موسم کا حال!

شمشاد

لائبریرین
سارا سال نہیں، آٹھ مہینے کہہ سکتے ہیں کہ خوب گرمی ہوتی ہے۔ دو ماہ موسم خوشگوار ہوتا ہے اور دو ماہ یہاں اتنی سردی پڑتی ہے کہ 24 گھنٹے ہیٹر چلانا پڑتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
آج صبح جب کام کیلیئے نکلا تو کافی دھند تھی جو تقریباً 9 بجے تک رہی۔۔۔
چلیں جی ہمارے ہاں بھی موسم خزاں کی "منہ دکھائی" ہو ہی گئی آج۔


والسلام، نوید
 

میم نون

محفلین
آج تو سارہ دن بادل چھائے رہے۔۔۔
اور پچھلے پہر سے شام تک اچھی حاصی آندھی چلتی رہی، مزا آگیا ٹھنڈی ہوا میں باہر نکلنے کا۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
آج چھٹی تھی اسلیئے سارا دن "رج" کے سویا، باہر نہیں نکلا حتی کہ کھڑکی تک سے بھی باہر نیہں جھانکا اسلیئے موسم کا کچھ پتہ نہیں۔ باجو کچھ بتا سکتی ہیں پر وہ ابھی تک آن لائن ہی نہیں ہویئں۔
گھر کر اندر ہیٹنگ آن ہونے کی وجہ سردی کا گمان نہین ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو آج آپ کی خاصی عیاشی ہو گئی۔

یہاں دن میں تو گرمی تھی، اس وقت پنکھے سے گزارہ ہو رہا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
جیسا کہ میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید رات کو بارش تو وہی ہوا رات خوب بارش ہوئی۔ ٹھنڈ برقرار ھے ابرآلود موسم کے ساتھ۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ھے۔

سنا ھے پاکستان میں‌ ابھی تک سردی کا موسم پوری آب و تاب سے شروع نہیں ہوا:confused:؟
 

حسن علوی

محفلین
موسم دن بہ دن سرد ہوتا جا رہا ھے۔
ڈرتا ہوں کہیں سرد مہری کا شکار ہی نہ ہو جاؤں:grin:
آج بھی بارش صبح سے ہو رہی ھے اور احتمال ھے کہ دن بھر ہوتی ہی رہے گی
 
Top