منتخب اشعار برائے بیت بازی!

الف نظامی

لائبریرین
جناب کم از کم آپکے شعر دوبارہ کہہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ،
یاد عہد رفتہ میری خاک کو اکسیر ہے
میرا ماضی میرے استقبال کی تفسیر ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یا مجھے افسرِ شاہانہ بنایا ہوتا
یا میرا تاج گدایانہ بنایا ہوتا
خاک سری کے لیئے گرچہ بنایا تھا مجھے
کاش خاکِ درِ جاناں نہ بنایا ہوتا
(بہادر شاہ ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا
اک عشق کا غم آفت اور اُس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

الف عین

لائبریرین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو؟
پھر و۔۔۔
 

MANSOOR REYAAN

محفلین
وہی کارواں ‘وہی راستے‘وہی زندگی وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں کبھی ھم نہیں
۔۔۔۔۔ ن۔۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ موجِ نفس کیا ہے؟ تلوار ہے
خودی کیا ہے ؟ تلوار کی دھار ہے
خودی کیا ہے ؟ رازِ درونِ حیات
خودی کیا ہے ؟ بیداریِ کائنات
 

الف عین

لائبریرین
ترا نام دن کے نصاب میں، ترا نام رات کے خواب میں
ترا نام لوں تو میں سو سکوں، ترا نام لے کے جگا کروں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا
 
Top