موضوع احادیث کو پہچاننے کے اصول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
علامہ حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب "مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت" كا تنقيدى جائزہ

بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم

علامہ حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب "مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت" اسلامى علوم كے طلبہ وطالبات ، علماء اور شائقين کے نزديك ايك معروف كتاب ہے ۔

اردو محفل پر بھی یہاں اس كتاب كا تذكرہ اور اس کے اقتباسات موجود ہیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?24385-موضوع-احادیث-کو-پہچاننے-کے-اصول
جس كے ليے میں تھریڈپوسٹر کی شکر گزار ہوں ، افسوس كہ یہ موضوع اب مقفل ہے ۔

بدقسمتى سے ہمارے ہاں دو طرفہ آراء كو سمجھنے اور غير جانب دارانہ تحقيق كا شوق كم ہے يا تعصب كى وجہ سے دب گیا ہے ۔ اسى وجہ سے اس موضوع ميں مفيد بحث نہ ہو سکی ۔
ميرا مقصد اس بحث كو ازسرنو زندہ كرنا نہیں بلكہ اس مسئلے كے دوسرے رخ كى طرف توجہ دلانا ہے ۔

جو افراد اس موضوع پر مزيد مطالعے ميں دل چسپی رکھتے ہوں ان كے ليے علامہ حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب "مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت" پر تنقيدى جائزہ بعنوان
احادیث صحیح بخاری و مسلم میں پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ
حاضر خدمت ہے ۔یہ علامہ ارشاد الحق اثرى كى تصنيف ہے ۔

اميد ہے اہل علم مطالعے كے بعد مفيد آراء سے نوازيں گے ۔


( اگر انتظاميہ اس موضوع كو مذكورہ موضوع ميں ضم كردے تو شكر گزار ہوں گی )۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنت حوا اردو محفل کی انتظامیہ بالکل غیر جانبدار ہے۔

بحث جب بحث برائے بحث میں تبدیل ہو جاتی ہے اور سوائے ایکدوسرے پر الزام تراشی کے اور کچھ باقی نہیں رہتا تو مجبوراً دھاگہ مقفل کرنا پڑتا ہے۔

ذاتی طور پر میں ایک تعمیری بحث کو پسند کرتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
علامہ حبیب الرحمن کاندھلوی کو اس کتاب کے موضوعات میں جس طرح مخاطب کیا گیا ہے وہ کسی عالم کا کام تو نہیں لگتا ۔ اسی لئے تو میں کہا کرتا ہوں بد اخلاقی کے مرتکب ہوئے بغیر ہمارے “عالم“ بات کر ہی نہیں سکتے ۔ حالانکہ سیدنا رسول اللہ کا سب سے مضبوط ہتھیار آپً کا اخلاق ہی تھا۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top