مولی اور حیرت ناک فائدے

zaryab sheikh

محفلین
کبھی کبھی میں جب اپنے دماغ پر زور ڈالتا ہوں تو کائنات کے عجیب و غریب رازوں سے پردہ اٹھتا ہے ابھی کل ہی کی بات ہے میں نے ایسے ہی سبزیوں کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو مجھے مولی کے بارے میں ایسے ایسے راز معلوم ہوئے کہ پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مولی ایک کمال سبزی ہے اس کو دیکھ کر ہی بندے کو کچھ کچھ ہونے لگتا ہے یہ سردیوں کی سوغات ہے اور زیادہ تر ان علاقوں میں کھائی جاتی ہے جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو، مولی کے پراٹھے اور مولی پالک لوگ بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولی کو نوش کرنے کے بعد آپ تنہا ایک کمرے میں کچھ گھنٹے قیام کریں تاکہ اس کی برکات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، یہ سبزی رشتے توڑنے کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے آپ کو اگر کسی رشتہ دار سے بہت تکلیف ہے تو دو چار مولیاں کچی کھا کر چلے جائیں بس پھر ساری زندگی کیلئے آپ کو اس رشتے دار سے نجات مل جائے گی ایسے لوگ جو پیٹ کے ہلکے ہوتے ہین مولی ان کی پسندیدہ سبزی ہوتی ہے ایک بہت بڑے اللہ کے نیک بندے کا کہنا ہے کہ مولی کھانے والے کے پاس شیطان نہیں آتا
۔
 

فرخ

محفلین
ابھی کل ہی کی بات ہے میں نے ایسے ہی سبزیوں کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو مجھے مولی کے بارے میں ایسے ایسے راز معلوم ہوئے کہ پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے
سوچ کر راز حاصل کر لینا اور پھر اسکا جسم پر یوں اثر انداز ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کا مولی سے ضرور کوئی روحانی تعلق ہے۔۔۔۔

مولی ایک کمال سبزی ہے اس کو دیکھ کر ہی بندے کو کچھ کچھ ہونے لگتا ہے
یا تو یہ بات بہت گہری ہے، یا پھر۔۔۔۔۔۔۔
یسے لوگ جو پیٹ کے ہلکے ہوتے ہین مولی ان کی پسندیدہ سبزی ہوتی ہے
غلط، میں نے بہت سے موٹے پیٹ والی حضرات کو مولی بڑے شوق سے کھاتے دیکھا ہے۔۔

ایک بہت بڑے اللہ کے نیک بندے کا کہنا ہے کہ مولی کھانے والے کے پاس شیطان نہیں آتا
میرا خیال ہے کہ وہ اللہ کا نیک بندہ ضرور مولیاں کھاتا ہوگا اور شائید اُگاتا بھی ہو اور شائید بیچتا بھی ہو اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق مولیاں کھا کر کچھ دیر اکیلے کمرے میں بھی نہیں بیٹھتا ہوگا۔۔۔اور اسکا ضرور مولی سے بہت مضبوط روحانی تعلق بھی ھوگا۔۔۔
 
Top