من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

انتہا

محفلین
ساجد بھائی یہ بات تو بتائیے کہ آن لائن ممبران میں تمام شرکاء بشمول منتظمین کے نام نظر آتے ہیں، لیکن آپ نے کیا سلیمانی ٹوپی پہنی ہے کہ آپ کا نام نظر نہیں آتا۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مقدس
بقول وڈے سائیں
اور تو دہر میں ہم کیا رکھتے تھے
کی طرح
ہمارے پاس بھی صرف اپنی یہ ایک کھوپڑی ہے جو کام کی ہے (کھوپڑی کا مطلب میری لغت میں ڈکشنری )
اور بقول غالبؔ "شوخی دیکھئیے بہانے کی"
مقدس ایک خوفناک جادوگرنی ہے جسے کسی جادوئی عمل کیلئے ایک عدد کھوپڑی درکار ہے
جس کہلئے اس نے بہانہ بنایا کہ ڈکشنری کا تاکہ کسی طرح کھوپڑی ہاتھ آ جائے
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی یہ بات تو بتائیے کہ آن لائن ممبران میں تمام شرکاء بشمول منتظمین کے نام نظر آتے ہیں، لیکن آپ نے کیا سلیمانی ٹوپی پہنی ہے کہ آپ کا نام نظر نہیں آتا۔
عالی جاہ ، ہیچمند خود کو ادنی درجہ میں رکھنا پسند کرتا ہے کہ کسی کی "نظر" کا شکار نہ ہو جائے۔مبادا کہ کشایش ،خاکسار کے لئے بھی ، عقدہ مشکل پسند کر لیں:) ۔
 
انتہا

محفلین
عالی جاہ ، ہیچمند خود کو ادنی درجہ میں رکھنا پسند کرتا ہے کہ کسی کی "نظر" کا شکار نہ ہو جائے۔مبادا کہ کشایش ،خاکسار کے لئے بھی ، عقدہ مشکل پسند کر لیں:) ۔
کیوں نہ ہو چشمِ بتاں محوِ تغافل کیوں نہ ہو
یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے
مرتے مرتے دیکھنے کی آرزو رہ جائے گی
وائے ناکامی کہ اس کافر کا خنجر تیز ہے
 
ساجد

محفلین
کیوں نہ ہو چشمِ بتاں محوِ تغافل کیوں نہ ہو
یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے
مرتے مرتے دیکھنے کی آرزو رہ جائے گی
وائے ناکامی کہ اس کافر کا خنجر تیز ہے
انتہا بھائی ، دیکھیں ہمیں کافر نہ کہیں۔ ہم پکے مسلمان ہیں اخروٹ کی طرح:D۔
 
انتہا

محفلین
انتہا بھائی ، دیکھیں ہمیں کافر نہ کہیں۔ ہم پکے مسلمان ہیں اخروٹ کی طرح:D۔
اسے کہتے ہیں "چور کی داڑھی میں تنکا" :LOL::LOL::laugh::laugh:
چھوٹاغالبؔ ، جناب ہم ماڈرن مسلمان ہیں مونچھیں اور داڑھی دونوں ہی نہیں رکھتے اس لئے تنکے کے خوف سے آزاد ہیں:)۔
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرقِ دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لاجواب تمہید باندھی ہے گویا ناقدین کو پہلے سے ہی دھر لیا جائے اور وہ اصل مضموں پر نقطہ چینی سے احتراز کریں۔ بہت خوب مختصر غالب :D لاجواب تحریر اور انداز تحریر ہے۔ اب ہم بھی اگلی قسطوں کا سفر باندھتے ہیں۔;)
 
Top