مکروہ پرندہ

قیصرانی

لائبریرین
پتا نہیں آپ اپنے پر بھی اتنا کڑا پیمانہ ماپتے ہیں یا بس ہم اور دیگر۔۔۔ ۔۔
بہت پرانی بات ہوئی کہ آپ اور آپ کے مکتبہ فکر کے افراد جب لاجواب ہوتے ہیں تو ان کا کام آئیں بائیں شائیں ہی رہ جاتا ہے۔ یہ آج کی بات نہیں، میں کم از کم دس بارہ سال سے یہی مشاہدہ کر رہا ہوں جس میں حامد میر جیسے افراد بھی شامل ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوبصورت تحریر۔۔ میری رائے میں اس تحریر میں کوئی خامی نہیں ہے۔ اوپر قیصرانی بھائی نے ایک دو چیزوں کی نشاندہی کی ہے لیکن نہایت ادب سے اپنا نقطہ نظر واضع کرتا چلوں کہ پہلے تو معاویہ منصور صاحب کی رائے کی تائید کرتا ہوں کہ بلا شک پٹھانوں کے نام ایسے ہی ہوتے ہیں لیکن شاید صرف نام میں تھوڑی اصلاح کی گنجائش ہو۔۔ باقی ”دیوہیکل پرندہ“ کا استعمال بالکل درست ہے۔کیونکہ یہ ایک تاثراتی تحریر ہے اور یہ سارا منظر چھوٹے بچے کی آنکھیں دیکھ اور سنا رہی ہے لہذاٰ بچے کے لحاظ سے حقیقی ڈرون کی پیمائش دکھانا اور سنانا اپنا تاثر نہیں دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی آنکھیں ڈرون کو دیوہیکل پرندہ ہی دیکھ رہی ہیں۔
باقی بہت دعائیں اور جزاک اللہ خیر نوید رزاق بٹ صاحب ایسی عمدہ اورپُرتاثر تحریر لکھنے کے لئے۔ سدا خوش رہیں۔
پشتون بچہ تو اردو اصطلاحات سے ناواقف ہے۔ مصنف نے اس بچے کی سوچ کو اردو الفاظ کا پہناوا دیا ہے تو یہ سوچ کر میں نے مندرجہ بالا دو نکتے بیان کئے تھے :)
 
جیہ

لائبریرین
اچھی تحریر ہے لیکن ایک دو غلطیاں دکھائی دیں
پہلی بات تو یہ کہ ڈرون ہرگز دیوقامت نہیں ہوتا
دوسری بات یہ کہ گل جان عموماً موئنث نام نہیں شمار ہوتا؟ گل خان مذکر اور گل جان موئنث؟
جان لفظ پشتو میں مذکر ہے۔ اس کی مؤنث جانہ ہے اس لحاظ سے گل جان نام غلط نہیں۔ یہ اور بات ہے کہ پشتونوں میں گل جان کا نام کم از کم میں نے نہیں سنا ۔ محمد جان، جان محمد قبیل کے نام کئی لوگوں کے ہیں۔عموما جان کسی کے نام کے ساتھ پیار کے اظہار کے لئے جاتا ہے جیسے منصور قیصرانی کو (فی الفرض محال) بیار سے پکاروں تو منصور جان کہوں گی۔ یا جیسے جیہ جانہ
 
تصحیح کا شکریہ :)
 
بہت پرانی بات ہوئی کہ آپ اور آپ کے مکتبہ فکر کے افراد جب لاجواب ہوتے ہیں تو ان کا کام آئیں بائیں شائیں ہی رہ جاتا ہے۔ یہ آج کی بات نہیں، میں کم از کم دس بارہ سال سے یہی مشاہدہ کر رہا ہوں جس میں حامد میر جیسے افراد بھی شامل ہیں :)
گستاخی معاف جناب جب آپ کے مکتبہ فکر کے لوگ لاجواب ہوتے ہیں تو ان کے منہ سے کونسا پھول جھڑتے ہیں؟
 
نکتہ ور

محفلین
جان لفظ پشتو میں مذکر ہے۔ اس کی مؤنث جانہ ہے اس لحاظ سے گل جان نام غلط نہیں۔ یہ اور بات ہے کہ پشتونوں میں گل جان کا نام کم از کم میں نے نہیں سنا ۔ محمد جان، جان محمد قبیل کے نام کئی لوگوں کے ہیں۔عموما جان کسی کے نام کے ساتھ پیار کے اظہار کے لئے جاتا ہے جیسے منصور قیصرانی کو (فی الفرض محال) بیار سے پکاروں تو منصور جان کہوں گی۔ یا جیسے جیہ جانہ
گل مرجان کے نام کے ایک آدمی سے ملاقات رہی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اب کم از کم میرے مراسلے سے ”ناپسندیدہ“ کی ریٹنگ ختم کرلیں۔۔۔ :)

پتا نہیں آپ اپنے پر بھی اتنا کڑا پیمانہ ماپتے ہیں یا بس ہم اور دیگر۔۔۔ ۔۔
ایک کہانی آپ کی تحریریں کے زمرے میں پیش کی جا رہی ہے تو اس کے بارے میں نے اپنی سمجھ کے مطابق بہتری کا مشورہ دیا۔ آپ اسے ذاتیات پر لے گئے۔ میں نے ناپسند کی ریٹنگ دے دی۔ اس میں کیا برائی ہے؟
میرے خیال میں آصف صاحب یہ کڑے پیمانے کا قصہ نہیں، نثر کی اصلاح کی غرض سے اگر دیکھیں تو افسانے میں یہ غلطیاں موجود ہیں اگر ان کی نشاندہی ہو گی تو فائدہ صاحب تحریر کا ہی ہو گا کیوں کہ تنقید تحریر کا حسن نکھارتی ہے۔:)
 
آصف اثر

معطل
ایک کہانی آپ کی تحریریں کے زمرے میں پیش کی جا رہی ہے تو اس کے بارے میں نے اپنی سمجھ کے مطابق بہتری کا مشورہ دیا۔ آپ اسے ذاتیات پر لے گئے۔ میں نے ناپسند کی ریٹنگ دے دی۔ اس میں کیا برائی ہے؟
قیصرانی بھائی ایک تو آپ کو غلط فہمی بہت جلد ہوجاتی ہے۔۔۔ ”خود پر پیمانا ماپنے “ کامطلب ”اپنی تحریر“ تھا۔ نہ کہ آپ کی ذات۔
بعد میں خود آپ نے تسلیم بھی تو کرلیا کہ آپ کی نشاندہی خود ناقص تھی۔
 
آصف اثر

معطل
میرے خیال میں آصف صاحب یہ کڑے پیمانے کا قصہ نہیں، نثر کی اصلاح کی غرض سے اگر دیکھیں تو افسانے میں یہ غلطیاں موجود ہیں اگر ان کی نشاندہی ہو گی تو فائدہ صاحب تحریر کا ہی ہو گا کیوں کہ تنقید تحریر کا حسن نکھارتی ہے۔:)
میرا مقصد یہ تھا کہ بلا وجہ اور بغیر غور وفکر کیے ،نِیزاپنے نظریات سے معمولی سا انحراف برداشت کیے بنا اور بے جا غلطیاں نکالنا اچھی بات نہیں۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
تومحترم میرے خیال میں آپ تحریر کا پوسٹ مارٹم کرتے اور تحریر کی تعریف کر کے قیصرانی صاحب کی تنقید کو رد کر دیتے بجائے ان کی ذات کو ملوث کرنے کے،اس سے ہمیں بھی ان کی تنقید کے بے مقصد ہونے کا فائدہ ہو جاتا اور قاری آسانی سے سمجھ جاتا کہ یہ اصل تنقید ہےیا پھر نظریات سے بے رخی کی سزا۔۔۔۔۔! بحرحال زیادہ کیا کہوں آپ خود صاحب علم ہیں۔:)
 
آصف اثر

معطل
تومحترم میرے خیال میں آپ تحریر کا پوسٹ مارٹم کرتے اور تحریر کی تعریف کر کے قیصرانی صاحب کی تنقید کو رد کر دیتے بجائے ان کی ذات کو ملوث کرنے کے،اس سے ہمیں بھی ان کی تنقید کے بے مقصد ہونے کا فائدہ ہو جاتا اور قاری آسانی سے سمجھ جاتا کہ یہ اصل تنقید ہےیا پھر نظریات سے بے رخی کی سزا۔۔۔ ۔۔! بحرحال زیادہ کیا کہوں آپ خود صاحب علم ہیں۔:)
شاید آپ نے مراسلہ نمبر 35 پورا نہیں پڑھا۔خصوصا پہلی سطر کا اخیر۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
محترم محفلین یہ زمرہ آپ کی تحریروں کے لئے مخصوص ہے۔ اور یہاں بحث بھی تحریر کی خوبی یا خامی پر ہونی چاہیے نہ کہ ایک دوسرے آراء کی خامیوں پر۔ آپ سبھی محترم ایک دوسرے سے اختلاف رائے کر سکتے ہیں لیکن صرف متعلقہ تحریر یا اس سے متعلقہ کسی بھی چیز کے ضمن میں۔۔۔ باقی آپ بہتر جانتے ہیں۔ والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ایک تو آپ کو غلط فہمی بہت جلد ہوجاتی ہے۔۔۔ ”خود پر پیمانا ماپنے “ کامطلب ”اپنی تحریر“ تھا۔ نہ کہ آپ کی ذات۔
بعد میں خود آپ نے تسلیم بھی تو کرلیا کہ آپ کی نشاندہی خود ناقص تھی۔
میں نے بحث سے بچنے کے لئے بات گول کر دی تھی لیکن جہاں تک آپ سے گفتگو رہی ہے، آپ اپنی پسند کے موضوع کو کھینچ تان کر اور پھر فرقہ ورانہ رنگ میں لانا چاہتے ہیں تو اپنی جگہ خوش رہیئے۔ مجھے آپ کی تنقید سننا قبول ہے لیکن اس پر عمل کرنا لازم نہیں :)
 
Top