موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں کل رات کو پھر گرد و غبار کا طوفان آیا تھا۔ جو صبح میں بھی تھا، پھر دن میں‌ کم ہوتے ہوتے ختم ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گرد و غبار تو ختم ہو گیا لیکن ہوا ٹھنڈی چل پڑی ہے۔ لگتا ہے دور کہیں بارش ہوئی ہے۔
 

عسکری

معطل
یہ دمام ریاض میں ریت کا طوفان بہت آتا ہے مجھے تو سانس نہیں آتا تھا جب گرد اڑتی تھی دمام میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب زیادہ ریت / گرد اڑے تو سانس لینے میں دقت تو ہو گی۔ اکثر لوگ ماسک استعمال کرتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
اے سی۔۔ابھی سے۔۔۔؟:nailbiting:
ہمارے ہاں اس بار اللہ کی کوئی خاص رحمت برس رہی ہے۔۔۔ برف اتنی پڑ چکی ہے کہ اگر آدھی ٹانگیں اندر ہی چھپ جاتی ہیں۔
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ۔۔۔مجھے برف اچھی تو لگتی ہے لیکن دور دور سے۔۔۔ہماری طرف ہو جائے تو باہر نکلنے کا دل نہیں کرتا شکر ہے ہماری طرف تو اس دفعہ کچھ خاص سردی آئی ہی نہیں۔۔۔تقریبا ایک ماہ ہی سردی ہو گی باقی دن تو نارمل موسم تھا۔۔۔کبھی کبھار اے سی لگانا پڑتا ہے ویسے زیادہ تر اچھا ہی موسم ہوتا ہے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top