مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کو موقع دینا چاہیے

  • ہاں

    Votes: 6 26.1%
  • نہیں

    Votes: 16 69.6%
  • پتہ نہیں

    Votes: 1 4.3%

  • Total voters
    23
پاکستان میں انتخاب قریب ہیں اور اس میں تمام پاکستانیوں کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔
اس مرتبہ پیپلز پارٹی کوئی چوائس نہیں ہے
نواز شریف اور پارٹی صرف پنجاب بلکہ لاہور تک محدود ہے
عمران ایک متبادل ہے مگر جس طرح اس نے چور اچکے جمع کرلیے ہیں اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ عمران ایک بری چوائس ہوگا۔
اس صورت میں مولانا فضل الرحمان ایک اچھی چوائس نظر اتا ہے۔ ان کو بھی ایک موقع دینا چاہیے۔ میرا ووٹ مولانا کی پارٹی کے لیے ہوگا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مولانا فضل الرحمان کو شاید وہی لوگ ووٹ دیں جو کسی مذہبی وابستگی کے باعث ان کی ہمایت کرتے ہیں۔ رہی بات ان لوگوں کی جو غیر جانبدار ہیں ان کی نظر میں مولانا کا سابق ریکارڈ موجود ہے سو کوئی عقل کا اندھا ہی ان کو ووٹ دے گا کہ ان کا مطمحِ نظر کرسی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور وہ کرسی کے لئے کچھ بھی کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
 
میرا خیال ہے کہ یہ مولانا کے خلاف پروپیگنڈا ہی ہے۔
مولانا نے کیا برا کام کیا ہے؟ مولانا معتدل مزاج مذہبی سیاسی لیڈر ہیں۔ ان کو عوامی مہم تیز کرنی چاہیے اور پروپیگنڈا کا جواب دینا چاہیے کوءی وجہ نہیں عوام ان کی طرف متوجہ نہ ہوں۔
 
ہمت بھائی !

ممکن ہے ایسا ہی ہو۔ ہوسکے تو آپ ہی مولانا کہ وہ اوصاف گنوا دیجے جن کی بدولت آپ موصوف کو پاکستانی عوام کے ووٹ اور اس کے نتیجے میں حکمرانی کے حقدار سمجھتے ہیں؟
 
زلفی شاہ

لائبریرین
حقیقت حال یہ ہے کہ مولانا صاحب کی شہرت اچھی نہیں یہ میں نہیں کہہ رہا یہ لوگوں کے منہ کی بات ہے اس الیکشن کو چھوڑیں مجھے نہیں لگتا کہ آنئدہ کسی بھی الیکشن میں مولانا صاحب جیت پائیں اور جہاں تک عمران خان صاحب کا تعلق ہے تو وہ پاکستان کے کثیر نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں اور یہ بات اظہر من الشمس ہےکہ انقلاب ہمیشہ نوجوان ہی لاتے ہیں اور اس وقت عوام تبدیلی بھی چاہتے ہیں اس صورت میں میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان اس الیکشن میں حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ یہ فقط میرا نظریہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

بھائی میرا ووٹ بھی انشاء اللہ علماء کے حق میں ہوگا
بھائی مولانا فضل الرحمٰن بھی انسان ہے نفس رکھتا ہے اور نفس کے ساتھ ساتھ انسان کے ساتھ شیطان بھی ہوتا ہے
دین سے محبت کرنے والے لوگوں کو ہم فرشتے سمجھتے ہیں ۔ بھائی اگر موازنہ کرنا ہو تو اس فیلڈ کے لوگوں کے ساتھ کرو

ہم لوگ کہتے ہیں نہیں بس دین دار طبقہ فرشتے بن جائے تو وہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا
ا
اور اگر دین سے محبت کرنے والے لوگ کہیں کہ ہم ووٹ نہیں دیتے تو دین سے نفرت اور شیطان سے محبت کرنے والے تو پھر ضرور آگے آئیں گے
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان میں انتخاب قریب ہیں اور اس میں تمام پاکستانیوں کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔
اس مرتبہ پیپلز پارٹی کوئی چوائس نہیں ہے
نواز شریف اور پارٹی صرف پنجاب بلکہ لاہور تک محدود ہے
عمران ایک متبادل ہے مگر جس طرح اس نے چور اچکے جمع کرلیے ہیں اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ عمران ایک بری چوائس ہوگا۔
اس صورت میں مولانا فضل الرحمان ایک اچھی چوائس نظر اتا ہے۔ ان کو بھی ایک موقع دینا چاہیے۔ میرا ووٹ مولانا کی پارٹی کے لیے ہوگا۔

میں ووٹ دینے کی عمر کو تو کب کا پہنچ چکا تھا لیکن 93ء اور 96ء کے انتخابات میں میں نے ووٹ نہیں دیا اور اسکے بعد بھی زندگی میں صرف ایک بار ووٹ دیا، 2002ء کے انتخابات میں اور مولانا فضل الرحمٰن کے ایم ایم اے کو لیکن اس کے بعد ایم ایم اے نے جو گُل کھلائے تو میں نے گڑ گڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لی کہ اب کے ووٹ دیا سو دیا آئندہ کبھی ووٹ دوں تو جو چور کی سزا وہ میری :)
 
میری معلومات کے مطابق مولانا کے کوئی سوئزرلینڈ میں اکاونٹ نہیں ہیں۔ نہ ہی وہ بھتہ خوری میں ملوث ہیں نہ ٹارگٹ کلنگ میں۔ نہ ہی مولانا جوئے کے اڈے چلاتے ہیں۔
اگر دوسروں کو کوئی معلومات ہیں تو دیں۔ صرف یہ کہہ دینا کہ وہ کرپٹ ہیں ڈیزل چور ہیں درست نہیں۔ ویسے یہ ڈیزل کا معاملہ کیاہے اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیے مجھے تو یہ پروپیگنڈا ہی معلوم پڑتا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
حقیقت حال یہ ہے کہ مولانا صاحب کی شہرت اچھی نہیں یہ میں نہیں کہہ رہا یہ لوگوں کے منہ کی بات ہے اس الیکشن کو چھوڑیں مجھے نہیں لگتا کہ آنئدہ کسی بھی الیکشن میں مولانا صاحب جیت پائیں اور جہاں تک عمران خان صاحب کا تعلق ہے تو وہ پاکستان کے کثیر نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں اور یہ بات اظہر من الشمس ہےکہ انقلاب ہمیشہ نوجوان ہی لاتے ہیں اور اس وقت عوام تبدیلی بھی چاہتے ہیں اس صورت میں میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان اس الیکشن میں حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ یہ فقط میرا نظریہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔
یہ تو صاف دِکھ رہا ہے کہ عمران خان کے لئے الیکشن حیران کن نتائج تو ضرور دیں گے باوجود اس کے کہ عمران خان کا نام اب بہت سے نوجوان اپنے آئیڈیل کے خانے سے کاٹ رہے ہیں۔
 
فرحت صاحبہ،

باوجود اس کے کہ عمران خان کے ساتھ آنے والے لوگوں نے ان کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور خود مجھے بھی اس بات سے بے حد مایوسی ہے لیکن اب بھی اگر دیکھا جائے تو کردار، افکار اور گذشتہ کارکردگی (وہ بھی بغیر کسی حکومتی عہدے کے) کے لحاظ سے اب بھی کوئی سیاستدان عمران خان سے بہتر نہیں ہے۔

رہی بات اسٹیبلشمینٹ اور اس کی سپورٹ کی تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ بات کہاں تک سچ ہے۔ ہاں البتہ ایک بات واقعی ٹھیک ہے اور وہ یہ کہ ہماری سیاسی حکومتیں ملک کا حال اتنا زیادہ برا کر دیتی ہیں کہ عوام کو اُن کے مقابلے میں کالا چور بھی بہتر لگنے لگتا ہے اور لوگوں کو آمریت تک کی یادیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
 
عمران خان سے اب بھی لوگ محبت کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں انہی کو بہتر چوائس کے طور پر دیکھ رہے ہیں ہاں ان کے ساتھ جس طرح کے لوگ آ رہے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے عمران خان کے سپورٹرز میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ عمران خان صاحب کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں نئے چہرے متعارف کروائے گا۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو رزلٹ اسی کی طرف جھکتا نظر آتا ہے۔ آخر لوگوں نے کسی کو تو ووٹ ڈالنا ہی ہے۔
 
مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے احمد۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان سے بہتر آپشن کوئی نہیں ہے۔ ان کا ٹریک ریکارڈ ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے واقعی بہترین ہے اور اللہ کرے کہ وہ آئندہ بھی اس کو قائم رکھیں بلکہ مزید اچھا بنائیں لیکن بطور ایک سیاستدان ان میں ابھی بھی بہت بہتری کی گنجائش ہے۔ جو لوگ اب ان کے ساتھ آ رہے ہیں وہ تو بہت سوں کو گھما کر رکھ دیں۔
قطع نظر جمہوریت و آمریت یا کالے چوروں کے تقابل یا سیاست میں ان کی کامیابی کے، عمران خان نے ٹیپیکل سیاستدانوں والے کچھ ایسے انداز بھی اپنا لئے ہیں جو ان کے ایک رول ماڈل والے امیج کو متاثر کر رہے ہیں۔
 
یہی بات اہم ہے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اس سے اچھی بات کیا ہو گی۔
ویسے جو بھی ہے عمران خان نے آفس میں آنا تو ضرور ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے احمد۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان سے بہتر آپشن کوئی نہیں ہے۔ ان کا ٹریک ریکارڈ ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے واقعی بہترین ہے اور اللہ کرے کہ وہ آئندہ بھی اس کو قائم رکھیں بلکہ مزید اچھا بنائیں لیکن بطور ایک سیاستدان ان میں ابھی بھی بہت بہتری کی گنجائش ہے۔ جو لوگ اب ان کے ساتھ آ رہے ہیں وہ تو بہت سوں کو گھما کر رکھ دیں۔
قطع نظر جمہوریت و آمریت یا کالے چوروں کے تقابل یا سیاست میں ان کی کامیابی کے، عمران خان نے ٹیپیکل سیاستدانوں والے کچھ ایسے انداز بھی اپنا لئے ہیں جو ان کے ایک رول ماڈل والے امیج کو متاثر کر رہے ہیں۔

میں متفق ہوں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میری معلومات کے مطابق مولانا کے کوئی سوئزرلینڈ میں اکاونٹ نہیں ہیں۔ نہ ہی وہ بھتہ خوری میں ملوث ہیں نہ ٹارگٹ کلنگ میں۔ نہ ہی مولانا جوئے کے اڈے چلاتے ہیں۔
اگر دوسروں کو کوئی معلومات ہیں تو دیں۔ صرف یہ کہہ دینا کہ وہ کرپٹ ہیں ڈیزل چور ہیں درست نہیں۔ ویسے یہ ڈیزل کا معاملہ کیاہے اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیے مجھے تو یہ پروپیگنڈا ہی معلوم پڑتا ہے

ڈیزل والی بات سے تو مجھے بھی دلچسپی ہے۔ اگر کسی کو پتہ ہو تو ضرور بتائے۔

رہی بات مولانا صاحب کے بارے میں آپ کی رائے کی تو جو باتیں آپ نے کہی ہیں وہ تقریبا ٹھیک ہی ہیں لیکن نظریاتی بنیادوں پر مولانا کسی ایک جگہ کھڑے نظر نہیں آتے۔ کبھی یہاں تو کبھی وہاں ۔ باقی تمام سیاسی تنظیموں کی طرح ان کے ہاں بھی کسی واضح نظریہ کا فقدان ہے۔ جو میرے نزدیک ایک بہت بڑی خامی ہے۔
 
حماد

محفلین
میری معلومات کے مطابق مولانا کے کوئی سوئزرلینڈ میں اکاونٹ نہیں ہیں۔ نہ ہی وہ بھتہ خوری میں ملوث ہیں نہ ٹارگٹ کلنگ میں۔ نہ ہی مولانا جوئے کے اڈے چلاتے ہیں۔
اگر دوسروں کو کوئی معلومات ہیں تو دیں۔ صرف یہ کہہ دینا کہ وہ کرپٹ ہیں ڈیزل چور ہیں درست نہیں۔ ویسے یہ ڈیزل کا معاملہ کیاہے اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیے مجھے تو یہ پروپیگنڈا ہی معلوم پڑتا ہے
محترم ہمت علی صاحب! آپ کیلئے۔۔۔۔۔۔

عباد1

محفلین
مولانا کے ہاتھ میں یہ اسلام والا لولی پاپ اچھا لگا ہے۔ جب چاہا اس کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھا لیا۔ پچھلے چار سال سے اس گھٹیا حکومت کا حصہ رہنے والے یہ صاحب اب الیکشن کا تقاضا جانے کس منہ سے کر رہے ہیں۔ کم زور عقائد اور جہلا کی اس ملک میں کثیر تعداد موجود ہے جو مولانا کو ووٹ دیں گے۔ البتہ صاحب شعور غلطی سے بھی ان کو ووٹ دینے والے نہیں۔
 
یہ اتنی بڑی باتیں نہیں ہیں۔ زرداری ، نواز اور عمران کے جرائم کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ اگر صرف یہ ہے تو مولانا کو داد دینی چاہیے کہ یہ جھوٹے عباسیز کچھ پکڑ نہ سکے نہ سیتا وائٹ نہ سوئزرلینڈ نہ گانوں کے کنسرٹز۔ کچھ بھی نہیں
اب میرا خیال ہے کہ مولانا ان سب سیاست دانوں سے بہتر ہی ہیں۔
 
Top