تعارف ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

سجاد علی

محفلین
بہت سے لوگوں کو مغالطہ ہوتا رہا ہے یہ ۔۔۔ آپ نئے نہیں :p
بہت سے ایسے نام ہیں جو دونوں صنفوں پر اپلائے ہو جاتے ہیں ۔۔تو اندازہ لگانے میں احتیاط کرنی چاہیئے :-P
نفسیات ہے انسان کی کہ وہ اچھے لگنے والے اندازے پہلے لگاتا ہے۔۔۔۔ ھھھھھ
 
محمد اقبال بھائی!! میرے خیال میں آپ یہاں پر نئے ہیں۔ اگر ایسا ہی ہے تو آپ سب سے پہلے اپنا تعارف پیش کریں۔ :)
جی میری بہن میں یہاں بلکل نیا ہوں لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہئ کیسے کرنا ہے یہاں
 
لاریب مرزا

آپ تعارف اور انٹرویو والے دھاگے میں جائیں۔ وہاں آپشن ہو گا نئی لڑی ارسال کریں۔ تو بس اس پہ کلک کریں اپنا تعارف دیں اور ارسال کر دیں۔
باقی آہستہ آہستہ سب سمجھ میں آ جائے گا۔
 
لیکن یہ دھاگہ ملےگا کہاں برائے مہربانی مجھے پتہ بھی ارسال کردے تو میں بہت مشکور ہونگا آپکا
 
شزہ مغل

محفلین
نایاب انکل ہیں؟ اتنے عرصے تک میں آنٹی سمجھتا رہا۔۔۔ :ROFLMAO:
میں بھی۔۔۔۔
نایاب بھیا نے نمائندہ تصویر بھی گڑیا رانی کی دی ہوئی ہے اس لیے زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ میں تو کئی بار کہتے کہتے رک گئی کہ بھیا اپنے درشن بھی کروا دیجیئے۔
بس ڈر لگتا ہے کہ بھیا کو ناگوار نہ گزرے کہیں
 
سلمان حمید

محفلین
ویسے تو آپ کو محفل میں تشریف لائے کافی دن گزر گئے اور اس طویل مدت میں آپ محفل اور محفلین کو مجھ سے بہتر اور زیادہ جان چکی ہوں گی۔ اردو ادب اور ذوق کے اعتبار سے بھی آپ مجھ سے زیادہ تجربہ کار اور شوقین معلوم ہوتی ہیں۔ ادب کو پڑھا اور سمجھا بھی آپ نے زیادہ ہے اور آپ کے مراسلوں کی تعداد بھی کافی ہو چکی اور جلد ہی مجھ سے آگے نکل جائیں گی۔ اور آپ بقول محترمہ حمیرا عدنان صاحبہ محفل میں آ تو گئی ہیں لیکن واپس نہیں جا سکتیں لیکن میں بدقسمتی سے جاتا رہتا ہوں اور آج ہی کافی عرصے کے بعد واپس آیا ہوں تو آپ مجھے خوش آمدید کہہ دیجئے تاکہ پھر میں آپ کے دھاگے کی مناسبت سے آپ کو خوش آمدید کہہ کر اپنا فرض نبھا دوں۔ شکریہ :)
 
سلمان بھائی!! پہلے تو آپ کو خوش آمدید کہہ دیں، جیسا کہ آپ نے بتایا کہ کافی عرصہ کے بعد محفل میں تشریف لائے ہیں۔ :)
محفل اور محفلین کو کافی حد تک سمجھ چکے ہیں۔ لیکن یہ جو آپ نے تجربہ کار اور اردو ادب کو آپ سے زیادہ پڑھنے اور سمجھنے والی بات کی ہے وہ سراسر غلط ہے۔ :) اس معاملے میں تو ابھی ہم طفلِ مکتب ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
میں بھی۔۔۔۔
نایاب بھیا نے نمائندہ تصویر بھی گڑیا رانی کی دی ہوئی ہے اس لیے زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ میں تو کئی بار کہتے کہتے رک گئی کہ بھیا اپنے درشن بھی کروا دیجیئے۔
بس ڈر لگتا ہے کہ بھیا کو ناگوار نہ گزرے کہیں
میری محترم بٹیا
سچ تو یہ ہے کہ مجھ " ٹھگ " کو اردو محفل پر بن چاہے اللہ کے فضل سے خاصی بزرگی مل چکی ہے ۔
" ٹھگ " کی تصویر سب بزرگی کے پول کھول دیتی ہے ۔
سو درشن دیتے کتراتا ہوں ۔
بہت دعائیں
 
Top