موبائل کی عادی خاتون کا "آئی فون" کتبہ

CHtSvZY.jpg

ماسکو: روس میں موبائل فون سےمحبت رکھنے والی ایک خاتون کی وفات کے بعد ان کے عزیزوں نے اس کی قبر کا کتبہ ہوبہو آئی فون جیسا بنایا ہے جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔

روس میں تیل کی دولت سے مالامال شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ پانچ فت اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
sCyZauZ.jpg

کتبے کے سامنے کا حصہ عین آئی فون اسکرین جیسا بنایا گیا ہے جس پر ریٹا کی رنگین تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ خاتون دو سال قبل نامعلوم وجوہ کی بنا پر 25 سال کی عمر میں انتقال کردی گئی تھیں۔ اب ان کے والد ریس شامیو نے اپنی چہیتی بیٹی کی قبر پر یہ کتبہ نصب کیا ہے تاہم اس کے بارے میں کسی بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔
a98GP9d.jpg

یوزنوئے قبرستان میں موجود اس قبر کا کتبہ بقیہ تمام قبروں سے بلند نظر آتا ہے جس کی ایک طرف پتھر پر لکھا کیو آر کوڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی کتبہ سازوں نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے ڈیزائن نہیں کیا۔ تاہم روس میں طرح طرح کے ڈیزائن والے کتبے عام پائے جاتے ہیں۔
4AthoFd.jpg

دوسری جانب خود ریٹا کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اتنا انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں اس کےدوست تھے۔ واضح رہے کہ اس طرح کا کتبہ ایک ڈیزائنر پاویل کلیوک نے اشتہار کے طور پر بنایا تھا لیکن اس کے بعد انہیں اس کتبے کے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے تھے۔
ماخذ
 
فاخر

محفلین
یہ خبر سچی ہے کوئی فیک نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز نے اس کو اپنے سائٹ پر اپڈیٹ کی تھا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یادش بخیر، آج سے تیس سال پہلے، اسموکنگ شروع کرتے ہوئے میں نے اپنے دوست کو وصیت کی تھی کہ میری قبر پر یاد کے طور ایک تمباکو کا پودا لگا دینا، لیکن یہ والے سب پر بازی لے گئے۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
یادش بخیر، آج سے تیس سال پہلے، اسموکنگ شروع کرتے ہوئے میں نے اپنے دوست کو وصیت کی تھی کہ میری قبر پر یاد کے طور ایک تمباکو کا پودا لگا دینا، لیکن یہ والے سب پر بازی لے گئے۔ :)
یہ تو میں بھی سوچ رہا تھا کہ اپنی تربت پر ایک بڑی سی فلاسک لگواؤں
 
ابوعبید

محفلین
ہر بات میں سے اپنے رونے کے مواقع نکال لینا بھی ہماری قوم کا ہی اعزاز ہے۔ :)
یہ سارے لوگ بھی آپ کے فتوے کی زد میں آ گئے ہیں :heehee:
یادش بخیر، آج سے تیس سال پہلے، اسموکنگ شروع کرتے ہوئے میں نے اپنے دوست کو وصیت کی تھی کہ میری قبر پر یاد کے طور ایک تمباکو کا پودا لگا دینا، لیکن یہ والے سب پر بازی لے گئے۔ :)
یہ تو میں بھی سوچ رہا تھا کہ اپنی تربت پر ایک بڑی سی فلاسک لگواؤں
یعنی مجھے بیگم کا مجسمہ بنوانا ہو گا؟
کچھ خوش نصیب بیگم کی قبر پر اپنا مجسمہ لگوا دیں گے! :)

خود پہ تنقیداور طنز شاید کوئی معیوب بات نہیں ہے :)
 
Top