موبائل سافٹویئر ایپلیکشنر قبول کرنی چاہئے یا نہیں ؟

بشیر احمد

محفلین
جب ہم اپنے موبائل کو پی سی سوٹ کرتے ہیں اور پی سی انٹرنیٹ سے کنیکٹڈ ہے تو اس وقت پی سوٹ سافٹویئر کو اپڈیٹ کرنے اور اسی طرح موبائل ڈوائس کے ساٍفٹویئر کو اپڈیٹ کرنے کے پیغام آتے ہیں ، مجھے یہ رہمنائی لینی ہے موبائل سافٹویئر کو اپڈیٹ کرنے کے ان پیغامات کا قبول کرنا چاہئے یا نہیں ۔
 

دوست

محفلین
میں نے ایک بار اپڈیٹ کیا تھا۔ لیکن سارا گڑبڑ ہو گیا۔ پھر وارنٹی میں دے کر پرانا سافٹویر انسٹال کرایا۔
 

بشیر احمد

محفلین
شکریہ دوست ! مجھے بھی یہی ڈر ہے اس لئے ماہرین سے رہنمائی لینا چارہا تھا مزید آراء کا انتظار رہے گا ۔
 

بلال

محفلین
جب تک میرے پاس نوکیا کا سیٹ تھا اور اس کی کوئی قدر بھی تھی اور نوکیا اپڈیٹ فراہم کرتا تھا تو میں ساتھ ہی اپڈیٹ کر لیتا تھا۔ اللہ کے فضل سے مجھے کبھی کوئی مسئلہ نہیں آیا تھا۔ بلکہ چھوٹے موٹے ”بگ“ ختم ہو جاتے تھے۔ میرے خیال میں اپڈیٹ کرتے رہنا چاہئے۔ باقی اپڈیٹ کرتے ہوئے کمپنی کی طرف سے دی گئی ہدایات پر مکمل اور دھیان سے عمل کرنا چاہئے۔ اپڈیٹ کرنے سے پہلے ڈیٹا کا بیک اپ ضرور بنا لینا چاہئے، تاکہ کسی مسئلے یا غلطی کا کفارہ تھوڑا ہی بھگتنا پڑے۔ باقی عام طور پر اپڈیٹ نہ بھی کیا جائے تو کوئی طوفان برپا نہیں ہوتا۔
 

نیلم

محفلین
میرے بھاہٰی نے بھی ایک باراپڈیٹ کیا تھا توگڑبڑ ہو گہی تھی۔پھر بازار جا کے ٹھیک کروایا تھا۔
 

mfdarvesh

محفلین
اگر موبائل کا لاک اوپن نہیں کروایا گیا ہے تو اپڈیٹ ٹھیک ہوتا ہے وگرنہ موبائل فون پھر سے لاگ ہوجاتا ہے
میں نوکیا کو اپڈیٹ کرتا رہتا ہوں اور اس سے مجھے اچھا نتیجہ ملتا ہے
 

imsabir

محفلین
موبائل کو اپڈیٹ کرنا بہتر ہے یہ موبائل کے یہ اپڈیٹ موبائل کے فریم وئیر کے بارے میں ہے۔ لیکن ایک بات دھیان میں رکھیں موبائل کا بیٹری چارج ہونا ضروری ہے ۔ اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے بلکہ آپ کے موبائل ایک نئے فریم وئیر میں منتقل ہو جاتا ہے۔ میں نے کئ بار اپ ڈیٹ کیا ہے انتظار اور صبر ضروری ہے ۔ اگر آپ اپڈیٹ کے درمیان خلل ڈالیں گے تو بات بگڑ سکتی ہے۔
 
Top