میں عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ مونو اسپیس اردو فانٹ کے لئے گذارش کروں۔ جس کے بغیر ہم ڈیولپرز کا گذارہ نہیں ہوتا۔ لیکن یہ سوچ کر رہ جاتا تھا کہ ابھی اردو میں عام استعمال کے فانٹس پر کام کرنا زیادہ مقدم ہے۔ اب جب کہ پچھلے دنوں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی احباب فانٹ سازی کی مہارت رکھتے ہیں اور ضرورت پڑی تو اس کام کے لئے وقت نکال سکتے ہیں تو یہ گذارش کرنے سے خود کو باز نہ رکھ سکا۔

در اصل پروگرامنگ کے لئے ایڈٹرس میں فکسڈ وڈتھ فانٹ ہی استعمال کئے جاتے ہیں پر اردو میں کم از کم میری معلومات کی حد تک ایسا کوئی فانٹ دستیاب نہیں اس لئے ایسے سافٹوئیرز کی تیاری میں تھوڑی سی مشکل ہوتی ہے جس میں کوڈ میں ہی اردو اسٹرنگ بھی شامل ہوں۔ کچھ تو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں کا ملغوبہ تنگ کرتا ہے اور اوپر سے کیریکٹرز کی چوڑائی کا ہم آہنگ نہ ہونا مزید پریشان کرتا ہے۔ ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ اردو اسٹرنگس کو کوڈ سے دور ہی رکھوں اور لوکلائزیشن ٹیکنیکس سے ان کو انترفیس میں شامل کروں پھر بھی اس طرح کے فانٹ کی ضرورت رہتی ہے۔

ایسے کسی فانٹ کی تین بنیادی گائڈ لائنز ہیں۔ ایک تو ہر کیریکٹر کی چوڑائی یکساں ہو دوم یہ کہ بیس لائن پر افقی سفر کرے عمودی موومینٹ نہ ہو اور سوم یہ کہ کنھیں بھی دو حروف میں فرق کر پانا آسان ہو یعنی کنھیں بھی دو حروف میں مغالطہ نہ ہو۔ فانٹ ضروری نہیں کہ بہت خوبصورت ہو کیوں کہ پروگرامنگ کی حد تک حسن اتنا ضروری نہیں بس یہ بنیادہ ضرورتیں زیادہ اہم ہیں۔ پہلے مشین سے کمپوزنگ کے لئے جو فانٹ استعمال ہوتا تھا وہ قریب ترین مونو اسپیس فانٹ تھا۔ اس کی مدد سے ایسا فانٹ بنانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

انگلش میں یوں تو بے شمار مونو اسپیس فانٹ ہیں پر میری پسندیدہ فانٹ ایپل کا موناکو ہے جس کی شکل درج ذیل تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ میں اپنے لینکس مشین میں ایڈیٹر فانٹ کے طور پر یہی استعمال کرتا ہوں۔ اگر اسی کے ساتھ اردو کیریکٹرز کا سیٹ بھی مل جائے تو مجھ پر احسان عظیم ہوگا۔

220px-Monaco1Sp.png
 
الف نظامی

لائبریرین

ہر حرف کی چوڑائی یکساں ہو
اردو کے تمام حرفوں کی ابتدائی ، درمیانی ، آخری اور مجرد اشکال ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے چوڑائی یکساں نہیں ہوسکتی۔ حتی کے مجرد اشکال کی چوڑائی بھی یکساں نہیں ہوتی۔ اگر ایسا کیا جائے گا تو بھدا ترین فانٹ سامنے آئے گا۔

شرط دوم خط نسخ میں پائی جاتی ہے۔

شرط سوم کا قائم نہ ہونا اردو میں ممکن نہیں کہ ہر دو حروف میں واضح باہمی تفاوت موجود ہے ۔
مزید یہ کہ یہ خالصتا رومن حروف کا مسئلہ ہے۔ جہاں I اور l وغیرہ مماثل دکھتے ہیں۔

اردومتن استعمال کرنے والے اطلاقیوں کی پروگرامنگ کے لیے نسخ فانٹ استعمال کر کے دیکھیے۔
 
برادرم الف نظامی۔

اگر آپ کو انگلش کے میکانکل ٹائپرائٹر یاد ہوں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ i اور m کو یکساں وڈتھ دی گئی تھی پھر ابتدائی درمیانی اور مجرد اشکال کو کھینچ کھانچ کر ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ اور آپ کو میکانکل اردو ٹائپ رائٹر یاد ہوں تو ان میں‌بھی کم و بیش فکس وڈتھ فانٹ ہی مستعمل تھا بس حروف قدرے علیحدہ علیحدہ ہوتے تھے۔ اور میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ فانٹ کا جاذب نظر ہونا اس مقصد کے لئے اتنا اہم نہیں ہے۔

یقیناً بیس لائن والی خوبی نسخ میں پائی جاتی ہے تو کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ بنیادی ضروریات تحریر کرتے ہوئے اس نکتے کو لکھنا غیر ضروری ہے۔ بیس لائن پر افقی موومینٹ ہی نسخ کی وہ خوبی تھی جس نے اسے ویب پر اتنے دنوں تک اعلی مقام دلایا۔ لیکن نسخ فانٹ ہونے کی وجہ سے فکس وڈتھ فانٹ کی ضرورت ختم نہیں ہو جاتی۔ اور ظاہر ہے فی الحال میں ایڈیٹر میں نسخ خطوط ہی استعمال کرتا ہوں لیکن اس میں میرا کمال نہیں بلکہ سسٹم کنفیگیوریشن ایسی ہے کہ موناکو میں وہ کیریکٹرز نہ ہونے پر وہ کسی نسخ فانٹ کو ڈیفالٹ مانتا ہے۔ پر میرے اختیار میں یہ چیز نہیں ہے کہ الگ الگ زبانوں نے لئے پروگرامنگ ایڈیٹر میں علیحدہ فانٹ منتخب کر سکوں۔

تیسری بات میں نے اس تناظر میں کہی تھی کہ چوڑائی فکس کرنے کی سعی میں الف اور لام وغیرہ کی کچھ شکلوں میں مغالطہ ہو سکتا ہے اسی طرح اور ہھہہ میں مستعمل ہ اور ھ کی مختلف شکلوں کو علیحدہ رکھنے ضرورت ہے۔ اسی طرح دو آس پاس کے حروف کے نقاط بھی اگر آپس میں‌مل جائیں تو بعض حالات میں مغالطہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اردو حروف میں جو تفاوت موجود ہے اسے قائم رکھا جائے۔
 
اردو کے حروف کی کھینچ کھانچ کے بجائے ایڈیٹر میں اردو کی سپورٹ زیادہ بہتر کرنا کیسا ہے؟

متفق :)
ایک ایسا اردو نسخ فانٹ جس میں رومن حروف کی سپورٹ بہترین ہو پروگرامنگ ایڈیٹر میں استعمال کرنا چاہیے۔ دو زبانوں کے لیے علیحدہ فانٹ‌کی ضرورت نہیں رہے گی
 
فانٹس پر آپ کا مطالعہ بہت عریض بسیط ہے الف نظامی بھائی۔ یہ بات میں جانتا بھی ہوں اور مانتا بھی ہوں۔ اس لئے آپ کی رائے کو میں ایکسپرٹ کمٹ تصور کرتا ہوں۔

پروگرامنگ ایڈیٹر میں اردو کی بہتر سپورٹ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ فکسڈ وڈتھ کے سوا اگر اردو کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بعض امیچیور ایڈیٹرز کا دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں وا لا مغالطہ۔ حالانکہ کافی ایڈیٹر اس چیز کو کافی بہتر طور پر ہینڈل کر لیتے ہیں۔ اور جو نہیں کر پاتے ان میں اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن فکسڈ وڈتھ تو ایسی چیز ہے جس کا اندازہ آپ کو تب ہوگا جب کبھی ای میکس یا وی ائی ایم جیسے ایڈیٹرز کو استعمال کریں۔

اچھی پروگرامنگ کے اصولوں میں شامل ہے کہ انڈینٹیشن بہت ہی موزوں ہونا چاہئے نیز بعض لوگ تو یہاں تک چاہتے ہیں کہ لگاتار کئی سطروں میں کچھ پراپرٹیز کو قدریں اسائن کی گئی ہوں تو اسائنمینٹ آپریٹر جو کہ عموماً = ہوتا ہے وہ بھی ایک عمودی خط میں ہو خواد اس کے لئے درمیان میں اضافی بلینک اسپیس شامل کرنی پڑیں۔ یہ ساری چیزیں کوڈ کی ریڈیبلٹی کو بڑھاتی ہیں۔ اسی لئے پروگرامنگ ایڈیٹرز ہمیشہ فکسڈ وڈتھ استعمال کرتے ہیں۔ خوبصورتی کے نام پر کامک سینس ایم ایس استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ :) وہاں تو کورئیر جیسے ٹائپ فیس ہی چلتے ہیں۔
 
اردو متن کی بہتر سپورٹ کے حوالے سے چند ایڈیٹرز میں ایک مسلہ ہوتا ہے کہ کرسر کی موومنٹ وغیرہ میں مسائل ہیں۔ مثلا NOTEPAD++

= کا عمودی خط میں آنے کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

متن خوبصورتی کے بھی مختلف معیار ہیں لاطینی اور نستعلیقی :) ، سادگی چاہیے تو نسخ۔
ویسے خط رقعہ کو بھی استعمال کر کے دیکھیں اس میں لکھا گیا متن نسخ کے مقابلہ میں کم افقی جگہ گھیرتا ہے۔

فانٹ سازی کے ماہرین متوجہ ہوں:موناکو اور نفیس رقعہ کو ملا کر ایک فانٹ بنا دیں ، پروگرامر مشکور ہوں گے:)
 
کرسر موومینٹ صحیح نہ ہونے والا مسئلہ عموماً فانٹ کا انتہائی درجہ مونو اسپیس نہ ہونا ہوتا ہے۔ کیوں کہ ان ایڈیٹرز میں نیوگیشن کیز یا کسی اور طریقے سے کرسر کی جو بھی موومینٹ ہوتی ہے وہ فانٹ کی وڈتھ کے ملٹپل میں ہوتی ہے۔ کچھ ایڈیٹرز جو ہر کیریکٹر کے لئے موومینٹ سے قبل اس کی وڈتھ کا حساب رکھتے ہیں وہ ایسے چکر نہیں کھاتے ورنہ یہ ہوتا ہے کہ چالیس پچاس کیریکٹر لمبی اسٹرنگ ٹائپ کرنے کے بعد کرسر کسی کیریکٹر کو درمین سے ذبح کر رہا ہوتا ہے۔

ابتداء میں ہیروکو گارڈین نے ایک ویب بیسڈ ایڈیٹر مہیا کرایا تھا جو کہ انتہائی لا جواب تھا پر اس میں بھی ارسر کے حوالے سے بہت مسائل تھے۔ اردو شامل کرنے کے بعد تو یہ مسائل اور بھی سنگین ہو جاتے تھے۔ خیر تھوڑا بہت مسئلہ انگلش کے ساتھ بھی تھا۔ اور ہیروکو گارڈین ٹیم اس کو سمجھ نہیں پا رہی تھی۔ پھر کسی صارف نے ریسرچ کی اور بتایا کہ جو مونو اسپیس فانت سی ایس ایس رول میں ب سے مقدم ہے وہ پوری طرح مونو اسپیس نہیں ہے۔ اس کے بعض کیریکٹرز میں 1-2 پکسلز کا فرق ہے یہی فرق جمع ہوتے ہوتےاتنا ہو جاتا ہے کہ نظر آنے لگتا ہے۔
 
ابن سعید ، کرسر موومنٹ الگورتھم خاصا لاطینی اور فانٹ specific ہے۔ اس کو جنرک ہونا چاہیے۔ عموما پروگرامر اپنی سہولت کے لیے اپنی غلطی فانٹ ساز کے ذمے لگا دیتے ہیں۔ متن لے آوٹ کے لیے جو api مستعمل ہیں ان میں boundry analysis موجود ہوتا ہے اور ہر گلف کی پوزیشن کا ریکارڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ لہذا میری نظر میں محض فکس چوڑائی پر مبنی کرسر موومنٹ الگورتھم بنانا پروگرامر کی سستی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
پر میرے اختیار میں یہ چیز نہیں ہے کہ الگ الگ زبانوں نے لئے پروگرامنگ ایڈیٹر میں علیحدہ فانٹ منتخب کر سکوں۔

BabelPad ایک ایسا ایڈیٹر ہے جس میں مختلف زبانوں کے لیے مختلف فانٹس کا استعمال ممکن ہے۔ لیکن اس بات سے قطع نظر کہ اس میں دیگر کون سی سہولیات اور فیچرز موجود ہیں، یہ پروگرامنگ ایڈیٹر نہیں ہے (اور کراس پلیٹ فارم بھی نہیں ہے)۔ بہرحال، اگر BabelPad میں مختلف فانٹس استعمال کرنا ممکن ہے، تو دیگر ایڈیٹرز میں بھی ہو سکتا ہے۔ خصوصاً ایسے ایڈیٹرز جو پلگ اِنز یا ایکسٹینشنز کی سہولت دیتے ہوں، مثلاً نوٹ پیڈ ++ اور ای میکس وغیرہ۔

اور میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ فانٹ کا جاذب نظر ہونا اس مقصد کے لئے اتنا اہم نہیں ہے۔

میں اس سے اتفاق نہیں کروں گا۔ اگر فانٹ کی جاذبیت اہم نہیں ہے تو آپ موناکو کا استعمال نہ کر رہے ہوتے۔ :) آپ کی بات بجا کہ پروگرامنگ فانٹس میں حروف کا ایک جیسی چوڑائی رکھنا اور ان کے درمیان فرق کا واضح ہونا نہایت اہم ہے، لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ایک ایسی چیز جس کو دیکھتے ہوئے آپ کے دن کا ایک کثیر حصہ صَرف ہو، آپ کی جمالیاتی حِس کو اپنی طرف متوجہ نہ کر سکے۔ اس ضمن میں ایک خوبصورت مونو سپیسڈ فانٹ (کم از کم میرے مطابق) Inconsolota ہے۔

لیکن خیر، آپ ہی کی طرح مجھے بھی اردو کے کسی مونو سپیسڈ فانٹ کا نہایت اشتیاق ہے۔ پروگرامنگ میں تو شاید مَیں اسے کم ہی استعمال کروں، لیکن اردو ٹائپوگرافی کے حوالے سے ایسے کسی فانٹ کی موجودگی کافی دلچسپ ہو گی۔
 
سعادت بھائی لیٹن فانٹ موناکو ابتدائی مونو اسپیس فانٹ نہیں ہے۔ اتنے خوبصورت مونو اسپیس فانٹ تک آتے آتے لیٹن کیتیکٹرس کو بھی عرصہ لگ گیا تھا۔ اسی تناظر میں کہا تھا کہ ابتداء میں فانٹ کی خوبصورتی اتنی اہمیت نہیں رکھتی۔ خاص کر پروگرامنگ کے لئے۔ ویسے آپ کو دیگر ٹائپوگرافک ضرورتوں کے لئے چاہئے تو ظاہر ہے اس میں آپ حسن کو مقدم رکھنا چاہیں گے۔
 
arifkarim

معطل
ابن سعید بھائی، میری پوسٹ کا جواب نہیں آیا؟ :mad:
اگر فی الوقت نسخ فانٹس میں‌ سے قریب ترین مونو اسکوپڈ فانٹ کی نشاندہی کر دیں تو فانٹ ڈویلپرز کو رہنمائی ملے گی۔ یوں سائنسی گفتگو ہی ہوتی رہی تو کچھ پریکٹکل پلے نہیں پڑنے والا!
 
جی عارف بھائی میں دو ایک ایپلیکیشز ڈیویلپ کرنے میں اتنا مصروف ہوں کہ اس کے لئے وقت نہیں نکال سکا۔ جلدی ہی موازنہ کرکے نتائج سے آگاہ کرتا ہوں۔ دیگر احباب سے بھی درخواست ہے کہ مختلف نسخ فانٹس کا جائزہ لے کر ان کے مونو اسپیس بنائے جانے کے امکان کا جائزہ لیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں‌یہ کام اتنا مشکل نہیں‌ہے۔ محفل کی نسخ فانٹ "مشین": اشتیاق بھائی گلفس کترنے میں‌ماہر ہیں۔ انکو ذرا سمجھانا ہونا گا کہ مونو اسپیس سے کیا مراد ہے اور ہر گلف کی کتنی چوڑائی ہونی چاہئے۔ بس رزلٹ جلد ہی آجائے گا!
خاص کر : ک ، ل ، م، جیسے حروف مسئلہ کرتے ہیں۔ انکو زبردستی مونو اسپیسڈ کرنا ہوگا، اسکے لئے خوبصورتی کی قربانی بھی دی جا سکتی ہے!
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں حیران ہوں کہ مجھے DejaVu فانٹس کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا۔۔۔

DejaVu ایک فانٹس فیملی ہے، جو Bitstream Vera فانٹس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وجود میں آئی۔ لینکس پر ان دونوں فانٹ فیمیلیز کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ DejaVu فیملی میں ایک مونوسپیسڈ فانٹ، DejaVu Sans Mono، بھی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے اندر یونیکوڈ ایریبک کیریکٹرز بھی موجود ہیں۔

اس امیج کو ذرا دیکھیے:

dejavu-mono.png

تمام حروف کی چوڑائی ایک جیسی ہی ہے، سوائے س، ش، ص، اور ض کے، جو اپنی حدوں سے تھوڑا سا تجاوز کر رہے ہیں۔

اس وقت ویسے اردو کے تمام حروف کی سپورٹ اس فانٹ میں موجود نہیں ہے۔ اس سکرین شاٹ میں بھی ڈ، ہ، اور ے غائب ہیں۔ لیکن اس فانٹ فیملی کے ساتھ موجود معلوماتی ٹیکسٹ فائل کے مطابق DejaVu Sans Mono میں اردو کے 97% (141/145) حروف کے گلفس موجود ہیں۔ اور چونکہ یہ فانٹس اوپن سورس ہیں، اس لیے امید ہے کہ محفل کے ٹائپ ساز اس پر آسانی سے کام کر سکیں گے۔ :)
 
جی سعادت بھائی یہ فانٹ استعمال کر چکا ہوں پر اس میں جڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اور ایک ایک حرف بکھرا ہوا رہتا ہے۔ میں کبھی کنسول سے کوئی اردو ٹیکسٹ فائل کھول لوں تو ہر لفظ حرفاً حرفاً بائیں سے دائیں ہوتا ہے۔ اور الگ الگ بھی۔
 
ہمم۔ وِنڈوز پر تو یہ صحیح کام کر رہا ہے۔ لینکس پر آزما کر دیکھوں گا۔
 
باسم

محفلین
میرے خیال میں Simplified Arabic Fixed اس کی بہت اچھی مثال ہے مگر اس میں اردو کی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اگرچہ یہ پوری طرح Fixed نہیں ہے
Simplified-Arabic-Fixed.png

جبکہ Times New Roman میں اردو کی سپورٹ بہت اچھی ہے مگر وہ Fixed نہیں ہے
دونوں کی اشکال بہت ملتی ہیں
 
محمد سعد

محفلین
اگر کبھی کوئی فانٹ ساز اس پر کام کرنا چاہے تو انگریزی حروف کے لیے Terminus ایک اچھا فانٹ ہے۔ یہ کمپیوٹر کے ساتھ طویل دورانیوں تک کام کرنے والوں (مثلاً پروگرامرز) کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے تاکہ آنکھوں پر بوجھ نہ پڑے۔
ہوم پیج۔
http://www.is-vn.bg/hamster/
 
Top