ملک ریاض کا تیار شدہ انٹرویو

محمداحمد

لائبریرین
اپنے لوگوں کو تعلیم دینا اور پھر اس جوہڑ میں اتارنا کہ وہ چوہدری کے کہنے پہ اپنا حق کھو ہ کھاتے نہ ڈال آئیں بلکہ اپنا شعور کا استعمال کریں جس میں وقت درکار ہے

میرا مطلب تھا کہ "پھر جمہوریت کا متبادل حل کیا ہے؟"
 

پپو

محفلین
جمہوریت کا متبادل حل مجلس شورہ ہے جس کے نمائندے آپ کو مساجد میں ملیں گے وہ نمازی جو پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں اور جہاں تک میں جانتا ہوں ہر مسجد میں ایسے لوگ ہیں بے شک دو تین ہیں جو خدا کاخوف رکھنے والے ہیں وہ لوگ سب سے پہلے یہ طے کریں کون سا شخص الیکشن میں کھڑا ہونے کے قابل ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
جمہوریت کا متبادل حل مجلس شورہ ہے جس کے نمائندے آپ کو مساجد میں ملیں گے وہ نمازی جو پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں اور جہاں تک میں جانتا ہوں ہر مسجد میں ایسے لوگ ہیں بے شک دو تین ہیں جو خدا کاخوف رکھنے والے ہیں وہ لوگ سب سے پہلے یہ طے کریں کون سا شخص الیکشن میں کھڑا ہونے کے قابل ہے

کیا آج کے دور میں یہ پریکٹیکل اپروچ ہو سکتی ہے؟ خاص طور پر ایسے میں جب ہماری سیاست 'پاور پالیٹکس' ہی پر منحصر ہے۔
 

پپو

محفلین
کیا آج کے دور میں یہ پریکٹیکل اپروچ ہو سکتی ہے؟ خاص طور پر ایسے میں جب ہماری سیاست 'پاور پالیٹکس' ہی پر منحصر ہے۔
جی کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا مگر یہ تبدیلی ہمارے بدلنے سے آئیگی نہ حکومتی لوگوں کے ہمارے اندر جو خا میاں ہیں ان کو درست کرکے ہی ایسا ممکن ہے ویسے بھی ہر دنیاوی نظام کے اندر اس کے خاتمے کی وجوہات موجود ہوتی ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کافی دلچسپ صورت سے دوچار ہیں سب میڈیا بھی اور عوام بچاری سمیت دانشوران بھی ، عدلیہ کو غلط ثابت کرنے اور عدلیہ کے مخالفین کو درست اور معصوم ثابت کرنے کی کوششیں کرتے ۔ اور جس نے جتنا زیادہ پایا ہے ملک ریاض سے نذرانہ اتنا ہی زیادہ کوشش کرنا پڑ رہی ہو گی بچاروں کو !
 
جمہوریت کا متبادل حل مجلس شورہ ہے جس کے نمائندے آپ کو مساجد میں ملیں گے وہ نمازی جو پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں اور جہاں تک میں جانتا ہوں ہر مسجد میں ایسے لوگ ہیں بے شک دو تین ہیں جو خدا کاخوف رکھنے والے ہیں وہ لوگ سب سے پہلے یہ طے کریں کون سا شخص الیکشن میں کھڑا ہونے کے قابل ہے
پر یہی جمہوریت دوسرے ممالک میں کیسے کامیاب ہے ؟
 

پپو

محفلین
پر یہی جمہوریت دوسرے ممالک میں کیسے کامیاب ہے ؟
ان لوگوں کے ہاں چوہدری نہیں ہوتے جو یہ کہیں اگر ووٹ میرے کہن تے نہ دتا تے فیر ادھر کسے کم نہ آئیں
ہمارے ہاں غربت انتہا کی ہے اس لیے جیسا کہ دیگر آلائشوں کے ہمراہ یہ ہماری خوداری کا بھی جنازہ نکال دیتی ہے
 
ان لوگوں کے ہاں چوہدری نہیں ہوتے جو یہ کہیں اگر ووٹ میرے کہن تے نہ دتا تے فیر ادھر کسے کم نہ آئیں
ہمارے ہاں غربت انتہا کی ہے اس لیے جیسا کہ دیگر آلائشوں کے ہمراہ یہ ہماری خوداری کا بھی جنازہ نکال دیتی ہے
ان چوہدریوں کو مسجد پہنچنے میں کتنی دیر لگتی ہے ؟؟؟؟ :grin:
 

پپو

محفلین
جن لوگوں کے کردار کی تعمیر ہوچکی ہو ان پر ان چوہدریوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا بھائی وہ کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرتے یقین نہیں تو ماسٹر نفیس والا کیس دیکھ لو
 
جن لوگوں کے کردار کی تعمیر ہوچکی ہو ان پر ان چوہدریوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا بھائی وہ کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرتے یقین نہیں تو ماسٹر نفیس والا کیس دیکھ لو
بات تو پھر لوگوں کے کردار کی ہی آ گئی تو جمہوریت کیا بُری ہے ؟؟؟
بھائی ۔
ہم لوگ !
ہم لوگ، (مجھ سمیت) دنیا کے گندے اور غلیظ ترین لوگ ہیں ہم کوئی بھی سسٹم لے لیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ گند کو کتنی ہی اچھی چھلنی سے چھان لیں ،نکلناتو اس میں سے گندہی ہے ۔
دیکھیں ، دس ہزار اچھے لوگوں سے ایک سب سے اچھا آدمی منتخب ہوجاتا ہے ، اور دس ہزار برے لوگوں میں سے ایک سب سے برا آدمی اپنے آپ کو منتخب کرالیتا ہے ۔ کیوں اسے قانون کی پاسداری کی ضرورت نہیں۔
ازراہِ تفنن یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ڈبل سواری پر پابندی سےجرائم کے خاتمے کی امید کرنا ، ارے بھائی جو نکلا ہی جرم کرنے ہے وہ آپ کے روکنے سے کیوں رُکنے لگا ؟؟؟
اور بدقسمتی سےہم میں سےکسی صاف انسان کے برآمد ہونے کے آثار آئندہ 200 سال تک تو نہیں دِکھتے ۔
شاعر اور قارئین سے انتہائی معذرت کے ساتھ
تلخیِ تحریر کو ہنس کے پی جا ناصر،:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
ویڈیو کا شکریہ۔
میری رائے میں بہرحال یہ بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہے۔ نہ مہر بخاری کا انٹرویو پلانٹڈ تھا، اور نہ ہی کوئی سازش تھی، بلکہ یہ انکی کوشش تھی کہ ملک ریاض نے جو کچھ بیانات دینے ہیں، وہ سامنے لائے جائیں۔
طلعت کی ویڈیو بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسری طرف چیف جسٹس کے حامی حضرات کھل کر فریق مخالف کا "میڈیا ٹرائل" کر رہے ہیں اور یہ "پلانٹڈ" ٹرائل سے کچھ مختلف نہیں۔
آپکی رائے معتبر ہے جی مگر اس کی تحدید فقط آپ تک محدود :biggrin: انٹرویو تو اندھے اور بہرے کو بھی دکھ رہا تھا کہ پلانٹڈ تھا اور یہ ایک باقاعدہ سازش تھی اور کسی کہ خلاف ہو نہ ہو مگر ملک ریاض کو نردوش ثابت کرنے اور عامۃ الناس کو بے وقوف بنانے کی سازش ضرور تھی یہ ۔

آپ کو شاید اس بات پر شکایت نہیں، مگر مجھے ہے کہ طلعت اور حامد میر وغیرہ کھل کر "بغیر ثبوت" اور "بغیر فریق کو اپنی صفائی پیش کیے کھل کر "سازش" کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ انکا پورا پروگرام اس الزام پر بنیاد کر رہا ہے۔ اب چاہے یہ چیف جسٹس ہوں یا پھر یہ میڈیا والے، انہیں پہلے یہ "میڈیا ٹرائل" کرنے سے قبل اپنے اس الزام کو ثابت کرنا ہو گا۔ پر افسوس کہ اپنی باری یہ تمام انصافی اور اخلاقی تقاضوں کو بھول جاتے ہیں۔
جہاں تک بات ہے حامد کی تو وہ کونسا " میرے مامے کا پتر ہے " اسکو آپ جو مرجی کہتی پھریں اسکے بارے میں میری اپنی رائے بھی شکوک و شبہات کا شکار ہے لیکن جہاں تک بات ہے سید صاحب کی تو اس کا تو ہم " نیاں "بھی دے سکتے ہیں ۔۔۔ باقی یہ ثبوت کس چڑیا کا نام ہے " تے کادے نال لاکے کھائی دا اے "کی باتیں پڑھ کر تو ثبوت کوئی "کوہ قافی "مخلوق ہی لگتا ہے اگر اس قسم کہ بھونڈے اور مضحکہ خیز قسم کہ انٹرویو کسی سازش کا پیش خیمہ ہونے کا ثبوت نہیں بن سکتے تو پھر یقینا سازش کسی طلسم کا ہی نام کہ جسے حضرت انسان ہزاروں برسوں سے محض نام کی واقفیت پر ہی کھوج رہا ہے حقیقت میں اس کا کوئی وجود اس کرہ ارضی پر نہیں ہے ۔۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت عمدگی سے مہر بخاری نے تمام نکات کا احاطہ کیا ہے اور "سیاق اور سباق" کے ساتھ ایک ایک نکتہ واضح کیا ہے۔ اس کے باوجود طلعت بخاری سمیت کئیوں کو دکانداری چمکانے کا موقع ملا گیا۔ :)
ائے ہائے ماں صدقے جائے مہر بخاری تے اوہدے سیاق و سباق تے نکتہ آفرینیاں توں
 

پپو

محفلین
بات تو پھر لوگوں کے کردار کی ہی آ گئی تو جمہوریت کیا بُری ہے ؟؟؟
بھائی ۔
ہم لوگ !
ہم لوگ، (مجھ سمیت) دنیا کے گندے اور غلیظ ترین لوگ ہیں ہم کوئی بھی سسٹم لے لیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ گند کو کتنی ہی اچھی چھلنی سے چھان لیں ،نکلناتو اس میں سے گندہی ہے ۔
دیکھیں ، دس ہزار اچھے لوگوں سے ایک سب سے اچھا آدمی منتخب ہوجاتا ہے ، اور دس ہزار برے لوگوں میں سے ایک سب سے برا آدمی اپنے آپ کو منتخب کرالیتا ہے ۔ کیوں اسے قانون کی پاسداری کی ضرورت نہیں۔
ازراہِ تفنن یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ڈبل سواری پر پابندی سےجرائم کے خاتمے کی امید کرنا ، ارے بھائی جو نکلا ہی جرم کرنے ہے وہ آپ کے روکنے سے کیوں رُکنے لگا ؟؟؟
اور بدقسمتی سےہم میں سےکسی صاف انسان کے برآمد ہونے کے آثار آئندہ 200 سال تک تو نہیں دِکھتے ۔
شاعر اور قارئین سے انتہائی معذرت کے ساتھ
تلخیِ تحریر کو ہنس کے پی جا ناصر،:)
بھائی جان بالکل میں آپ کی بات متفق ہوں یاد کرو جب بات شروع ہوئی تو میرا نقطہ نظر یہی تھا کہ ہر کوئی صاحب رائے نہیں ہوتا اس کا مطلب یہی ہے کہ ہم لوگ بقول آپ کے ""ہم لوگ، (مجھ سمیت) دنیا کے گندے اور غلیظ ترین لوگ ہیں ہم کوئی بھی سسٹم لے لیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ گند کو کتنی ہی اچھی چھلنی سے چھان لیں ،نکلناتو اس میں سے گندہی ہے ۔"" تو بھائی میرے پھر مجھے آپ کو یہ حق کس نے دیا کہ جائیں اور ووٹ ڈال کر گند کو منتخب کر آئیں اور وہ گند پانچ سال تک ہمیں ہی بلیک میل کرے دیکھو میں عوام کی ووٹوں سے آیا ہوں اس بہتر تو کوئی بھی زبردستی حکومت چھین لے اور اچھے طرح سے چلائے جیسا کہ شروع میں ہر آمر کے بارے میں حسن ظن رہا ہے مگر ہمیں ابھی اور سزا ملنی مقصود ہے اس لئے جمہوریت کے نام پر یہ بد ترین حکومت ہم پر مسلط ہے
 

عثمان

محفلین
تبصرے پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ ملک ریاض ٹھیکیدار نے کچھ تبصرہ نگاروں کو بھی ٹھیکہ پر لے رکھا ہے۔ :sick:
 

سید زبیر

محفلین
سوال یہ ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ہر بدعنوانی میں بیو رو کریٹ کا کردار کلیدی ہوتا ہے جو صنعت کار،تاجر،سیاستدان کو ڈھال بنا کر نت نئے طریقے بتاتا ہے اور بد عنوانی کے تمام راہیں ہموار کرتاہے ہر دور میں یہ مرغ باد نما کی طرح گھوم جاتا ہے میڈیا بیورو کریٹس کی بد عنوانی کی بجائے ان کا بھی الہ کار بن جاتا ہے فوج ، سیاستدان،جج ،صحافی سب پر الزام لگ گئے مگر کسی بیوروکریٹ کا نام نہیں اتا، جبکہ پاکستان کو اس حالت میں پہچانے والےاصل مجرم یہی ہیں ان کا احتساب کب ہوگا
 
میرے خیال میں جو بھی اس وقت یہ آرٹیکل پڑھ رہا ہے اس نے یقینا مبشر لقمان اور مہر بخاری کی پہلے سے طے شدہ ویڈیو دیکھی ہوگی.... پھر بھی اگر کسی نے نہ دیکھی ہو تو اس کے لیے یہ لنک دیا جارہا ہے۔ الیکٹرونک میڈیا نے اپنی آزادی سے جو ناجائز فائدہ اٹھایا ہے شاید ہی کوئی اٹھا پایا ہو.... صاف اور سچی بات یہ ہے کہ میڈیا حقیقتاً بدمعاش بن چکا ہے ، یہ وہ منہ زور گھوڑا ہے جس کی باگ کسی کے قابو میں نہیں آرہی ہے.... چیف جسٹس کے ساتھ کھیلے جانے والے اس کھیل میں صرف یہی دو بدمعاش اینکر پرسن شامل نہیں ہیں بلکہ یہ ایک لڑی کے صرف دو دانے ہیں جن کی مکروہ شکل عوام کے سامنے آچکی ہے۔ MQM کے حوالے سے مبشر لقمان کا جانب دارانہ رویے پر سب ہی شاکی تھے مگر صورتحال اتنی سنگین ہوگی یہ شاید کس نے سوچا ہوگا۔جب کہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت سپریم کورٹ کافل کورٹ کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس
0.jpg
نے کہاکہ گزشتہ ہفتے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اورعدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی، ایسا کرنے والے کون ہیں۔ اجلاس میں ملک ریاض کے انٹرویوکی وڈیوبھی دکھائی گئی۔


رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہناتھاکہ ملک ریاض کاانٹرویوریکارڈ ہوا، پھرپس پردہ وڈیوآئی، میڈیامیں یہ معاملہ سامنے آیا، وڈیوکی مطابق پلانٹڈسوال ہوئے، دوران انٹرویو عبدالقادر گیلانی کافون آیا، یہ انٹرویوعدالت کوبدنام کرنے کی کوشش تھا، منصوبہ بندی کے ساتھ عدلیہ کوبدنام کرنے کی سازش کی گئی، چیئرمین پیمراکواس وڈیوکیساتھ طلب کیا گیا تھا، چیئرمین پیمرانے فوٹیج کیساتھ رپورٹ بھی پیش کردیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان نے چیرمین پیمرا عبدالجبار سے میڈیاسے متعلق سوالات کیے۔ چیئر مین پیمرا نے چیف جسٹس کو بتایا کہ خلاف قانون کام کرنی والے چینلزکونوٹس جاری کرتے ہیں، قانون کے خلاف کام کرنے والے چینلزکے لائسنس بھی منسوخ کیے۔

hamid-mir.jpg
اس پر چیف جسٹس نے چیئرمین پیمرا کو کہا کہ آپ دیکھتے نہیں کہ ٹی وی پرکیا ہورہا ہے، کیا اس انٹرویومیں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی؟ چیئرمین پیمرا نے جواب دیا ہے جب شکایت آتی ہے تواس پرکارروائی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دن رات عدلیہ کوبدنام کیاجارہا، پیمرا کیا کررہا ہے، یہ چیزیں میڈیاپرچل رہی ہیں توپیمرا نے کیاکیا، ٹی وی پرجوچل رہاہے وہ سنجیدہ معاملہ ہے، عدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی، عدلیہ سے متعلق توپارلیمنٹ میں بھی بات نہیں ہوسکتی۔


جب کہ دوسری جانب پاکستانی تاریخ کے بڑے اسکینڈل کے مرکزی کردار ملک ریاض کی جانب سے متعدد معروف اور معتبرصحافیوں و اینکرز کووم اور پلاٹ دینے کے دستاویزی شواہدرقوم اور پلاٹ دینے کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔ بحریہ ٹاﺅن کارپوریٹ ہیڈآفس راولپنڈی، اسلام آباد کے لیٹر ہیڈ پر جاری تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کی جانب سے جن صحافیوں و اینکرز کو رقوم اور پلاٹس دیے گئے ان میںمبشر لقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود، نجم سیٹھی، کامران خان، حسن نثار، حامد میر، مظہر عباس، مہر بخاری، ماروی سرمد، ارشد شریف ، نصرت جاوید اور مشتاق منہاس وغیرہ شامل ہیں۔

بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویزی شواہد کے مطابق ملک ریاض مبشر لقمان کو تین قسطوں
hassan%2Bnisar.jpg
میں2کروڑ85لاکھ روپے (جو نیشنل بینک میں ان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کیے گئے) اور مرسیڈیز بینز دی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک کروڑ 7لاکھ روپے دیے (جو یکمشت نیشنل بینک میں ان کے اکاﺅنٹ منتقل ہوئے) ،کے علاوہ 7بار دبئی کا دورہ اوروہاں ہوٹل میں قیام کے اخراجات اور کرایے پر کار فراہم کی۔میڈیا کے ایک بڑے گروپ کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز نجم سیٹھی نے ایک کروڑ94لاکھ روپے وصول کیے(جو مسلم کمرشل بینک ڈی ایچ اے لاہور سے بحریہ ٹاﺅن پرائیوٹ لمیٹڈ کے اکاﺅنٹ ٹائٹل سے نجم سیٹھی کے اکاو¿نٹ 14-7سوئفٹ کوڈ MUCBPKKAA منتقل ہوئے)، کے علاوہ بحریہ ٹاﺅن لاہور میں ایک کنال پلاٹ لیا اور امریکا کا 3 دورہ کیا جس میں تمام اخراجات ملک ریاض نے برداشت کیے۔


کامران خان نے62لاکھ روپے وصول کیے (جو NIBC بینک لمیٹڈ بحریہ ٹاﺅن برانچ اکاﺅنٹ نمبر 8263982 سے ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے)۔ اس کے علاوہ ملک ریاض نے انہیں بحریہ ٹاﺅن میں 2کروڑ کا گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جو مئی 2012 تک انہیں نہیں ملا۔حسن نثارنے ایک کروڑ 10لاکھ روپے وصول کیے۔( یہ رقم ان کے اکاو¿نٹ میں بحریہ ٹاﺅن کے اکاو¿نٹ ٹائٹل کے نمبر 42279-2 کے علاوہ حبیب بینک لمیٹڈ ،ایل ڈی اے پلازہ برانچ ، لاہور کوڈ1315سوئفٹ HABBPKKAX315 سے منتقل کی گئی)،اس کے علاوہ انہوں نے بحریہ ٹاﺅن میں 10مرلہ کا پلاٹ بھی لیا۔ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے ایک معروف اینکر حامد میر نے ملک ریاض سے 2کروڑ50لاکھ روپے وصول کیے( یہ رقم NIBC بینک لمیٹڈ، بحریہ ٹاﺅن برانچ کے اکاو¿نٹ نمبر 8284050 سے ان کے بینک اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی۔)حامد میر نے اسلام آباد میں 5کنال کا پلاٹ بھی لیا۔ مظہرعباس کو 10لاکھ روپے (جو ان کے مسلم کمرشل بینک اکاو¿نٹ نمبر 0075232201000124 میں ٹرانسفر ہوئے ) اورلاہور میں10مرلہ کا پلاٹ دیا گیا۔

مہر بخاری کو ایک اور اینکر کاشف عباسی سے شادی کے موقع پر 50 لاکھ کی سلامی دی گئی اور اسلام آباد میں ایک کنال کا پلاٹ دیا گیا۔ ماروی سرمد نے 10لاکھ روپے وصول کیے( جو ان کے اکاﺅنٹ میں NIBC بینک لمیٹڈ، بحریہ ٹاﺅن برانچ کے اکاﺅنٹ نمبر8284059 سے منتقل کی گئی)۔ارشد شریف کو ملک ریاض کے کہنے پر نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا بیورو چیف بنایا گیا۔اس کے علاوہ انہون نے دو قسطوں میں 85لاکھ روپے لیے( جو ان کے اکاو¿نٹ میں UBLاکاﺅنٹ نمبر37100154 سے منتقل کی گئی)۔ایک اور معروف ، مظلوم اور معتبر اینکر نصر جاوید جو حب الوطنی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں، نے78لاکھ روپے وصول کیے (یہ رقم ان کے اکاو¿نٹ میں مسلم کمرشل بینک ڈی ایچ اے لاہور کے بحریہ ٹاﺅن پرائیوٹ لمیٹڈ کے ٹائٹل اکاﺅنٹ نمبر14-7سوئفٹ کوڈ نمبرMUCBPKKAA سے منتقل کی گئی) اس کے علاوہ انہوں نے نذرانے میں ٹویوٹا کرولا بھی لی۔
393568-MalikRiazReuters-1339654409-846-640x480.jpg

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ایک نجی ٹی وی چینل پر آف ایئر گفتگو کا نوٹس لے لیا اور چیئرمین پیمرا سے فوٹیج بھی آج دوپہر تک طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر ملک ریاض کے انٹرویو کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پروگرام میں وقفے کے دوران میڈیا بڑی کاروباری شخصیت اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ٹی وی چینل کے عملے کی طرف سے افشا کی گئی ہے۔ مبشر لقمان جو میڈیا کے حلقوں میں سابق فوجی آمر پرویز مشرف سے قریبی تعلقات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ان کی وکلاءتحریک کے خلاف بدنام زمانہ مہم اور آزاد عدلیہ کی بحالی خاص طور پر اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ.... اب یہ اس سازش کے مہر بخاری کے ساتھ مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور تیسری شخصیت بحریہ ٹاو¿ن کے ملک ریاض حسین تھے۔ پس پردہ ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو یو ٹیوب اور بعض بڑے ٹی وی چینلز پر اس عنوان کے ساتھ کہ ”ملک ریاض کا دنیا ٹی وی پر مہر بخاری اور مبشر لقمان کے ساتھ طے شدہ انٹرویو“ نشر کی گئی ہے

http://karachiupdates.com/v3/column-features/99-2009-09-03-19-27-42/14703-azam-tariq-kohistani.html
 

مہوش علی

لائبریرین

ملک ریاض خود ڈبل سٹینڈرڈز کا شکار ہو رہا ہے۔ ایک طرف وہ اپنے پروگرام میں کھل کر الزام لگا رہا ہے کہ چیف جسٹس کا بیٹا ہی نہیں، بلکہ چیف جسٹس کا پیر اور قریبی دوست بھی اس سے ملا اور اسکو کہا کہ ان کیسز سے اسکی خلاصی ہو جائے گی ۔۔۔۔۔۔ مگر دوسری طرف وہ کہہ رہا ہے کہ چیف جسٹس کی بہت عزت کرتا ہوں۔

ملک ریاض کا یہ احتجاج بالکل درست ہے کہ چیف جسٹس کیوں اسکا مقدمہ ابھی تک سن رہا ہے؟؟؟ جب ملک ریاض نے عدالت میں بتلا دیا کہ اسکا وکیل مزید وکالت کرنے سے انکاری ہے تو پھر چیف جسٹس کیوں چار گھنٹے تک ملک ریاض کو عدالت میں خوار کرتا رہا؟ چیف جسٹس کے پاس کیوں ایسے کیسز کے لیے کئی کئی گھنٹے ٹائم ہے؟
 
Top