موبائیل کی بیٹری چارج کریں

شمشاد

لائبریرین
تو یہ تو یہاں کے لیے ہے بھی نہیں، یہ تو ہندوستان اور پاکستان کے دور دراز علاقوں کے لیے ہے جہاں بجلی کی سہولت میسر نہیں اور موبائیل فون کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے کسی دوسرے گاؤں یا نزدیکی شہر جانا پڑتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
ھاھاھا
عجیب بات سن رہا ہوں
اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ کہ آجکل بجلی نایاب ہے تو پیپل بجلی سے زیادہ نایاب ہیں‌۔ اب بندہ کہاں‌مارا مارا پیپل کی تلاش میں‌نکلے
 

مغزل

محفلین
شنید تھی کہ دس روپے کے نوٹ سے بھی ری چارج ہوسکتی ہے بیٹری ، مگر یہ کام مداریوں کا ہے جناب۔
 

عسکری

معطل
نہین گاؤں کو آپ کے پاس لانا پڑے گا۔مجھے لگتا ہے پیپل کے پتے ٹرمینل کا کام کرتے ہیں اور سولر انرجی کو جزب کر لیتے ہیں۔اور اکر بیٹری سے لگاؤ تو وہ پاور اس میں منتقل کر دیتے ہیں۔پر جو بھی ہے قدرت کی کوئی چیز بیکار نہیں سوائے میرے۔
 

اظفر

محفلین
میں اس بات پر تب تک یقین نہیں‌کروں‌گا جب تک میرے موبایل کی بیٹری چارج نہ ہو۔ اگر ہو گئی تو گھر میں پیپل لگا کر یو پی ایس ہی بنا لوں‌گا اس کا ۔ مفت میں :)
 

چاند بابو

محفلین
جی نہیں پیپل کی بڑھوتری کا عمل سست ہوتا ہے اس کے لئے تو 500 واٹ کے یوپی ایس کے لئے 50 سال انتظار کرنا پڑے گا۔
 

طالوت

محفلین
پیپل کی چھاؤں میں تو پھر مساج سینٹر بھی بنایا جا سکتا ہے ۔۔ قناعتیں لگا کر ۔۔
چینیوں کو خبر ہو گئی تو انھوں نے اس میں بھی میدان مار لینا ہے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تجربہ ایک مرتبہ میں نے بھی اپنے گاؤں میں کیا تو پورا ایک دن میری بیٹری کام کرتی رہی جبکہ اس سے پھلے بیٹری بلکل لو تھی۔۔۔سبحان اللہ ۔ کیا کمال وقدرت ہے جل جلالہ کی

یہ مجیب بھائی نے بتایا تو ہے اپنا تجربہ۔
 
Top