موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی یہاں واٹر پارک نہیں ہے۔ بلکہ دور دور تک پانی ہی نہیں ہے۔ بارش ویسے ہی نہیں ہوتی۔

سمندر ہے لیکن وہ بھی چار سو کیلو میٹر دور۔
 

ماوراء

محفلین
آج دن کو کیا زبردست موسم تھا ہمارے ہاں۔ کالے سیاہ بادل۔۔ٹھنڈی ہوا۔۔:lovestruck: پھر بارش۔
 

شمشاد

لائبریرین
دو گھنٹے پہلے باہر گیا تھا ایک مول میں۔ دو گھنٹے بعد باہر نکلا تو ریت کا طوفان منتظر ملا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے لاہور میں اتنی زیادہ گرمی ہو گئی ہے؟ میری خاتون اول اگلے ہفتے لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس کا کیا بنے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے تو عادت تھی گرمی سہنے کی۔ اب یہاں رہ رہ کے عادت خراب ہو گئی ہے۔

اچھا ہے کچھ مہینے گرمی میں گزارے گی۔
 

فہیم

لائبریرین
بہت گرمی پڑ رہی ہے آج کل۔
اوپر سے لوڈشیڈنگ۔
افففففففففففففففففففففففففففففف۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں آج شام سے عجیب سا موسم ہے۔ بجلی چمک رہی ہے۔ آسمان پر گہرے بادل ہیں لیکن برستے نظر نہیں آتے۔ ساتھ ہی گرمی بھی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top