مکمل ہونا ایک سال کا اردو محفل فورم پر

میں نے اس دھاگے سے محفل کو دیکھا اور 7 فروری کو سال مکمل ہوا۔ میں بھول گیا تھا کہ شاید یہ 12 فروری کو ہو۔ بہرحال آج کل کم کم ہی محفل پر پایا جاتا ہوں۔ ان شاءاللہ جلد ہی دوڑ میں دوبارہ جوش و خروش سے شامل ہو جاؤں گا۔

گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
گر آج اَوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل پر ایک سال مکمل کرنے پر مبارک ہو ، لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کی غیر حاضری کی کیا وجہ ہے۔
 
میں نے اس دھاگے سے محفل کو دیکھا اور 7 فروری کو سال مکمل ہوا۔ میں بھول گیا تھا کہ شاید یہ 12 فروری کو ہو۔ بہرحال آج کل کم کم ہی محفل پر پایا جاتا ہوں۔ ان شاءاللہ جلد ہی دوڑ میں دوبارہ جوش و خروش سے شامل ہو جاؤں گا۔

گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
گر آج اَوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں

ہو گیا سال جو پورا تو مبارک ہو تمہیں
ہوگئی تھوڑی جدائی تو کوئی بات نہیں

اب کے آئو تو یہاں آگ لگا دو بھائی
گر نہ پہلے تھی لگائی تو کوئی بات نہیں
 
عبدالرزاق بھائی مبارک باد قبول فرمائیں
congratulations_030.gif
030.gif
 

نایاب

لائبریرین
محترم عبدالرزاق قادری صاحب محفل اردو کے چمن میں پہلا سال مکمل ہونے پر دلی مبارک باد
 
Top