منتخب اشعار برائے بیت بازی!

تیشہ

محفلین
نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ھے،
کہ جو بھی ٹھرا وہ آخر مکان چھور گیا۔



:cry: mujhe yeh urdu mein chour ' likhna naih araha چھور‘ ke oper jo tay nishan hai wo kasay ataa hai :oops:
 

الف عین

لائبریرین
کون سا کی بورڈ استعمال کرتی ہیں، جو کنجی 'را' کی ہے، شفٹ کے ساتھ اسی کو ٹرائی کریں۔ ہمارے صوتی میں شفٹ آر۔
 

سیفی

محفلین
اوزان کچھ خطا رہتے ہیں
شعر ہم سے خفا رہتے ہیں
چلو اصلاحِ سخن لیتے ہیں
محفل میں قافیہ پیما رہتےہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔استاذانِ فن۔۔۔۔اسطرح کی اجازت ہے یا احقر بوریا بستر لپیٹے بغیر ہی ۔۔۔۔بھاگے۔۔۔۔۔۔ :?:
 

تیشہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
کون سا کی بورڈ استعمال کرتی ہیں، جو کنجی 'را' کی ہے، شفٹ کے ساتھ اسی کو ٹرائی کریں۔ ہمارے صوتی میں شفٹ آر۔



شکریہ ، میں دیکھتی ھوں،
آپ لوگوں نے بھی سوچنا ھے کہ :) نھایت نکمی ،
پر مجھے اردو اٹنی ھی مشکل لگتی ھے آتی بھی نھں،
:oops:
 

تیشہ

محفلین
یہ اداسیوں کا جمال ھے کہ ھمارا اوج کمال ھے،
کبھی ذات سے بھی چھپا لیا کبھی شھر بھر کو بتادیا۔


next ' A'
 

سیفی

محفلین
لگتا ہے اس پیغام کا اختتام آیا ہی چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔حاضرین کچھ بجھے بجھے سے لگتے ہیں۔۔۔

خیر
“ی“ سے

یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے
 
یہ سے

یہ جھونپڑے میں قید وہ بنگلے میں شاد ہے
یہ نامُرادِ زیست ہے وہ بامراد ہے
ہر کالا چور قابلِ صد اعتماد ہے
یہ زندہ باد اِدھر وہ اُدھر مردہ باد ہے

نعرے لگا رہا ہے، سو ہے وہ بھی آدمی
چندہ جو کھا رہا ہے، سو ہے وہ بھی آدمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجید لاہوری کی ماڈرن آدمی نامہ سے

اور اب پھر ی
 

سیفی

محفلین
ی سے

یادِ عہدِ رفتگاں میری خاک کو اکسیر ہے
میرا ماضی میرے اقبال کی تفسیر ہے۔

پھر ۔۔۔۔ی۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے سیفی نے مجھ کو بھی زیادہ ہی گرما دیا ہے۔
مزید یہ کہ:
یہ تجھ کو کیا بتائیں کہ اپنے ہی شعر میں
محسوس کی ہے تیری شباہت کبھی کبھی
 

سیفی

محفلین
یہ کس نے آج پھر لہو کا خراج مانگا ہے
ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کر کے۔

پھر ۔۔۔۔۔۔ی
 
وہی محفل ہے شعروں کی وہی اشعار ہیں تپ پڑ
وہ پھنس گئے ہیں یہاں دیکھ لو اب پے گیا رپھڑ

اب پھنسے نا بابو جی ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

اب کوئی ‘ڑ‘ کے ساتھ شعر لکھ کے دکھائے۔ ویسے میرے پاس ہے ایک لیکن عند الطلب کنڈیکٹر کو دکھایا جائے گا ۔
 
Top