نیرنگ خیال
لائبریرین
محفلی منے کا نام یوں تو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کہ حضور وقت بے وقت کی شاعری کا راگ الاپنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔۔۔ مگر مقابلہ ہو گیا کراس شاہ سے۔ کراس شاہ کو اک تو جہاں ہر شعر رونی کھانی شاعری لگتا تھا۔۔۔ وہیں ہر کراس کرنے والے، نہ کرنے والے کو کراس دینے کا بھی شوق تھا۔ فلاسفی اس کے پیچھے یہ تھی کہ یہ بھی کارآمد چیز ہے۔ جس کا محفلین استعمال بہت کم کرتے ہیں۔ منے پر کراس شاہ کی عنایات زیادہ ہی تھیں۔ جس کی وجہ سے منے کو بہت جلد سینچری مکمل کرنی پڑی۔ یا یوں کہیے کہ بہت جلد یہ سو رن مکمل کروا دیے گئے۔۔۔
تو محفلین منا ابھی 100 پر ناٹ آؤٹ ہے۔ اور دیکھنا یہ ہے کہ اپنی اننگز کو کہاں تک لے جاتا ہے۔
تمام محفلین سے گزارش ہے کہ آئیں اور آکر منے کو اس ہدف کو مکمل کرنے پر مبارکباد دیں۔ بلاشبہ کراس شاہ کے ساتھ ساتھ منے کی ذاتی محنت اور جذبہ بھی حد سے سوا کارفرما تھا۔