(منقبت) ثنا انکی سنبھل کر لکھ قلم صدیق اکبر ہیں

(منقبت)​
ثنا انکی سنبھل کر لکھ قلم صدیق اکبر ہیں​
صداقت سے ہو، جو کچھ ہو، رقم، صدیق اکبرؓ ہیں​
ذرا سوچو تو کیسے محترم صدےق اکبرؓ ہیں​
بذات خود شہِ خیر الامم صدیق اکبرؓ ہیں​
ہمارے اہل ایماں پر کرم صدیق اکبرؓ ہیں​
بروزِ حشر امت کا بھرم صدیق اکبرؓ ہیں​
عدالت میں امامت کی خبر از حکم پیغمبر​
مصلّے پر نبی کے ہمقدم صدیق اکبرؓ ہیں​
نہیں ہے انکے پائے کا کوئی اولادِ آدم میں​
نبی ﷺکے بعد خالق کی قسم صدیق اکبرؓ ہیں​
گرائیں کس نے ہیں بسملؔ یہ دیواریں تہانت کی​
ہیں جن سے کاذبوں کے سر قلم، صدیق اکبرؓ​
 
(منقبت)

ثنا انکی سنبھل کر لکھ قلم صدیق اکبر ہیں
صداقت سے ہو، جو کچھ ہو، رقم، صدیق اکبرؓ ہیں

ذرا سوچو تو کیسے محترم صدےق اکبرؓ ہیں
بذات خود شہِ خیر الامم صدیق اکبرؓ ہیں

ہمارے اہل ایماں پر کرم صدیق اکبرؓ ہیں
بروزِ حشر امت کا بھرم صدیق اکبرؓ ہیں

عدالت میں امامت کی خبر از حکم پیغمبر
مصلّے پر نبی کے ہمقدم صدیق اکبرؓ ہیں

نہیں ہے انکے پائے کا کوئی اولادِ آدم میں
نبی ﷺکے بعد خالق کی قسم صدیق اکبرؓ ہیں

گرائیں کس نے ہیں بسملؔ یہ دیواریں تہانت کی
ہیں جن سے کاذبوں کے سر قلم، صدیق اکبرؓ​

محمد اسامہ سَرسَری
عبد الرحمن
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ!
خوب صورت انسان کے کردار کی ترجمانی کرتی ہوئی خوب صورت نظم خوب صورت شاعر کے قلم سے۔
جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ پاک خوب علم وعمل سے نوازے آمین۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہیں ہے انکے پائے کا کوئی اولادِ آدم میں
نبی ﷺکے بعد خالق کی قسم صدیق اکبرؓ ہیں


سبحان اللہ
جزاک اللہ مزمل بھائی
سلامت رہیے
 
Top