو گا۔ اگر وہ ہندسہ 3، 6، یا 9 ہے تو مذکورہ عدد 3 پر پورا تقسیم ہوتا ہے، اگر ان کے علاوہ کچھ ہے تو:​
1، 4، 7 ۔۔۔ 1 باقی​
2، 5، 8 ۔۔۔ 2 باقی
 
3۔ کوئی عدد 6 پر پورا تقسیم ہوتا ہے یا نہیں۔
طریقہ نمبر 2 میں 3 پر پورا تقسیم ہونے والے عدد کا اکائی کا ہندسہ جفت even ہے تو ’’ہاں‘‘، طاق odd ہے تو نہیں۔

4۔ کوئی عدد 18 پر پورا تقسیم ہوتا ہے یا نہیں۔
طریقہ نمبر 1 میں 9 پر پورا تقسیم ہونے والے عدد کا اکائی کا ہندسہ جفت even ہے تو ’’ہاں‘‘، طاق odd ہے تو نہیں۔
 
5۔ عدد 10 کو ہم جانتے ہیں کہ 2، 5 اور 10 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔ اس لئے کوئی عدد کتنا بڑا ہو:
الف: اس کا اکائی کا ہندسہ 0 ہے تو وہ 10 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔
با: اس کا اکائی کا ہندسہ جفت ہے (0، 2، 4، 6، 8 ) تو وہ 2 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔
جیم: اس کا اکائی کا ہندسہ 5 ہے تو وہ 5 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔
 
6۔ کوئی عدد 4 پر پورا تقسیم ہوتا ہے یا نہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ 100 پورا تقسیم ہوتا ہے 4 پر۔ عدد جو بھی ہے اس کے اکائی اور دہائی والے ہندسے دیکھ لیں۔
الف: اکائی کا ہندسہ 2 یا 6 ہے تو 4 پر پورا تقسیم ہونے کے لئے دہائی کا ہندسہ طاق (1، 3، 5، 7، 9) ہونا چاہئے۔
با: اکائی کا ہندسہ 0، 4 یا 8 ہے تو 4 پر پورا تقسیم ہونے کے لئے دہائی کا ہندسہ جفت ( 0، 2، 4، 6، 8 ) ہونا چاہئے۔
جیم: ظاہر ہے کہ جہاں اکائی کا ہندسہ طاق (1، 3، 5، 7، 9) ہو گا وہ عدد کچھ بھی ہو 2 یا 4 یا 6 یا 8 پر پورا تقسیم نہیں ہو سکتا۔
 
مزیدار مزیدار
 
سوال یہ کِیا گیا کہ فاختہ ہے چیز کیا
کہا کہ میں خلیل ہوں خلیل خان تو نہیں

محمد خلیل الرحمٰن

محبت ہے آپ کی استادِ محترم
ورنہ وہ زمانے لدگئے
جب خلیل خان فاختہ اڑاتے تھے
اب تو یہ خلیل تہی دست ہے
تشنہ کام ہے
کٹھور دل ہے
جس کے ارد گرد محبتیں بکھری ہوئی ہیں
لیکن وہ نفرتیں سمیٹتا ہے

پیارے پیارے لوگوں کی محبتوں کو نظر انداز کردیتا ہے

واقعی
وہ زمانے لد گئے جب خلیل خاں فاختہ اُڑایا کرتے تھے
اب تو خلیل اپنی ذات میں ہی کہیں کھوگیا ہے
 
یہان تو میتھی کی بات نہیں ہو رہی کیا۔۔۔ یہ کیا میں تو آلو میتھی کا سمجھ کہ آئی تھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :p
آلو میتھی کھائے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا
دو ماہ سے تو گھر نہیں گیا پچھلی دفعہ جب گیا تھا تو بیگم نے بریانی پلاؤ کوفتے اور کباب پر ٹرخا دیا تھا
 
Top