تعارف من این حروف نویستم

قارئین کی خدمت میں
السلام علیکم
میں نے آج ہی اس مجلس میں اپنا نام درج کروایا ہے۔ ضرورت پڑی تو گوگل کے تلاش خانے میں گئے، وہاں سے کچھ ڈانڈے اپنی سلجھن کے یہاں ملتے نظر آئے سو یہاں چلے آئے۔ حتی کہ ایک دھاگہ بھی بنا ڈالا۔ پھر شمشاد بھائی نے کہا کہ اپنا تعارف دیں تو اپنا تعارف دینے یہاں چلے آئے۔ اب ذرا تعارف ہوجائے۔
کفایت اللہ ہاشمی فقیر کا نام ہے اور بی ایس اصول الدین کا طالب علم ۔راولپنڈی میں رہائش پذیر اور اسلامک یونیورسٹی میں زیر تعلیم !
عمر رواں کا 21 واں سال ، تحقیق ، جستجو اور کھوج لگانا میری فطرت میں شامل ۔ ترکستان (وسط ایشیاء) میرا موضوع تحقیق جو 75 سال تک اشتراکیت کی بھینٹ چرھا اور آج اپنے صدیوں پرانے دینی ورثے سے نا آشنا ہے، اس کی شنا سائی میری منزل اور میری لگن۔
آبائی تعلق اسی سرزمین کی سرسبز وادی فرغانہ سے ہے ۔ عربی زبان و دینی علوم، فارسی و اردو ادب، شاعری اقبال،تاریخ اسلام و سوویت اتحاد میرے پسندیدہ موضوع۔فقیر کے دادا مولانا اعظم ہاشمی اپنے وطن مالوف سے ہجرت کر آئے تھے اور سنہ 70ء کی دہائی میں ان کی داستان ہجرت کتابی صورت میں ’’سمرقند و بخارا کی خونیں سرگزشت ‘‘ کے نام سے شائع ہوئی تھی اور اس لنک پر بھی دستیاب ہے :
http://www.archive.org/details/Samarqand-O-Bukhara--Ki-Khuni-Sargazisht
اور کیا لکھوں کہ کچھ قابل ذکر نہیں اور کبھی فورمز پر لکھا نہیں ، بس جہاں اپنی ضرورت کی چیز دستیاب ہوئی ، وہاں نام کا اندراج کرا ڈالا۔باقی آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ فقیر اپنے تعارف میں کتنا کامیاب ہوسکا !!!​
 
دوست

محفلین
بسم اللہ سائیں، جی آیاں نوں۔ آپ کا تعارف تو خاصا امیرانہ ہے لگا ہے، آپ کے سامنے تو ہم فقیرانہ محسوس کرنے لگ گئے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید کفایت اللہ۔ امید کرتا ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا خوب موقع ملے گا۔ یہ بتائیں کہ آپ کے دادا کی تصنیف کے کاپی رائٹ کی کیا صورت حال ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید کفایت اللہ۔ امید کرتا ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا خوب موقع ملے گا۔ یہ بتائیں کہ آپ کے دادا کی تصنیف کے کاپی رائٹ کی کیا صورت حال ہے؟
چونکہ کتاب آرکائیو ڈاٹ کام پر موجود ہے اور وہاں اوپن سورس لکھا ہوا ہے۔ اس سے گمان ہو رہا ہے کہ شاید کاپی رائٹ ختم ہو چکا ہو
 
تمام تر حضرات کا شکریہ
کتاب پہلے پہل اردو ڈائجسٹ میں شائع ہوئی پھر انھوں نے ہی اس کو شائع کیا۔ اس کے شائع ہونے کے دوران ہی گجراتی، سندھی اور بنگلا میں ترجمہ ہوا ۔ فارسی میں بھی موجود ہے ۔ اس کے کاپی رائٹ کے ختم ہونے کا معلوم نہیں ۔۔ْ لیکن میں اس کے دوبارہ شائع کروانے کا شدید خواہشمند ہوں ۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید کفایت۔ آرکائیو ڈاٹ کام پر دادا کی کتاب محفل میں ہی ٹائپنگ کے لئے لی جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ہمیں خوشی ہو گی۔ بعد میں اس مواد کو بے شک ان پیج میں کنورٹ کر کے آپ چھپوا سکتے ہیں۔
 
شکریہ جناب الف عین صاحب ۔۔۔
میں موقع آنے پر ضرور اردو محفل کی خدمات حاصل کروں گا۔ قارئین سے درخواست ہے کہ مذکورہ کتاب کا مطالعہ فرمائیں ، وسط ایشیاء میں اشتراکیت کے ظلم و ستم کی ایک جھلک دکھائی دے گی ۔ان شاء اللہ
 
یاد آیا کہ راقم نے ایک کاوش اپنے ہم عمروں کیلئے سیرت رسول علی صاحبہا الصلوۃ والسلام پر کی تھی ، اس کا مسودہ بھی ہنوز ایسے ہی رکھا ہوا ہے ، اتنی فرصت نہیں کہ اسے ٹائپ کر سکوں۔ چونکہ میرا مقصد پیسہ یا نام کمانا نہیں اس لیے چاہتا ہوں کہ اسے برقی کتاب کی شکل دے دوں اور مختلف فورمز پر نشر ہوجائے تو گناہ گار کے اعمال میں نیکیاں لکھی جائیں۔اگر کوئی بھائی یابہن میری مدد کریں تو میں ایک ایک باب ٹائپ کر کے بھیجتا رہوں اور آخر میں اس کی ترتیب دے کر برقی کتاب بنا دی جائے ۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم، خوش آمدید بھیا :) ۔۔۔ جیسا کہ دوست (شاکر بھائی) نے کہا، آپ کا تعارف پڑھ کر اپنی بے وقعتی کا احساس ہوا ہے :) ۔۔ اتنی کم عمری میں اللہ نے آپ نے سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی خدمت کر ڈالی :) اللہ آپکی مساعی کو قبول فرمائے اور آپ کی ذات کو ہم جیسوں کے لیے نافع بنائے۔ امید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت ملے گا۔ سیرتِ رسول کے لیے ہم چشم براہ ہیں۔۔
 
بہت بہت شکریہ ۔۔۔ اللہ رب العزت سے استقامت اور اخلاص کی دعا فرمائیں ۔۔۔ الحمدللہ مجھے اپنی واہ واہ کروانے کا کوئی شوق نہیں اور اللہ اس مرض سے سب کو بچائے آمین ۔ باقی آپ ہرگز بے وقعتی محسوس نہ فرمائیں ۔۔۔اللہ ہم سب سے اپنے دین کا کام لے لے آمین
 
شمشاد

لائبریرین
یاد آیا کہ راقم نے ایک کاوش اپنے ہم عمروں کیلئے سیرت رسول علی صاحبہا الصلوۃ والسلام پر کی تھی ، اس کا مسودہ بھی ہنوز ایسے ہی رکھا ہوا ہے ، اتنی فرصت نہیں کہ اسے ٹائپ کر سکوں۔ چونکہ میرا مقصد پیسہ یا نام کمانا نہیں اس لیے چاہتا ہوں کہ اسے برقی کتاب کی شکل دے دوں اور مختلف فورمز پر نشر ہوجائے تو گناہ گار کے اعمال میں نیکیاں لکھی جائیں۔اگر کوئی بھائی یابہن میری مدد کریں تو میں ایک ایک باب ٹائپ کر کے بھیجتا رہوں اور آخر میں اس کی ترتیب دے کر برقی کتاب بنا دی جائے ۔۔۔
اردو محفل لائبریری کی مدیریہ سیدہ شگفتہ ہیں۔ آپ ان سے اردو محفل پر ہی رابط کریں۔

آپ کی لکھی ہوئی کتاب برقیانہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ دنوں میں کام ہو جائے گا۔
 
اردو محفل لائبریری کی مدیریہ سیدہ شگفتہ ہیں۔ آپ ان سے اردو محفل پر ہی رابط کریں۔

آپ کی لکھی ہوئی کتاب برقیانہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ دنوں میں کام ہو جائے گا۔
جناب کا شکریہ ۔ میں کوشش کروں گا کہ وقت نکال کر مسودہ ٹائپ کرتا رہوں ۔ان شاءاللہ
 
Top