مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، جزاک اللہ۔ لیجیے اسے میں اپلوڈ کیے دیتا ہوں۔
 

Attachments

  • al_quraan_ul_kareem_167.zip
    443.2 KB · مناظر: 101

نبیل

تکنیکی معاون
فرید، اوپر میری پوسٹ میں جہاں ڈاؤنلوڈ کا لنک ہے اس پر کلک کریں۔ ابھی میں نے ٹرائی کیا ہے اور میرے پاس تو ٹھیک چل رہا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
فرید، اوپر میری پوسٹ میں جہاں ڈاؤنلوڈ کا لنک ہے اس پر کلک کریں۔ ابھی میں نے ٹرائی کیا ہے اور میرے پاس تو ٹھیک چل رہا ہے۔

میں فائر فوکس استعمال کر رہی ہوں اور مجھے آپ کی پوسٹ میں ڈاؤنلوڈ کا کوئی لنک نظر نہیں آ رہا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جی اب مجھے یہ فائل نظر آ رہی ہے۔

لگتا ہے کہ اب تمام کام آپ کی پرمیشن سے کرنا پڑیں گے، ورنہ کوئی کام ہو گا ہی نہیں۔ :)

تو شاہ والا نبیل صاحب، آپ کی نوازش سے اب یہ ناچیز اس قابل نظر آ رہی ہے کہ یہاں پر فائلز کو خود سے بھی اپلوڈ کر سکے۔ :) (یعنی فائلز اپلوڈ کرنے والا باکس نظر آنے لگا ہے)۔

(آپ یقین نہیں کریں گے لیکن پاکستان میں میری ممانی کو فلم "مغلِ اعظم" اتنی پسند ہے کہ مجھے بھی رٹ گئی ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ شاہ والا کا خطاب ولیعہد سلطنت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اور اگر ایسا ہے تو میں پھر غلطی کر رہی ہوں کیونکہ آپ ولیعہد نہیں، بلکہ اس محفل کے "جہاں پناہ" ہیں۔ :) اور کسی بھی وقت کسی کو غلطی کرنے پر دیوار میں چنوا سکتے ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، آپس کی بات ہے کہ یہ فائل اٹیچ کرنے کی permission میں بھولے سے دے بیٹھا ہوں۔ یہ آپ کے بتانے پر پتا چلا ہے۔ چلیں اسے ایسے ہی رہنے دیتا ہوں۔ اب دیا گیا پرمیشن واپس لینا تو بخل ہوگا نا۔ :p
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
مہوش، آپس کی بات ہے کہ یہ فائل اٹیچ کرنے کی permission میں بھولے سے دے بیٹھا ہوں۔ یہ آپ کے بتانے پر پتا چلا ہے۔ چلیں اسے ایسے ہی رہنے دیتا ہوں۔ اب دیا گیا پرمیشن واپس لینا تو بخل ہوگا نا۔ :p

نوازش جہاں پناہ :) حضور کا اقبال بلند رہے۔ :p :p
 

الف عین

لائبریرین
تبدیل شدہ فائل

میں نے طلحہ کی فائل کے فارمیٹ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں۔ اور ان کے غیر ضروری پیراگراف بریکس نکال دئے تھے۔ یہ موڈیفائڈ فائل اپ لوڈ کر نا چاہ رہا تھا مگر یہاں اٹیچمنٹ کے سائز سے زیادہ ہے اسکا سائز۔ اور ڈاؤن لوڈ والے سکشن میں اپ لوڈ کی سہولت نہیں ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے نیٹ پر موجود مختلف سائیٹ چیک کیے ہیں جہاں قران کا عربی متن دیا گیا ہے۔

غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اصل میں صرف دو یا تین اصلی قرانی متن ہیں، جو کہ مختلف سائیٹز پر دیے گئے ہیں (بشمول اوپر دیے گئے قرانی متن میں)

ان سب قرانی متنوں کے متعلق میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ان میں اعراب بہت زیادہ تفصیل کے ساتھ نہیں لگائے گئے ہیں اور ایک نئے عربی پڑھنے والے کو مشکل ہو سکتی ہے (خصوصی طور پر بچوں کے لیے بہت مشکل ہو گی کیونکہ بہت سے الفاظ پر اعراب موجود نہیں ہیں)۔


البتہ پاکستان اوپن سورس ربط پر ایک قرانی متن موجود ہے جس میں اعراب کا بہت اچھا استعمال کیا گیا ہے اور خصوصا بچوں کے لیے بہت اہم ہے۔

مشکل یہ ہے کہ اس قرانی متن کو صحیح طور پر پڑھنے کے لیے Perrl 5 اور دیگر چیزیں پہلے انسٹال کرنی پڑ رہی ہیں کیونکہ یہ xml وغیرہ میں ہے۔

چونکہ مجھے پرل وغیرہ کے متعلق کچھ علم نہیں ہے، اس لیے درخواست ہے کہ آپ میں سے کوئی اس کی نارمل ورڈ فائل (یا پھر اوپن آفس فارمیٹ) فائل بنا کر یہاں پوسٹ کر سکے تو بہت مشکور ہوں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ جیسبادی۔ آپ کی حوصلہ افزائی پر میں نے ایکٹیو پرل کو ڈاؤنلوڈ کیا اور کام کرنے کی قابل ہو گئی ہوں۔

مگر اب دوسرا عقدہ کھلا کہ انہوں نے صرف پہلی سورہ ہی ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھی تھی، جبکہ باقی قران ابھی پروف ریڈ ہو رہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
اس آزادمصدر سائت کے ساتھ مسلئہ یہ ہے کہ دعوٰے زیادہ ہیں، کام کم۔ باقی چیزیں بھی دیکھیں تو کچھ نہیں کیا ہؤا۔
ایک FOSSP کے نام سے بھی شروع ہوئے ہیں مگر میرا قوی گمان ہے کہ یہ بھی گفتار کے غازی ہیں۔
 

فرید احمد

محفلین
میرے پاس

میرے پاس ایک بہترین quran xp ہے مکمل اعراب، سورتوں کی فہرست ، تلاش کی سہولت اور بہترین منظر مگر اس کی سائز 1m.b. ہے، اس لیے یہاں اٹیچ نہیں کر سکتا، میں نے کو کہاں سے ڈاونلوڈ کیا وہ بھول گیا، دیکھیے میں اسے کسی اور گجہ اپ لوڈ کرکے آپ کو پتہ روانہ کروں گا، اس وقت مصروفیت زیادہ ہے، چند دنوں میں شاید ہو جائے،
 

فرید احمد

محفلین
قرآن شریف مکمل xp

میں نے اپنے پاس ایک قرآن ہونے کی بات اگی پوسٹ میں لکھی ہے، اولا میں اس ویب سائٹ کا نام بھول گیا تھا، جہاں سے وہ میں نے ڈاون لوڈ کیاتھا، آج گوگل میں سرچ کیا تو مل گیا، وہ پتہ حسب ذیل ہے،
http://www.islamiatonline.com/quran/default.asp
یہاں دو فائل ہیں :
(1)برنامج نص القران الكريم 1.24 م بايت exe
(1)القران الكريم بالرسم العثماني 7.35 م بايت
میری مراد ان میں سے اول ہے۔ یہ ایک عربی ویب سائٹ ہے، فائل کے سامنے حجم یعنی سائز، الصیغۃ یعنی ٹائپ اور ایکٹنشن کا نام اور اخیر میں تحمیل یعنی ڈاون لوڈ کا آپشن ہے، “تحمیل“ پر کلک کرنے سے ڈاون لوڈ ہوگا۔
اس سلسلے میں نبیل بھائی نے مدد فراہم کرنے کا خط بھیجا تھا، اس پر ان کا شکریہ،
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فرید کے بتائے ہوئے ربط سے quran_winxp ڈاؤنلوڈ کر کے یہاں اپلوڈ کر دیا ہے۔ مجھے بڑی خواہش ہے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا نسخہ (ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ) میں ہو جس میں اردو ترجمہ عربی متن کے مقابل موجود ہو۔ میں جانتا ہوں کہ عبدالستار منہاجین اور پردیسی اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ میں ان کے کام کی جلد تکمیل کے لیے دعا گو ہوں۔ بالا کے ربط پر قراٰن کا متن ایک ورڈ ڈاکومنٹ کی شکل میں بھی موجود ہے اور اس کو دیکھنے کے لیے اس کے ساتھ آنے والا ایک فونٹ بھی انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اس میں کرننگ کے کچھ مسائل نظر آتے ہیں لیکن یہ متن واقعی بہت خوبصورت ہے۔

کیا ہی اچھا ہو اگر کچھ دوست یہاں قراٰن کی اردو تفسیر کے روابط بھی فراہم کر دیں۔

فرید کے بتائے ہوئے ربط پر صحیح مسلم اور صحیح بخاری بھی عربی میں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مہوش پہلے ہی صحیح مسلم کا ترجمہ فراہم کر چکی ہیں۔ اب فرید ذرا ہماری رہنمائی فرمائیں کہ صحیح بخاری کا اردو ترجمہ وہ بھی یونیکوڈ فارمیٹ میں کہاں سے مل سکے گا؟
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ۔ یہ قرانی متن واقعی بہت بہتر ہے اور اعراب بہت صحیح طریقے سے لگائے گئے ہیں۔

واقعی یہ قابلِ افسوس بات ہے کہ ابھی تک قران کا اردو ترجمہ اور تفسیر صحیح معنوں میں اردو میں آنلائن نہیں ہوئی ہے۔

ویسے سعودی حکومت نے قران کا اردو ترجمہ اور تفسیر آنلائن دیا ہوا ہے، مگر یہ Half Unicode ہے (کیونکہ انہوں نے تابش صاحب کا فونٹ استعمال کیا ہے، جو کہ بہت نرالا ہے اور م‍ س‍ ورڈ میں کام نہیں کرتا، اور نہ ہی اس فورم کے ایڈیٹر میں کام کرے گا۔

اس کا لنک ہے:

http://www.qurancomplex.com/Quran/Targama/Targama.asp?TabID=4&SubItemID=1&l=urd&t=urd

بہرحال، کچھ نہ ہونے سے کچھ تھوڑا بہت ہونا بھی بہتر ہے۔

مزید براں، نبیل صاحب، میرے خیال میں آپ نے ہی ایک دفعہ مہر نیوز اور تبیان کے صفحے کا لنک یہاں پوسٹ کیا تھا۔ میں نے بھی اُن کا صفحہ دیکھا ہے اور مجھے وہاں قران بمعہ اردو ترجمہ کےنظر آیا ہے جو کہ مکمل طور پر یونیکوڈ میں ہے۔

لنک ہے http://urdu.tebyan.net/

ویسے مہر نیوز ایجنسی خاصی بڑی نیوز ایجنسی لگتی ہے۔ مگر اُن کے ویب سائیٹ کی غلطی یہ ہے کہ وہ عربی کا کیبورڈ استعمال کر رہے ہیں (یعنی اردو کے کچھ فونٹز میں اُن کا متن صحیح نظر نہیں آئے گا)۔

تصویری اردو کی جہاں تک بات ہے، تو ملت ڈاٹ کام پر مولانا مودودی کی پوری تفہیم القران بھی موجود ہے۔ (اردو انگریزی اور پشتو میں )۔ مجھے علم نہیں تھا کہ پشتو زبان میں بھی تفاسیرِ قران پر اتنا کام ہو چکا ہے۔ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ملت ڈاٹ کام پر ہی تصویری اردو میں سیرتِ نبی (ص) پر بہت سے کتابیں بھی موجود ہیں۔

امید ہے کہ یہ سب رابطے اہم ہیں اور سب لوگوں کو معلوم ہونے چاہیے ہیں۔
 
Top