منافقت تیار کرنے کا طریقہ

منافقت تیار کرنے کا طریقہ

دل میں شکوک و شبہات اور حسد کی بیج اگائیں
حسب ضرورت سچائی اور جھوٹ ملا کر اسے پکائیں
ساتھ ساتھ اپنی چالاکی، عیاری اور مکاری بھی اس میں ڈالتے جائیں
آخر میں اپنی زبان کی چاشنی سے اسے حسب ضرورت میٹھی کریں
۔۔۔۔۔ لیجئے خوش ذائقہ منافقت تیار ہے ۔۔۔۔۔
اب اسے اپنی میٹھی باتوں کے پلیٹ میں رکھ کر پیش کریں
ضرورت پڑے تو وسوسے کا سلاد بھی ساتھ میں پیش کر دیں
لیکن خیانت اور وعدہ خلافی کی چمچ اور کانٹے اپنے دل میں چھپائے رکھیں
جو بھی کھائے گا کھاتا چلے جائے گا
اور اسے پتہ بھی نہیں چلے گا
کہ وہ منافت کھا رہا ہے
اور منافق اسے کھلا رہا ہے
۔ ۔ ۔ ْ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر: محمد اجمل خان
۔
 
Top