میاں بیوی محفلین

زیک

مسافر
بہت سے لوگوں کے لیے محفل آخری جائے پناہ ہوگی۔ ایسے میں کلھاڑی پر پیر مارنا کہاں کی دانشمندی ہے۔ :)
حیرت ہے۔ یہ کافی مقبول خیال لگتا ہے۔

میں تو بیگم کو محفل میں اس لئے نہیں لاتا کہ ڈر ہے باقی محفلین کا کیا حشر ہو گا۔
 
اے خان آپ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعا کیا کریں کہ،
اے اللہ تو میرے وہ تمام گناہ معاف فرما جن کی وجہ سے میری شادی رُکی ہوئی ہے.
شادی شدہ حضرات یہی دعا لفظ "رُکی" کے بغیر پڑھیں
 
آپ کی دو بھابھیاں ہیں ایک وہ جو مجھے پسند ہے شاید گھر والوں کو پسند نہ ہو. اور ایک وہ جو گھر والوں کو پسند ہے مجھے بس تھوڑی تھوڑی پسند ہے.
خان صاحب عمران خان کو دیکھ کر ہمت کریں دنیا والے کچھ نہیں کہیں گے۔۔۔کہیں بھی تو ٹینشن نہیں لینی میرے دوست :)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
سوال گندم جواب چنا
ایک لطیفہ یاد آگیا۔
میری کمپنی میں فن لینڈ کی ایک تجربہ کار خاتون نے ایک کاروباری محفل میں اپنا تعارف کچھ یوں کروایا۔
میرا نام ۔۔۔۔۔۔ ہے، ۲۵ سال ہو گئے کمپنی میں کام کرتے ہوئے، فلاں فلاں مشاغل ہیں۔
میرا خاندان کافی بڑا ہے۔
تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
دو گھوڑے، ایک بلی، دو کتے
اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک شوہر ہے۔
 
Top