مبارکباد منے کی پہلی سینچری

محمد بلال اعظم

لائبریرین
احمد بھائی عشق کا پیپر دینے ہی نہیں گئے تھے۔ پائتھون میں ہی پھنسے رہے۔۔:laugh:
آپ کا مطلب

وہ شہرِ نگاراں کی گلیوں کے پھیرے ، سرِ کوئے خوباں فقیروں کے ڈیرے
مگر حرفِ پُرسش ، نہ اِذنِ گزارش ، کبھی نامُرادی کبھی باریابی

کا الٹ کیس ہوا ہے یہاں
 
عاطف بٹ

محفلین
یار منا، اس پر مبارک باد دوں یا اظہارِ افسوس کروں؟ ویسے یہ ذرا منفرد قسم کا ایوارڈ ہے تو میرے خیال میں مبارک باد ہی بنتی ہے، بہت بہت مبارک ہو! :congrats:
ویسے فکر نہ کرو، وہ کراس شاہ خود بھی جلد ہی سینچری مکمل کرنے والی ہے اور جو اس کی ’حرکتیں‘ ہیں وہ اپنی سینچری تک کئی اور لوگوں کی سینچری کروا کے ہی دم لے گی۔ :p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یعنی
غم جاناں بھی غم دوراں کے برابر سے اٹھا
آگ دل میں لگی اور دھواں گھر سے اٹھا
زبردست حسبِ حال انتخاب ہے۔
شعر پہ شعر سنانا تو میرا فرض ہے لہٰذا

چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پر
چھت پہ آ جاؤ، مرا شعر مکمل کر دو:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
عینی ذرا ایک کراس تو لگانا بلال کی پوسٹ پر ۔ ابھی ماشاءاللہ "ناٹ آوٹ" ہیں۔ :p:D
کوئی بات نہیں، میں بھی اتنے دن سے ناٹ آؤٹ بیٹنگ کر رہا ہوں، اب اگر یارکر بھی آیا تو آؤٹ نہیں ہوں گا:p اور اگلی ہی گیند پہ لانگ آف پہ لمبا چھکا پکا:D
 
nazar haffi

محفلین
میں اس شعر کا مطلب نہیں سمجھ سکا کہ اس کا مخآطب کون ہے۔۔۔
حسینیت کے لبادے میں ایک کاذب کا
یزیدِ وقت کی بیعت نے راز فاش کیا
معاف کیجئے گا سیکھنے کے لئے پوچھ رہاہوں۔میں نہیں سمجھا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یار منا، اس پر مبارک باد دوں یا اظہارِ افسوس کروں؟ ویسے یہ ذرا منفرد قسم کا ایوارڈ ہے تو میرے خیال میں مبارک باد ہی بنتی ہے، بہت بہت مبارک ہو! :congrats:
ویسے فکر نہ کرو، وہ کراس شاہ خود بھی جلد ہی سینچری مکمل کرنے والی ہے اور جو اس کی ’حرکتیں‘ ہیں وہ اپنی سینچری تک کئی اور لوگوں کی سینچری کروا کے ہی دم لے گی۔ :p
خیر مبارک بھائی
اور میری دلی خواہش بھی ہے اور دعا بھی کہ میں اکیلا ہی اس منصب پہ فائز نہ رہوں بلکہ بہت جلد آپ اور دوسرے کئی محفلین میں میرے ہم منصب ہو جائیں:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہ سمجھنے میں ہی آپ کی بھلائی ہے :tongueout4:
ایک شعر یاد آ گیا، شاید ایسے ہے کہ

سمجھ سمجھ کہ سمجھ کو سمجھ لو
کہ سمجھ سمجھنا ہی اک سمجھ ہے
سمجھنا اُن کی سمجھوں کو
جو سمجھیں اپنی سمجھوں سے
سمجھ سمجھ کے بھی جو نہ سمجھے
وہ سمجھے بھی تو کیا سمجھے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں اس شعر کا مطلب نہیں سمجھ سکا کہ اس کا مخآطب کون ہے۔۔۔
حسینیت کے لبادے میں ایک کاذب کا
یزیدِ وقت کی بیعت نے راز فاش کیا
معاف کیجئے گا سیکھنے کے لئے پوچھ رہاہوں۔میں نہیں سمجھا
نذر حفی صاحب، یہ شعر کس رکن کے دستخط میں لکھا ہے اور اپنا تعارف تو دیجیے
 
Top