تعارف من این حروف نویستم

باذوق

محفلین
محترم آباد شاہ پوری مرحوم نے اس سرگزشت کو ترتیب دیا تھا یعنی اس کو ادبی سانچے میں انھوں نے ہی ڈھالا۔اللہ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور انھیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین
ثم آمین !!
پہلا باب ہی بہترین افسانچہ کہلانے کا حقدار ہے۔
اللہ ہمیں آزمائش سے بھی محفوظ فرمائے ورنہ جس طرح کے ہم مسلمانوں کے حالات و اعمال ہیں، بعید نہیں کہ جو کچھ سوویٹ یونین نے ترکستان میں ظلم وستم کیا ، وہی کچھ اسلام آباد ،لاہور و کراچی کی گلی محلوں میں ہو۔
پاکستان کو بنانے کے بعد اسے کسی اور ہی ڈگر پر چلا دیا گیا ۔کبھی تو یہاں سوشلزم کے نعرے لگائے گئے تو کبھی سیکولرازم کی بات کی گئی ۔حتی کہ قائد اعظم کو بھی سیکولر ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش ہوئی ۔یہ بات سب جانتے ہیں کہ کوئی چیز اپنے مقصد تخلیق سے ہٹ کر کام کرے تو اس کے وجود کا فائدہ نہیں رہتا !!!!
آپ کے تجزیے سے انکار ممکن نہیں۔ سبحان اللہ
 

باذوق

محفلین
کتاب کا پہلا باب مجھے دلچسپ لگا تو میں نے ابھی اسے کمپوز کر دیا ہے۔ یہاں ملاحظہ فرمائیں :
سمرقند و بخارا کی خونیں سرگذشت : باب اول

ویسے معاف کیجیے کہ میں نے اعراب نہیں کے برابر لگائے ہیں۔ کیونکہ ذاتی طور پر میں اعراب کو اسکول/کالج طلبا کی دلچسپی کے رموز سمجھتا ہوں :) ۔ ایک آدھ جگہ گرامر کی تبدیلی کی ہے۔ اور ہاں "سرگذشت" کو میرے اساتذہ نے "ز" کے بجائے "ذال" سے ہی لکھنے کو راجح بتایا ہے۔ پروف ریڈنگ کی غلطیاں تو امید ہے کہ نہیں ملیں گی :) ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
باذوق بھائی ۔۔۔ کیوں شرمندہ کرتے مجھ حقیر کو۔۔۔ ۔ ویسے
’’بنیانِ مرَصوص‘‘سیسہ پلائی ہوئی دیوار کو کہتے ہیں ۔۔۔
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِہ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ ﴿۴﴾
(القرآن) سورۃ : الصف
ویسے لکھنے میں بنیانٌ مرصوص لکھا جاتا ہے۔ اس سے قبل بنیانِ مرصوص نہیں لکھا دیکھا۔
باذوق اسی کتاب کے صفحہ 33 پہلے کالم کی آخری سطروں میں دیکھیں۔
 

ابوشامل

محفلین
کفایت صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ آپ کے پسندیدہ موضوعات وہی ہیں، جن پر میں زیادہ سے زیادہ مواد پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
کفایت صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ آپ کے پسندیدہ موضوعات وہی ہیں، جن پر میں زیادہ سے زیادہ مواد پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
شکریہ ۔۔۔ آپ نے آباد شاہ پوری کی ’’روس میں مسلمان قومیں ‘‘ تو پڑھی ہو گی، اس کا انتساب میرے دادا ہی کے نام ہے ۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ ۔۔۔ آپ نے آباد شاہ پوری کی ’’روس میں مسلمان قومیں ‘‘ تو پڑھی ہو گی، اس کا انتساب میرے دادا ہی کے نام ہے ۔
جی، محفل کے ایک رکن کی بدولت مجھے "روس میں مسلمان قومیں" کے چند باب اسکین شدہ مل گئے تھے، اس کا مطالعہ کیا تھا۔ اس وقت تو اندازہ نہیں تھا کہ اب آپ کے کہنے پر دوبارہ دیکھا ہے تو واقعی آپ کے دادا کا نام نظر آیا :)
 
Top