موجودہ مہنگائی میں بچت اور نئے روزگار کے طریقے

کچھ لوگوں کے لیے کوئی دوسرا کام ممکن نہیں ہو سکتا تو ایسے میں وہ باورچی خانے کی سبزی کی ضروریات پوری کر لیا کریں تو اچھی بات ہے۔
اگر فالتو وقت کو لگانا مقصود ہو تو ٹھیک ہے ۔ بچت تو کوئی خاص نہیں ہوتی ۔ لیکن صاف پانی کی تھوڑی بہت سبزی میسر ضرور آسکتی ہے۔
 
زیک

مسافر
اگر پیسے نا ہوں تو ٹھیک ہے اتنی محنت کرنا ۔
اگر پیسے بھی ہوں پاس اور پھر بھی ہم پیدل چلیں یہ ٹھیک نہیں لگتا۔
اکثر لوگ جن کے پاس کچھ پیسے ہیں اور مزدوری وغیرہ نہیں کرتے ان کی عام زندگی میں ورزش کافی کم ہے۔ اس لئے پیدل چلنا ان کے لئے بہتر ہے۔ تین کلومیٹر تو آدھ گھنٹے سے کم میں طے ہو جاتے ہیں۔

ہاں پاکستان میں آجکل ہوا بہت زیادہ آلودہ ہے اور باہر زیادہ وقت گزارنا صحت کے لئے مضر ہے
 
جاسمن

لائبریرین
اگر پیسے نا ہوں تو ٹھیک ہے اتنی محنت کرنا ۔
اگر پیسے بھی ہوں پاس اور پھر بھی ہم پیدل چلیں یہ ٹھیک نہیں لگتا۔
اب تو دور جدید ہورہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا چاھئیے پیدل چلنے میں وقت بھی بہت ضائع ہوا اور بیچارے رکشے والے کی روزی بھی چھن گئی۔
الحمدللہ پیسے بھی تھے۔ وقت بھی بچتا تھا لیکن اس قدر مصروفیت میں پیدل چلنے کا وقت نہیں ملتا تو مجھے اس طرح بہانہ مل جاتا ہے۔
مجھے پیدل چلنا بے حد پسند ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اگر پیسے نا ہوں تو ٹھیک ہے اتنی محنت کرنا ۔
اگر پیسے بھی ہوں پاس اور پھر بھی ہم پیدل چلیں یہ ٹھیک نہیں لگتا۔
اب تو دور جدید ہورہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا چاھئیے پیدل چلنے میں وقت بھی بہت ضائع ہوا اور بیچارے رکشے والے کی روزی بھی چھن گئی۔

اور جو رکشے سے پٹوشن پیدا ہو گا اس کا کیا؟ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے پاس بہت محدود جگہ ہے لیکن میں اس میں جنگل بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ چھت پر مختلف اقسام کی سلاد اور سبزیاں اگانے کی ہر سال کوشش ہوتی ہے۔ پچھلے کئی سال سے رمضان المبارک میں ٹماٹر وغیرہ بازار سے خرید کر نہیں لانے پڑتے۔

یہاں میں نیچے اپنی چھت پر مٹی سیمنٹ اور فیبرک کے گملوں اور کیاریوں میں کی گئی اپنی باغبانی کے ثمرات شئیر کر رہا ہوں۔ جس میں مختلف اوقات میں اگائے گئے کئی طرح کے ٹماٹر، کئی طرح کے سلاد، ساگ وغیرہ ہیں۔
ان کے علاوہ مجھے سکولنٹس، کیکٹس اور ایرائڈ یعنی بارانی پودے بہت پسند ہیں اور میرے پاس ایک وسیع کلیکشن موجود ہے۔ جس میں سے اکثر نئی پود میں بیچتا بھی رہتا ہوں ڈیمانڈ پر۔
ماشاء اللہ ، بہت خوب۔
 
گھر میں سبزی پھل اگانا شوق کے طور پر ٹھیک ہے لیکن بچت کا کوئی خاص طریقہ نہیں۔ آپ میں سے اکثر لوگ سبزی پھل اگانے میں جتنا وقت صرف کریں گے اسی وقت میں اور کام کر کے اس سبزی پھل کی قیمت سے کافی زائد کما سکتے ہیں۔ اس لئے اسے میں شوق ہی کہوں گا۔
بچت تو اس سارے کام میں ایک بونس ہے اگر ہو تو۔
باقی باغبانی کے لیے وقت نکالنا ایسا ہی ہے جیسے سائکلنگ، واک ، جوگنگ یا دوسری صحتمند ایکٹیوٹیز کے لیے۔ اور یہ روز آپ سے وقت نہیں مانگتے صرف ہفتے میں ایک بار تھوڑا سا وقت اور روز کے پانچ منٹ کی نگاہِ ناز۔
سب سے بڑا فائدہ اس کا آپ اپنے ہاتھوں سے اگا رہے ہیں اور سو فیصد یقین کے ساتھ کے آپ نے کوئی کیڑے مار دوا اور کیمیکل کھاد استعمال نہیں کی۔ اور سب کچھ آپ کے ہاتھوں کا اور صاف ستھرا ہے۔ یہ احساس زبردست ہے۔
پھر میں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی متعدد ریسرچز اور رپورٹس میں پڑھا کہ باغبانی جسمانی صحت کے لیے تو مفید ہے ہی لیکن ذہی صحت کے لیے بہت زبردست ہے۔
اور میں خود اس کا تجربہ بھی کر چکا ہوں۔
لیکن اگر پیسے کمانے کی نیت سے کیا جائے تو پھر جیسا میں نے اگلی پوسٹ میں بتایا کہ پنیریاں یعنی سیپلِنگز تیار کر کے بیچے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ گھر میں سجاوٹ کے لیے لگائے جانے والے مہنگے پودے لگا کر اور ملٹی پلائے اور پروپیگیٹ کر کے اچھی خاصی آمدنی کی جا سکتی ہیں۔ میں بہت سے مرد اور خواتین کو جانتا ہوں جو باقاعدہ کما رہے ہیں گھروں میں پودے بڑھا کر۔
 
اگر پیسے نا ہوں تو ٹھیک ہے اتنی محنت کرنا ۔
اگر پیسے بھی ہوں پاس اور پھر بھی ہم پیدل چلیں یہ ٹھیک نہیں لگتا۔
اب تو دور جدید ہورہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا چاھئیے پیدل چلنے میں وقت بھی بہت ضائع ہوا اور بیچارے رکشے والے کی روزی بھی چھن گئی۔
میں اسے ایک موقع کے طور پر دیکھوں گا، کہ ہمیں موقع ہی اب کب ملتا ہے پیدل چلنے کا۔ اور اگر ایسا کوئی موقع ملے تو ہر گز پیچھے نہ ہٹیں اور ضرور کیش کریں۔
 
زیک

مسافر
بچت تو اس سارے کام میں ایک بونس ہے اگر ہو تو۔
باقی باغبانی کے لیے وقت نکالنا ایسا ہی ہے جیسے سائکلنگ، واک ، جوگنگ یا دوسری صحتمند ایکٹیوٹیز کے لیے۔ اور یہ روز آپ سے وقت نہیں مانگتے صرف ہفتے میں ایک بار تھوڑا سا وقت اور روز کے پانچ منٹ کی نگاہِ ناز۔
سب سے بڑا فائدہ اس کا آپ اپنے ہاتھوں سے اگا رہے ہیں اور سو فیصد یقین کے ساتھ کے آپ نے کوئی کیڑے مار دوا اور کیمیکل کھاد استعمال نہیں کی۔ اور سب کچھ آپ کے ہاتھوں کا اور صاف ستھرا ہے۔ یہ احساس زبردست ہے۔
پھر میں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی متعدد ریسرچز اور رپورٹس میں پڑھا کہ باغبانی جسمانی صحت کے لیے تو مفید ہے ہی لیکن ذہی صحت کے لیے بہت زبردست ہے۔
اور میں خود اس کا تجربہ بھی کر چکا ہوں۔
لیکن اگر پیسے کمانے کی نیت سے کیا جائے تو پھر جیسا میں نے اگلی پوسٹ میں بتایا کہ پنیریاں یعنی سیپلِنگز تیار کر کے بیچے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ گھر میں سجاوٹ کے لیے لگائے جانے والے مہنگے پودے لگا کر اور ملٹی پلائے اور پروپیگیٹ کر کے اچھی خاصی آمدنی کی جا سکتی ہیں۔ میں بہت سے مرد اور خواتین کو جانتا ہوں جو باقاعدہ کما رہے ہیں گھروں میں پودے بڑھا کر۔
باغبانی کے بہت فائدے ہیں۔ میرا پوائنٹ صرف یہ تھا کہ پیسوں کی بچت کچھ خاص نہیں ہے (بزنس بنائے بغیر)۔ یاد رہے کہ یہ لڑی جاسمن نے بچت اور مہنگائی پر بنائی ہے نہ کہ مشاغل اور صحت پر
 
جاسمن

لائبریرین
میرے سمیت ہم میں سے اکثر لوگ اپنے ارد گرد یا پھر اپنے ذاتی حالات کے تناظر میں سوچتے ہیں۔ نہ ہم ایسے علاقوں میں جاتے ہیں نہ ایسے لوگوں سے ملتے ہیں کہ جن کے حالات بے حد ،بے حد خراب ہیں۔
قاری صاحب سے پوچھا تو ان کی تنخواہ کُل نو ہزار ہے اور پانچ پانچ دن سالن نہیں بنتا۔ ہمارے سے کچھ دور کچے کے علاقے میں اکثر گھرانوں میں ایسے حالات ہیں۔ اگر باورچی خانے کی کچھ سبزیاں وہ لگا سکیں تو کسی حد تک اپنے سالن کی کچھ ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ بھی لگی ہو تو چٹنی بنا کے روٹی کھائی جا سکتی ہے۔ اب تو ریڑھی والے سے دھنیا بھی مفت نہیں ملتا۔ کم از کم دس روپے کا ملتا ہے۔
میرا اب بھی یہی ماننا ہے کہ ہمارے لیے سبزی اگانا مشغلہ ہو سکتا ہے لیکن غریب بندوں اور بے حد غریب بندوں کی کچھ نہ کچھ ضرورت پوری ہو سکے گی۔
 
Top