صبا اکبر آبادی مولانا جامی کا نعتیہ کلام اور نعت جامی کا منظوم ترجمہ از صبا اکبر آبادی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعت جامی

سلام علیک اے نبی مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

سلام علیک اے ز آبائے علوی
بصورت مؤخر بمعنی ٰ مقدم

سلام علیک اے ز اسمائے حسنہ
جمال تو آئینہ اسم اعظم

ز سعی تو شد فتح ابواب معلق
ز نطق تو شد کشف اسرار مبہم

توئی یا رسول اللہ آں بحر رحمت
کہ باشد محیط از عطائے دو عالم

کشائی بہ تخلیص ما لب کہ آید
ترا فتح باب شفاعت مسلم


========

نعت جامی کا ترجمہ
از
صبا اکبر آبادی


سلام آپ پر اے نبی مکرم
جواب آپ کا لائے کیا نسل آدم

سلام آپ پر ہو کہ آباء سے اپنے
بظاہر مؤخر بباطن مقدم

سلام آپ پر ہو کہ ہر نام پیارا
جمال آپ کا جلوہ اسم اعظم

کھلے آپ سے در ، کھلےجو نہیں تھے
کھلے آپ کے لب سے اسرار عالم

رسول خدا آپ ہیں بحر رحمت
عطا آپ کی ہے محیط دو عالم

اس امید پر لب کشا ہو رہا ہوں
کہ باب شفاعت کو کھولیں گے اک دم

 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سبحان اللہ



اس شعر کے پہلے مصرع پر نظرِ فرمائیے۔ کہیں یوں تو نہیں:

کھلے آپ سے در، کھلے جو نہیں تھے​
محمد خلیل الرحمٰن بھائی، متفق ہوں، مصرعہ کو اسی طرح ہونا چاہیے ، کتاب (ماخذ) میں جس انداز میں درج تھا میں نے اسے تبدیل نہیں کیا تھا تاہم اسے تبدیل کر دینا ہی بہتر ہے۔
 

عطا علوی

محفلین
نعت جامی

سلام علیک اے نبی مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

سلام علیک اے ز آبائے علوی
بصورت مؤخر بمعنی ٰ مقدم

سلام علیک اے ز اسمائے حسنہ
جمال تو آئینہ اسم اعظم

ز سعی تو شد فتح ابواب معلق
ز نطق تو شد کشف اسرار مبہم

توئی یا رسول اللہ آں بحر رحمت
کہ باشد محیط از عطائے دو عالم

کشائی بہ تخلیص ما لب کہ آید
ترا فتح باب شفاعت مسلم


========

نعت جامی کا ترجمہ
از
صبا اکبر آبادی


سلام آپ پر اے نبی مکرم
جواب آپ کا لائے کیا نسل آدم

سلام آپ پر ہو کہ آباء سے اپنے
بظاہر مؤخر بباطن مقدم

سلام آپ پر ہو کہ ہر نام پیارا
جمال آپ کا جلوہ اسم اعظم

کھلے آپ سے در ، کھلےجو نہیں تھے
کھلے آپ کے لب سے اسرار عالم

رسول خدا آپ ہیں بحر رحمت
عطا آپ کی ہے محیط دو عالم

اس امید پر لب کشا ہو رہا ہوں
کہ باب شفاعت کو کھولیں گے اک دم

 
Top