منتخب اشعار برائے بیت بازی!

الف نظامی

لائبریرین
نیر حشر نے اک آگ لگا رکھی ہے
تیز ہے دھوپ ملے سایہ داماں ہم کو​
رحم فرمائیے یا شاہ کہ اب تاب نہیں
تابکے خون رلائے غم ہجراں‌ہم کو​
چاک داماں میں نہ تھک جائیو ائے دشتِ جنوں
پرزے کرنا ہے ابھی جیب و گریباں ہم کو​
پردہ اس چہرہ انور سے اٹھا کر اک بار
اپنا آئینہ بنا اے مہ تاباں ہم کو​
اے رضا وصفِ رخ پاک سنانے کے لیے
نذر دیتے ہیں‌چمن مرغ غزل خواں ہم کو​
از شاہ احمد رضا خاں
 

شمشاد

لائبریرین
یا تو مٹ جائیے یا مٹا دیجیئے
کیجیئے جب بھی سودا کھرا کیجیئے
اب جفا کیجیئے یا وفا کیجیئے
آخری وقت ہے بس دعا کیجیئے
(واجدہ تبسم)
 

الف نظامی

لائبریرین
یادِ حضور کی قسم ، غفلتِ عیش ہے ستم
خوب ہیں قیدِ غم میں ہم کوئی ہم چھڑائے کیوں​
جان ہے عشقِ مصطفی روز فزوں‌کرئے خدا
جس کو ہو درد کا مزا نازِ دوا اٹھائے کیوں​
پھر کر گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں​
از شاہ احمد رضا خاں
 

شمشاد

لائبریرین
نامہ گیا کوئی نہ کوئی نامہ بر گیا
تیری خبر نہ آئی زمانہ گزر گیا

ہنستا ہوں یوں کہ ہجر کی راتیں گزر گئیں
روتا ہوں یوں کہ لطفِ دعائےِ سحر گیا
(سیماب اکبرآبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہاتھ چھوٹے بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے

جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن
ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
(گلزار)
 

الف عین

لائبریرین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں

اور راجہ فار حریت، تم نے نعتوں کا یہاں ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔ کیوں نہ اسے مرتب کر کے ایک ،جموعہ ڈیجیٹل لائبریری میں لگا دو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں

اور راجہ فار حریت، تم نے نعتوں کا یہاں ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔ کیوں نہ اسے مرتب کر کے ایک ،جموعہ ڈیجیٹل لائبریری میں لگا دو۔
جی بہت بہتر ، چند نعتیں سیرتِ سرورِ کائنات کے زمرہ میں بھی موجود ہیں، شاید آپ کی نظر سے گذری ہوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے
جسے چاہیں اسکو نواز دیں یہ درِ حبیب کی بات ہے​
تجھے اے منورِ بے نوا درِ شاہ سے چاہیے اور کیا
جو نصیب ہو کبھی سامنا تو بڑے نصیب کی بات ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ روئے درخشاں یہ زلفوں کے سائے
یہ ہنگامہ صبح و شام اللہ اللہ

یہ جلوؤں کی تابانیوں کا تسلسل
یہ ذوقِ نظر کا دوام اللہ اللہ
(صوفی غلام مصطفی تبسم)
 
جواب

جناب آپ نے غالب کے شعر کے ساتھ برا سلوک کرکے مصرعوں کو بدل دیا ہے۔ خیر ہ سے شروع ہونا والا ایک شعر حاضر ہے۔

ہم ساتھ ہو لیے تو کہا اس نے غیر سے
آتا ہے کون اس سے کہو یہ جدا چلے

داغ دہلوی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ برقِ حسن اور اس پر یہ تیری خُوئے حجاب
یہ سیلِ عشق اور اس پر نظر نظر کا شمار

کہیں جدائی کے یہ صبح شام بھی گزریں
گزرنے کو تو گزر ہی رہے ہیں لیل و نہار
(صوفی تبسم)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کس کے نشانِ قدم سے ہیں محروم
کہ ایک عمر سے سُونے پڑے ہیں راہ گزار
عجیب حال ہے بے تابی محبت کا
شبِ وصال کی راحت میں ڈھونڈتی ہے قرار
(صوفی تبسم)
 

شمشاد

لائبریرین
رقص تیری خاک کا کتنا نشاط انگیز ہے
ذرہ ذرہ زندگی کے سوز سے لبریز ہے
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خود فریب اجالے، یہ ہاتھ ہاتھ دیئے
دیئے بجھاؤ کہ انسان غم کو پہچانے
(ادا جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں اس پہ میری عرضِ تمنا کا اثر تھا
جیسے کوئی سورج کی تپش میں گلِ تر تھا
(احسان دانش)
 
Top