موسم سرما میں دیوسائی نیشنل پارک کا سفر

ظفری

لائبریرین
اسلام آباد سے ہنزہ ، اسکردو وغیرہ کے لیئے کوئی دوست گائیڈ کرسکتا ہے ۔ ؟ خاص کر ہوٹلز کے لیئے ۔
 
اسلام آباد سے ہنزہ ، اسکردو وغیرہ کے لیئے کوئی دوست گائیڈ کرسکتا ہے ۔ ؟ خاص کر ہوٹلز کے لیئے ۔
اسلام آباد سے بٹا کنڈی لگ بھگ سات گھنٹے کا سفر ہے، وہاں پر اچھے ہوٹیلز موجود ہیں.
وہاں سے آگے ہنزہ، سکردو یا گلگت پھر چھ سات گھنٹے کا سفر ہے، ان میں سے کوئی ایک منزل آپ چن سکتے ہیں. رہائش کے لیے ہنزہ، گلگت اور شگر میں سرینا ہوٹیلز بہترین آپشن ہیں. سکردو میں کچورا جھیل پر موجودشینگرے لا بھی خاصی شہرت رکھتا ہے.

سفر کے لیے بہتر ہے کہ طاقتور گاڑی کا چناؤ کریں، ڈرائیور ایک سے زیادہ اور پہاڑی راستوں پر چلانے کے ماہر ہوں تو اچھا ہے. چلاس کی جانب اترائی میں بریکس کے گرم ہونے کا امکان ہوتا ہے، وہاں اینجن بریکنگ کا استعمال ضروری ہے اور بہتر ہے کہ راستے میں تھوڑی دیر آرام کر لیا جائے.
 
Top