یاس موت آئی، آنے دیجیے، پروا نہ کیجیے (میرزا یاس یگانہ چنگیزی)

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
یاس یگانہ
موت آئی، آنے دیجیے، پروا نہ کیجیے
منزل ہے ختم، سجدۂ شکرانہ کیجیے
زنہار ترکِ لذّتِ ایذا نہ کیجیے
ہرگز گناہِ عشق سے توبہ نہ کیجیے
نا آشنائے حُسن کو کیا اعتبارِ عشق
اندھوں کے آگے بیٹھ کے رویا نہ کیجیے
تہ کی خبر بھی لائیے ساحِل کے شوق میں
کوشش بقدرِ ہمّتِ مردانہ کیجیے
وہ دن گئے کہ دل کو ہَوَس تھی گناہ کی
یادش بخیر، ذکر اب اُس کا نہ کیجیے
ساون میں خاک اُڑتی ہے، دل ہے رُنْدھا ہُوا
جی چاہتا ہے گریۂ مستانہ کیجیے
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجیے
میرزا یاس یگانہ چنگیزی
 

سید زبیر

محفلین
یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ موت تو ہے ہی نام منزل کا۔ منزل ختم کیسے؟
قیصرانی صاحب ، ایک ہم جملہ پڑھتے ہیں جنگجو سپاہ سالار منزلیں مارتا ہو ا میدان جنگ میں پہنچا ۔یعنی کئی مہمات سر کرتا ہوا پہنچا اب اس کی منزلیں ختم ہوئیں تو یہاں بھی میرا خیال ہے کچھ ایسا ہی ہے ، باقی آپ کا نکتہ خوب ہے
 

فاتح

لائبریرین
یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ موت تو ہے ہی نام منزل کا۔ منزل ختم کیسے؟
منزل کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں:
  • مسافر خانہ، سرائے
  • مرحلہ، ایک دن میں جو مسافت یا فاصلہ طے کیا جائے
  • مسافت، راستہ، راہِ عمل
  • تصوف میں جائے قیامِ سالک
 

سید زبیر

محفلین
منزل کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں:
  • مسافر خانہ، سرائے
  • مرحلہ، ایک دن میں جو مسافت یا فاصلہ طے کیا جائے
  • مسافت، راستہ، راہِ عمل
  • تصوف میں جائے قیامِ سالک

کیا دہرے زبردست کی آپشن ہوسکتی ہے ؟ زبردست۔ ۔ ۔ ۔ اسے کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ جوانوں کو پیروں کا استاد کر اچھی تشریح کی ہے
 

طارق شاہ

محفلین
بہت خوب
موت آئی، آنے دیجیے، پروا نہ کیجیے
منزل ہے ختم، سجدۂ شکرانہ کیجیے
واہ ۔ ۔
تشکّر سید صاحب اظہار خیال پر!
خوشی ہوئی جو یگانہ صاحب کے کلام سے یہ منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی

(قیصرانی صاحب کہ سوال پرتسلی بخش جواب کے لئے بھی شکریہ)
بہت خوش رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
واہ! یاس یگانہ کی کیا خوب غزل انتخاب کی ہے طارق شاہ صاحب۔
تشکّر فاتح صاحب اظہار خیال کے لئے
خوشی ہوئی جو چُنِیدہ غزل آپ کو پسند آئی

(قیصرانی صاحب کہ استفسار پر تشفی بخش جواب کے لئے بھی شکریہ)
بہت شاداں رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
واہ واہ واہ

ساون میں خاک اُڑتی ہے، دل ہے رُنْدھا ہُوا
جی چاہتا ہے گریۂ مستانہ کیجیے
بہت خوشی ہوئی صاحب جو انتخاب ، بالخصوص بالا شعر آپ کو پسند آیا
اظہارِ خیال کے لئے متشکّر اور سپاس گزار ہوں
بہت شاداں اور فرحاں رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
نا آشنائے حُسن کو کیا اعتبارِ عشق
اندھوں کے آگے بیٹھ کے رویا نہ کیجیے
واہ​
شکریہ معاویہ وقاص صاحب
اظہارِ خیال کے لئے صمِیم دل سے تشکّر
خوشی ہوئی جویگانہ صاحب کی یہ غزل آپ کو پسند آئی
بہت شادماں رہیں
 
Top