مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

متلاشی بھائی ورڈ میں مہر نستعلیق کو کشیدہ کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
کشیدہ صرف کچھ حروف میں ہی ہوتا ہے۔ ب نما حروف،اسی طرح س ش ف وغیرہ۔ کشیدہ کرنے کے لئے حرف کے بعد تطویل "۔" استعمال کریں۔
س اور ش میں کشیدہ صرف الگ ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔
خوبصورت فانٹ ہے۔ اگر کامیاب ہوتا ہے تو اسی کی بنیاد پر دہلوی خط بھی بنائیں۔
میں بھی اسی کا منتظر ہوں۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
کشیدہ صرف کچھ حروف میں ہی ہوتا ہے۔ ب نما حروف،اسی طرح س ش ف وغیرہ۔ کشیدہ کرنے کے لئے حرف کے بعد تطویل "۔" استعمال کریں۔
س اور ش میں کشیدہ صرف الگ ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔

میں بھی اسی کا منتظر ہوں۔
دہلوی پر کام شروع ہے۔
 
دانش ترک

محفلین
السلام ُ علیکم!
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن انشاء اللہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶ کو آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
اس فونٹ کو میں (محمد ذیشان نصر) اور میرے والد صاحب جناب نصراللہ مہر نے نہایت محنت کے ساتھ خاص طور ویب، موبائل اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں آئی ٹی یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر عمر سیف صاحب کی نگرانی میں تیار کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پروگرام مینجر جناب سہیل عبداللہ صاحب کی مشاورت بھی شامل رہی ۔

ڈاکٹر عمر سیف صاحب کی پوسٹ

اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں :۔
۱۔ یہ فونٹ اوپن ٹائپ کریکٹر بیسڈ ہے ۔۔
۲۔ نقاط کی بہترین سیٹنگ مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔
۳۔ اعراب اور مارکس کی مکمل سپورٹ شامل ہے ۔ ۔
۴۔ یہ فونٹ کم ترین حجم(۱۰۴ کے بی) رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین رینڈرنگ سپیڈ کا حامل ہے ۔۔
۵۔ یہ فونٹ لاہوری طرزِ خطاطی کے عین مطابق ہے ۔۔
۶۔ فونٹ میں انگلش کی سپورٹ بھی شامل ہے ۔۔
۷۔ فونٹ کی مزید بہتری اور کرننگ پر کام جاری ہے ۔۔۔

سیمپلز ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
sample.png

sample2.png

sample3.png

sample4.png

sample5.png
یار فونٹ ڈولیپر کو بہت بہت مبارک ہو۔ میں نے یہ فونٹ اپنے موبائل میں انسٹال کیا ہے اردو میں تو ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت ہے لیکن انگریزی میں نہ جانے کیوں سپیس ختم کر دیتا ہے۔
 
یار فونٹ ڈولیپر کو بہت بہت مبارک ہو۔ میں نے یہ فونٹ اپنے موبائل میں انسٹال کیا ہے اردو میں تو ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت ہے لیکن انگریزی میں نہ جانے کیوں سپیس ختم کر دیتا ہے۔
اس میں سے فی الحال انگریزی فونٹ بوجوہ نکال دیا گیا ہے۔ اگلی ریلیز میں امید ہے کہ شامل کر دیا جائے گا۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
براہ کرم مہر نستعلیق فونٹ کے حالیہ ورژن کا ڈاؤن لوڈ لنک فراہم کیجیے اور ہو سکے تو پہلے مراسلے میں بھی وہ لنک شامل کر دیجیے۔ بہت شکریہ۔
 
یاسر لطیف

محفلین
السلام علیکم!
اچھا میرے پاس مہرنستعلیق ویب فونٹ کشیدہ نہیں ہورہا ۔پلیزاس کا طریقہ کار کیا ہے بتادیں۔ کوئی چھوٹی سی ویڈبناکے سینڈکردیں۔شکریہ
و علیکم السلام
عام طور پر جہاں نفی یا مائنس کیا بٹن ہوتا ہے کی بورڈ میں، اسے شفٹ کے ساتھ پریس کرنے پر تطویل بن جاتی ہے
ویب فونٹ میں مینول کشیدہ کی سہولت موجود ہے جو صرف ب ت ک وغیرہ کی آخری یا مفرد شکل ہی پر میں لگتا ہے
اس کے لیے آپ کو ان حروف کے بعد بغیر سپیس کے تطویل ٹائپ کرنا ہوگی
 
یاسر حسنین

محفلین
طریقہ وہی ہے جو یاسر لطیف بتا چکے ہیں۔
میں صرف حروف بتانے آیا تھا۔ س اور ش کی آخری اشکال کشیدہ نہیں ہوتیں البتہ مفرد ہوتی ہیں۔
9vaoNPq.png
 
شیر سلفی

محفلین
السلام علیکم، اس فونٹ کو ویب سائٹ پر استعمال کرتے وقت بعض لنکس اور انگریزی کے نام وغیرہ جو سائٹ میں ہوتے ہیں ان کی سپیسنگ ختم ہو جاتی ہے۔ کوئی بھائی حل بتائے کہ مہر استعمال بھی کر سکیں اور اس کا کوئی حل ہو سکے،
 
بہتر ہو کہ ہر element کی جداگانہ سٹائلنگ کریں، اگر یہ ممکن نہ ہو تو سی ایس ایس میں ایک سے زائد فونٹس کا اندراج کر دیں۔
 
شکیب

محفلین
یونیکوڈ رینج کے مطابق فانٹ سیٹ کریں۔ مثلاََ ڈیفالٹ فانٹ مہر، اور تمام انگریزی حروف کا فانٹ سیرف۔

کوڈ بشرط فرصت۔
 
جاسم محمد

Top