منحوس از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
بڑی دور تک جاتی ہے آپ کی نظر۔ مجھے کب سے جانتے تھے آپ؟
آج صبح کو میری نحوست کی ایک اور خبر ملی۔ ستم دیکھئیے کہ آج ہی اپنی کہانی آپ کی زبانی سنی۔ اور لکھیے۔ جی بھر کر۔
ارے واہ۔۔۔۔ ہم وہی دو بھائی تو نہیں جو کنبھ کے میلے میں بچھڑ گئے تھے۔۔۔۔ :bighug::bighug::bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ نے آخر کتنے ادارے بنانے ہیں محفل میں؟
اور سب کے سب
منحوس۔۔۔
سست۔۔۔۔
اور شاپر۔۔۔۔
قسم کے۔۔۔
آپ مذاق سمجھیں گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ادارہ منحوساں اس وقت وقت کی آواز ہے۔ ایک ضرورت ہے۔ ایک نظریہ ہے۔ ایک تحریک ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پھر سے یہ تحریر پڑھی۔
ایسے لگا جیسے پہلی بار پڑھ رہی ہوں۔
بہت مزے کی تحریر ہے۔
خوب لکھا ہے۔ بات سے بات نکالنا۔۔۔غیر اہم سے اہم بنانا۔ ایک چھوٹی سی بات کو زیبِ داستاں بنا دینا فن ہے اور نیرنگ اس فن میں ماہر۔
خود کامل ہیں مجھ ناقص کو جو کامل سمجھتے ہیں
وہ حسن ظن سے اپنا ہی سا میرا دل سمجھتے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
بالکل۔۔۔ یہ بھی ایک مناسب تجویز ہے۔ دیکھیے۔ میں ذرا کچھ کوچے کے متعلق سامان جمع کر لوں۔ پھر کرتے ہیں کچھ این جی او کا۔ بڑی منحوس دنیا پڑی ہے یقین کریں۔

دیکھیے اس این جی او کے ذریعہ آپ سست الوجود، منحوس اور شاپر قسم کے حضرات کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے کام کر سکیں گے۔
ہر کام سست روی سے ہوگا۔
اُس کام پہ نحوست کے کالے سائے ہوں گے۔
نیز شاپرو شاپری بھی ہوتی رہے گی۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھیے اس این جی او کے ذریعہ آپ سست الوجود، منحوس اور شاپر قسم کے حضرات کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے کام کر سکیں گے۔
ہائے۔۔۔۔ ادارہ تحفظ منحوساں کا مقصد ہی ان لوگوں کی آواز در در پہنچانا ہے جو اپنے اور قریبی اقارب کے متعصبانہ رویوں کا شکار ہوں گے۔ :whistle:

ہر کام سست روی سے ہوگا۔
یہ ایک اٹل حقیقت ہے۔ میں کئی ایک جگہ پر سستی کے اغراض و مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہہ چکا ہوں کہ سست الوجود لوگوں کی قدر کرو قبل اس کے تمہاری بستیاں عجلت کا نشان بن کر رہ جائیں۔ :unsure:

اُس کام پہ نحوست کے کالے سائے ہوں گے۔
کیا منظر ہے۔ ایک سست آدمی نحوست کے سائے لیے شاپر کروا رہا ہوگا۔ اللہ اللہ

نیز شاپرو شاپری بھی ہوتی رہے گی۔۔۔۔۔
کچھ کلام اس میں واللہ نہیں ہے۔ :censored:
 
Top