موجودہ سیاسی لیڈر یا مشرف بہتر کون؟

qaral

محفلین
تم ساٹھ سال کو آٹھ سو سال سے ملا رہے ہو انڈیا کی خوش قسمتی ہے کہ ان کوچند ایک اچھے لیڈر ملے کو کم از کم جو اپنے وطن سے مخلص ضرور ھیں خود بتاؤ کیاواجپائی پر غبن کا الزام ہے یا من موہن کے گھوڑے مربے کھاتے ہیں اگر ہمارے پاس مشرف سے بہتر آپشن ہو تو اس کو خود ہٹ جانا چاہیئے میں آمریت کو ضروری نہیں مانتا مگر ہر آمر برا نہیں ھوتا اور جس طرح کی جمہوریت کی پاکستان میں آتی نظر آرہی ہے اس سے مشرف بہتر ہے یہ میرا پوائینٹ تھا اور میں اس پر قائم ہوں اور صلاح الدین یا جولیس سیزر کی مثال اسی سلسلے میں دی تھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیاسی مباحث شعور میں اضافے اور ذہن سازی کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن یہاں زبردستی بات منوانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذاتیات پر حملے ہو رہے ہیں۔ آپ سب دوست ماشاءاللہ پڑھے لکھے ہیں، یقیناً بات کرنے کا سلیقہ بھی جانتے ہوں گے۔ میری گزارش ہے کہ تحمل سے ایک دوسرے کی بات سنیں اور موضوع سے نہ ہٹیں۔
 

qaral

محفلین
نبیل کبھی کبھار بات سے بات نکلتی ہے اور بات بڑھ جاتی ہے مگر میرے اوابو شامل کے درمیان بحث تھوڑی زیادہ تلخ ھوگئی دراصل ھم لوگ عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انسان مشکل سے ہی دوسرے کی بات سمجھتا ہے اور اپنی منوانا چاہتاہے یہ ایک نیچرل بات ہے لیکن اگر میری یا ابو شامل دونوں کی کوئی بات سے محفل کے باسیوں کو تکلیف پہنچی ہو تو میں ہم دونوں کیطرف سے معذرت چاہتاہوں آخر ہم دونوں تاریخ دان جو ٹھرے اور ویسےبھی جذباتی لوگ آپس کی کہا سنی جلد بھول جاتے ھیں کیوں ابو شامل ؟
 

ساجداقبال

محفلین
میں بھی کافی دیر سے حماس اور الفتح کی یہ جھڑپ دیکھ رہا ہوں۔۔۔اصل موضوع کے متعلق تو پانچ فیصد بات نہیں ہوئی۔ براہ مہربانی اصل موضوع پر بات کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے اوابو شامل کے درمیان بحث تھوڑی زیادہ تلخ ھوگئی دراصل ھم لوگ عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انسان مشکل سے ہی دوسرے کی بات سمجھتا ہے اور اپنی منوانا چاہتاہے یہ ایک نیچرل بات ہے لیکن اگر میری یا ابو شامل دونوں کی کوئی بات سے محفل کے باسیوں کو تکلیف پہنچی ہو تو میں ہم دونوں کیطرف سے معذرت چاہتاہوں آخر ہم دونوں تاریخ دان جو ٹھرے اور ویسےبھی جذباتی لوگ آپس کی کہا سنی جلد بھول جاتے ھیں کیوں ابو شامل ؟

سب سے پہلے تو یہ بات واضح کردوں کہ تلخی میں نے نہیں پھیلائی اور نہ ہی کوئی ایسی بات یا لفظ کہا ہے جو کسی کی دل آزاری کرے۔ اور نہ میں‌ عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں انسان دوسرے کی بات نہ سمجھے اور اپنی بات منوانے کی کوشش کرے :D (میری عمر صرف 26 سال ہے)۔ اور ہاں رہی تاریخ دان والی بات تو میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں تاریخ دان ہوں، کیونکہ تاریخ دان اور تاریخ کے قاری میں‌بڑا فرق ہوتا ہے۔ :?
اور ہاں!! آخری بات، میں نے دل پر کوئی بات لی ہی نہیں، اور قرال صاحب کے جوابات پڑھتے ہی ہنستے ہنستے سب بھول گیا۔ :wink: آپ تو ناراض نہیں ہیں نا قرال صاحب! ایسا کریں سب سے بہترین نظام حکومت کے نام سے ایک تھریڈ کھول لیں۔ اس پر کھل کر بحث‌ کرتے ہیں۔ :D
 

qaral

محفلین
ابو شامل میں نے تو ہم دونوں کو تاریخ دان مذاق کیطور پر لکھا تھا تم نے اس پر بھی جرح کر ڈالی اور 26 سال والی عمر کو ہی تو جوانی کہتے ہیں اور یہ ہی منہ زور ہوتی ہے اچھا یہ تو بتاؤ کہ مابدولت کی عمر کتنی ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
جب سے قرل صاحب تشریف لائے ہیں، میں تو ریٹائرمنٹ پر جانے کا سوچ رہی ہوں :) (ابتک میں اکیلی ہی مشرف صاحب کی حمایت میں لڑ رہی تھی :)
 

qaral

محفلین
اور ابو شامل مجھے جلد ریٹا ئیر کرنے کی فکر میں ہے اچھے خاصے بائیس سال کے بندے کو چونتیس کا بنائے دے رہا ہے بھئ جتنا غلط اندازہ میری عمر کے متعلق لگا یا ہے کہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اسی طرح سیاسی حالات کے متعلق بھی ہاہاہاہاہاہاہاہاا
:lol:
 

ساجداقبال

محفلین
ابوشامل محسن، قرل محسن اور مہوش علی مشتاق! :wink:
شکر ہے آپ لوگوں نے کچھ ہلکی پھلکی باتیں بھی کیں۔ مجھے ڈر تھا اگلے الیکشنوں میں آپ لوگ اپنے پسندیدہ امیدواروں کے جھنڈے اور ڈنڈے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر لڑ رہے ہوتے۔ :D
 

خاور بلال

محفلین
بھری محفل میں راز کی باتیں سننے کے چکر میں اس تھریڈ پر آپہنچا، راز کی باتوں میں تاریخ کسی بے مہار اونٹ کی طرح نظر آئی بلکہ اونٹ سے زیادہ مینڈک کا گمان ہوتاتھا ادھر سے ادھر پھدکتی پھررہی تھی، سیدنا مشرف کی تائید حاصل کرنے کیلئے تاریخ اچانک صلاح الدین ایوبی تک جاپہنچی وہیں سے ایک لمبی جمپ لگائی اور جولیس سیزر جاپہنچی اگر چھلانگوں کی یہی کیفیت رہی تو گمان ہوتاہے اگلی دو تین چھلانگوں میں بات حضرت آدم تک پہنچ جائے گی۔ حیرت ہے ان پر جنہوں نے صلاح الدین ایوبی اور مشرف آمنے سامنے لاکھڑا کیا، یہ چوں چوں کے مربے اگر مزاحیہ تاریخ کےہی شوقین ہیں تو آلو، تمباکو اور کافی کی تاریخ کا انتخاب کرلیں، پھر بھلے سے آلو اور تمباکو کا ڈاکخانہ آپس میں ملادیں کم از کم اسلامی تاریخ کا تو حلیہ نہ بگاڑیں، صلاح الدین ایوبی جو ایک جید عالم اور عظیم سپہ سالار تھے انکے مرتبے کا ہی خیال کرلیں۔ شیر اور کتے کو ایک گھاٹ کا پانی تو نہ پلوائیں۔

ابو شامل کو جذباتیت کا الزام دینے والوں سے گذارش ہے کہ جذبات ٹین ڈبوں کے لئے نہیں بلکہ انسانوں ہی کیلئے ہوتے ہیں۔ اگر انسان بے غیرت نہ ہوتو کسی نہ کسی مقام پر وہ جذباتی ضرور ہوتا ہے مثلا جب کسی کی ماں یا بہن کی آبرو بچانے کا مسئلہ ہوتو انسان اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا، اگر کسی کے نزدیک پاکستان کی آبرو اس کی ماں کی آبرو جیسی حیثیت رکھتی ہو تو وہی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ باقی میر صادق اور میر جعفر کے انڈے بچے اب بھی موجود ہیں اور انہیں کے لئے کہا گیا ہے کہ بے حیائی کی خیر ہو ورنہ، لوگ غیرت سے مرگئے ہوتے۔

سیدنا مشرف کی حمایت اصل میں اونٹ نگلنے اور مچھر چھاننے کی مہم ہے، اس میں جو جتنا باریک مچھر پکڑے گا اسکے اتنے ہی نمبر ہوں گے، البتہ اگر کہیں افغانستان یا وانا کا ذکر آجائے تو (ڈبل اے استاد)۔ اپنی آزادی خودمختاری اور عزت و آبرو کا دفاع کرنے والے دہشت گرد ہیں اور اپنی قوم کی تقدیر گروی رکھنے والے حقیقت پسند اور روشن خیال ہیں۔ باطل کی مزاحمت جذباتیت ہے اور طاغوت کے ساتھ کھڑا ہونا عقلی رویہ۔ جنرل مشرف امریکا، برطانیہ، بھارت اور اسرائیل کے ساتھ وہ وعدے بھی نبھانے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں جو شاید انہوں نے کئے بھی نہیں ہوتے، مگر اپنی قوم کے ساتھ وہ تحریری معاہدہ کرتے ہیں اور اس سے مکر جاتے ہیں۔آخر یہ کونسی نفسیات ہے؟ اس کو کیا نام دیں؟ جھوٹ تو بہت معصوم اور شرمیلا سا فعل ہے۔ بھلا جنرل پرویز جھوٹ کیوں بولیں گے؟ غلط بیانی سے کام کیوں لیں گے؟ کیا انہیں آج تک کسی نے جھوٹ بولتے اور غلط بیانی کرتے دیکھا ہے؟ جنرل صاحب جھوٹ سے اور جھوٹ جنرل صاحب سے پناہ منگتا ہے۔ کیونکہ جھوٹ کی بھی عزت نفس ہوتی ہے، لیکن جہاں مغلظات اور ہذیان کا معاملہ ہو تو جھوٹ بھی معصوم نظر آتا ہے۔

جنرل مشرف نے طالبان کو ترک کیا، پورا ملک امریکا کے حوالے کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے قومی ہیرو کی تذلیل کی، داڑھی کا مذاق اڑایا، پردے کی تحقیر کی، اپنے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے، امریکا کی آگ کو پاکستان میں بھڑکایا، امریکا کیلئے اپنی سرحدوں میں جنگ چھیڑی، جہاد کی تعریف بدلی، کشمیر کی تحریک آزادی کو سبوتاژ کیا، جن لوگوں نے ساری عمر پاکستان کے مفادات کی جنگ لڑی انہیں دیوار سے لگایا اور جن لوگوں نے ساری عمر بھارت کے جوتے چاٹے وہ قابل توقیر ٹھہرے، ملک کا نصاب تعلیم بدلا، سود سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو دفن کردیا، حدود سے متعلق قوانین کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ بلوچستان میں فوجی آپریشن کیا اور کراچی میں دہشت گرد تنظیم ایم کیو ایم کی سرپرستی کی،١٢ مئی کو کراچی میں خونی سیج سجائی، درندوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے اپنی ہی قوم کو خاک و خون میں نہلادیا اپنے ہی عوام کو فتح کرکے اس فتح کا جشن اسلام آباد میں منایا۔ دوقومی نظرئے پر اپنی گندی نظر ڈالی۔ قوم کو یو ٹرن کی عظیم تھیوری پیش کی، کہا ڈرو۔۔۔ ڈرنا بہت ضروری ہے۔ شریعت کا شوق چڑھا تو صلح حدیبیہ تک کرڈالی۔ ایک طرف کالاباغ ڈیم پر بے بسی کا اظہار اور دوسری طرف بلوچستان کی عوام سے کہتے ہیں ہم وہاں سے ہٹ کریں گے کہ پتہ ہی نہیں چلے گا۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بھیک مانگی، ملت سے غداری کی۔ صرف پیسہ کمانے کی خواہش رکھنے والے جرنیلوں، بلیک مارکیٹ کے سرداروں، قارون کے انڈوں بچوں کو تحفظ فراہم کیا۔ سوال یہ ہے کہ آخر حالات اور کتنے نازک ہونگے کہ انہیں نازک کہا جائے گا؟
محترم قرل!
دلیل کیا دلیل کا سایہ بھی آپ کو چھو کر گذرا ہوتا تو پرویز مشرف کے جواز میں صلاح الدین ایوبی کو نہ پیش کرتے۔ نمک حلالی کریں لیکن اتنی بھی کیا کہ نیت کرتا ہوں میں امریکا کی دورکعت نماز، منہ میرا مشرف کی طرف والی کیفیت ہوجائے۔ امریکا کی مالا جپنے اور مشرف کی چاکری میں آپ لوگ یہ بھول گئے کہ رہنما وہ ہوتاہے جو خود ہار کر قوم کو فتح مند کردیتا ہے۔ آمر وہ ہوتا ہے جو خود جیتنے کے لئے قوم کو ہرادیتا ہے۔

گزرا دو اس حوالے سے اچھا تھا کہ آزاد لوگ خود کو غلام اور غلام خود کو آزاد سمجھنے کی غلطی نہیں کرتے تھے۔ غلاموں کا تو مسئلہ ہی یہ ہے کہ وہ کنویں کے مینڈک بننے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں؟ جوتے کھاتے ہیں اور شکایت بھی نہیں کرتے بلکہ جوتے کھانے کا جواز بھی خود ہی پیدا کرلیتے ہیں۔

سیاسی قیادت اگر کرپٹ ہے تواس کا یہ مطلب ہے کہ انقلاب کی خواہش ترک کردی جائے؟ اور پاکستان کو دکان بنا کر پرویز مشرف کی نگرانی میں چھوڑ دیا جائے۔ تاریخ اسلام کے بدترین دور میں بھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلمان عوام نے انقلاب اور اسلامی نظام کی خواہش ترک کردی ہو۔ اسلامی انقلاب کی خواہش ہی تھی جو علامہ اقبال کے حوصلوں کو مہمیز دیتی تھی اور غلامی کے بدترین دور میں بھی وہ کہتے تھے؛
نکل کے صحرا سے جس نے روماکی سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا

صاحب علام اقبال تو چلیں ملا عمر کے ساتھی اور القاعدہ کے دہشت گرد تھے لیکن قائد اعظم کو کیا کہیں گے۔۔۔۔۔؟

اگر گدھے دھاڑنےلگیں، کووے بھونکنے اور شیر رینگنے لگیں تو گمان کیا جاسکتا ہے کہ جنرل مشرف بہتر ہیں۔
 

qaral

محفلین
بیٹا خاور لگتا ہے آپ نے پڑ ھا نہیں میں نے لکھا ہے کے جذباتی ہونا بری بات نہیں مگر‌آپ جذباتی نہیں چڑیا گھر سے چھوٹے ہوئے نومولود بندر لگتے ھیں جس کو گردو پیش کا پتہ نہیں مگر چھلانگیں مار کر اپنی انرجی ویسٹ کر رہا ہے اگر آپ مشرف سے بہتر کوئی لیڈر پیشں کر سکتے ہیں تو نام بتا ئیں باقی جولیس سیزر اور صلاح الدین ایوبی کی مثال اسلئے دی تھی کے ہر آمر برا نہیں ہوتا ناکہ جولیس سیزر ، صلاح الدین ایوبی اور مشرف ایک چیز ہیں آپ کی گفتگو سے ظاہر ہے کہ آپ مشرف پر کس قدر فدا ہیں تو آپ سے غیر جانبداری کی توقع رکھنا ہی فضول ہے مشرف بیشک بہت اچھا نہیں مگر زیادہ بروں میں کم برا ضرور ہے .(اونٹ نگلنے مچھر چھانٹنا گدھے دھاڑنےلگیں، کووے بھونکنے اور شیر رینگنے) اس بکواس سے یہ لازمی ثابت ہوتا ہے کہ آپ کس ٹا ئپ کی چیز ھیں
 

ابوشامل

محفلین
qaral نے کہا:
بیٹا خاور لگتا ہے آپ نے پڑ ھا نہیں میں نے لکھا ہے کے جذباتی ہونا بری بات نہیں مگر‌آپ جذباتی نہیں چڑیا گھر سے چھوٹے ہوئے نومولود بندر لگتے ھیں جس کو گردو پیش کا پتہ نہیں مگر چھلانگیں مار کر اپنی انرجی ویسٹ کر رہا ہے اگر آپ مشرف سے بہتر کوئی لیڈر پیشں کر سکتے ہیں تو نام بتا ئیں باقی جولیس سیزر اور صلاح الدین ایوبی کی مثال اسلئے دی تھی کے ہر آمر برا نہیں ہوتا ناکہ جولیس سیزر ، صلاح الدین ایوبی اور مشرف ایک چیز ہیں آپ کی گفتگو سے ظاہر ہے کہ آپ مشرف پر کس قدر فدا ہیں تو آپ سے غیر جانبداری کی توقع رکھنا ہی فضول ہے مشرف بیشک بہت اچھا نہیں مگر زیادہ بروں میں کم برا ضرور ہے .(اونٹ نگلنے مچھر چھانٹنا گدھے دھاڑنےلگیں، کووے بھونکنے اور شیر رینگنے) اس بکواس سے یہ لازمی ثابت ہوتا ہے کہ آپ کس ٹا ئپ کی چیز ھیں

قرال بھائی جب تک بات میری ذات پر حملے کی تھی تو میں نے برداشت کیا اور آپ کی کسی بات کا برا نہیں منایا لیکن اب آپ حد سے باہر نکل رہے ہیں، خصوصاً آپ کی مندرجہ بالا تحریر نے ثابت کر دیا کہ آپ سنجیدہ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ اس لیے میں آپ سے یہی التجا کروں گا کہ اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ محفل کے دیگر ساتھی بھی اس جانب توجہ کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ابو شامل بھائی اسی لیے شاید ہمارے مرشد نے فرمایا تھا

بک رہا ہوؓں‌ جنوں‌ میں‌ کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

بھائی صاحبان، سب سے استدعا ہے کہ سیاسیات جیسے اعلٰی موضوع (تکنیکی لحاظ سے کہ یہ فلسفے کی ایک شاخ ہے) کو خرافات سے پاک ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
 

qaral

محفلین
دیکھوجس طرح کے لہجے میں کوئی بات کرتا ہے اس طرح کا ہی جواب پا تا ہے ان جناب نے مجھے ٹین ڈبا مشرف کا چاکر بےغیرت اور نہ جانے کیا الم پلم لکھا ہے اس وقت آپ کو کوئی بد تمیزی نظر نہیں آئی کیونکہ یہ آپ کے مطلب کی بات کر رہے تھے اب جب میں نے جواب دیا تو آپ بیچ میں آن کودے لگتا ہے سیاست سمیت ہر جگہ آپ نے ڈبل سٹینڈرڈ بنا رکھے ہیں
 

qaral

محفلین
(شمولیت: 06 مارچ 2007
خطوط: 100
مقام: کراچی

مہوش،قرال صاحب!
‌‌‌‌ٹرین میں آپ خود تو سوار ہوگئے ہیں (ٹکٹ لیکر یا لئے بغیر، یہ تو آپ خود ہی بتائیں گے) لیکن مزید سواریاں چڑھانے پر آپ کو اعتراض ہے، اگر ٹرین پر بوجھ کا مسئلہ ہے تو کم از کم اپنے بوجھ سے تو ٹرین کو پاک کردیں تاکہ بہتر مثال قائم ہو) یہ آپ کے مہذب خاور صا حب نے لکھا ہے اور مو ضع ہے خاندانی منصوبہ بندی کی مخالفت کیوں(ٹکٹ لیکر یا لئے بغیر، یہ تو آپ خود ہی بتائیں گے) کی تشریح کرنا پسند کر یں گے آپ
 

qaral

محفلین
جب کوئی شخص اس طرح کی بے ھودگی لکھتا ہے تو دل میں اس کے لئے عزت نہیں رہتی
 

ابوشامل

محفلین
بھائی قرال! انتہائی معذرت اور احترام کے ساتھ کہ آپ میں چند بہت بڑی خامیاں ہیں، آپ دوسرے کے پیغام کو درست طریقے سے نہیں‌ پڑھتے اور کئی جملوں‌ کے اپنے مطالب نکالتے ہیں اس لیے اس سے پہلے کہ آپ اپنی توپوں‌ کا رخ میری طرف کریں، میں معذرت کرتا ہوں‌ کہ آئندہ میں‌ کہیں‌ بھی آپ کی کسی گفتگو یا سوال کا کوئی جواب نہیں دے پاؤں گا کیونکہ مجھے اپنی عزت پیاری ہے اور جب سامنے والا بات کو بالکل نہ سمجھے میرا ایک جواب ہوتا ہے السلام وعلیکم! خوش رہیں
 
Top