میاں بیوی کے پیار بھرے لطیفے

شمشاد

لائبریرین
مجھے محفل میں ہر طرف نظر رکھنی پڑتی ہے۔ اس لیے یہ اوتار لگایا ہوا ہے۔
 

ھارون رشید

محفلین
ایک شخص چھینک روکنے کیلئے طرح طرح کے منھ بنا رہا تھا ساتھ بیٹھے آدمی نے کہا بھائی آپ چھینک کیوں نہیں لیتے
اس آدمی نے کہا : بھائی میری بیوی نے کہا تھا کہ جب تمہیں چھینک آئے تو سمجھو کہ میں بلا رہی ہوں

دوسرے شخص نے کہا : تو اس میں پریشانی کی کیا بات ہے

پہلا شخص : عجیب احمق آدمی ہو بھئی




























میری بیوی مر چکی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو درمیان میں اتنا وقفہ چھوڑا ہے یہ یہاں کا اور عالم بالا کا وقفہ ہے کیا؟
 

ھارون رشید

محفلین
خاوند : اگر تم انڈیا میں ہوتی تو وہاں کے لوگ تمھاری پوجا کرتے

بیوی : کیا میں حُسن کی دیوی جیسی لگتی ہوں

خاوند : نہیں یار گائے جیسی لگتی ہو
 

رانا

محفلین
سوال----- بیویاں تمام عمر اپنے شوہروں سے لڑتی جھگڑتی بھی رہتی ہیں اور پھر ان کی وفات پر ٹسوے بہانے بھی بیٹھ جاتی ہیں۔ آخر کیوں؟

جواب---- بھئی شکار ہاتھ سے نکل جانے کا غم آخر کسے نہیں ہوتا۔
 

تیشہ

محفلین
:rolleyes: میاں بیوی میں پیار بھرے صرف لطیفے ہی ہوتے ہیں ۔۔ بلکے چند سالوں بعد صرف لطیفے ہی باقی رہ جاتے ہیں
:chatterbox:
 

رانا

محفلین
آج عدالت میں "میاں بیوی" کے جھگڑے کے فیصلے کا دن تھا۔ جج نے فریقین کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد میاں سے کہا "عدالت تمہاری بیوی کا ایک سو روپیہ خرچہ مقرر کرتی ہے"۔ یہ فیصلہ سننے کے بعد ابھی وکلاء اپنے کاغذات سمیٹ ہی رہے تھے کہ "میاں نے گدّی کھجلاتے ہوئے کہا "اچھا جی اگر آپ اتنے مہربان ہیں تو پھر میں بھی اسے دس پندرہ روپے ماہانہ دے دیا کروں گا"-
 
Top