تعارف ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ دھاگہ کون اوپر لے کے آیا ہے ان کا شکریہ، اتنا اچھا اور دلچسپ تعارف لکھا ہے اور میں عبدالقیوم بھائی کو خوش آمدید ہی نہیں کہا ہوا!
خوش آمدید عبدالقیوم بھائی!
آپ کی دلچسپ باتیں پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
 
یہ دھاگہ کون اوپر لے کے آیا ہے ان کا شکریہ
یہ عظیم شرف عباد اللہ صاحب کو حاصل ہوا:p
خوش آمدید عبدالقیوم بھائی!
بہت شکریہ۔ :)
آپ کی دلچسپ باتیں پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
قسمے۔۔۔ :cool2:
ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
چوہدری صاحب!!!!
وعلیکم السلام
بہت منفرد انداز ، یہ کہنا زیادہ بہتر ہے ،تسی آ گیے تے چھا گیے۔ایک ایک سطر دلچسپ اور منفرد ؀
ہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
اور جناب آپ کو بھرپور ہنر آتے ہیں ماشاءاللہ۔۔۔۔۔
بہت ساری دعائیں۔۔۔۔۔
 

عمار نقوی

محفلین
:786:
:AOA:

ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں، بے خبر جائیں گے
شاید میں کبھی بھی اس محفل کو نہ ڈھونڈ پاتا اگر محترمہ غدیر زہرہ صاحبہ رہنمائی نہ فرماتیں۔ بہت شکریہ۔۔۔:happy:

اس محفل میں آ تو گیا ہوں پر اب پریشان ہوں کہ اس ست رنگی محفل میں کیونکر اور کیسے ٹھہر پاؤں گا۔ مجھے تو کچھ آتا جاتا بھی نہیں، (ساری عمر نقل کرتے گزری ہے اور آگے کا بھی یہی ارادہ ہے:battingeyelashes:) اور یہاں اردو کےزور آوروں کا دور دورہ ہے۔ پر۔۔۔خیر۔۔۔ چلیے مجھ نکھٹو کو بھی ساتھ رکھ لیجیے کہ کھوٹے سکے بھی کبھی کبھی کام آ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

کوئی دو چار ہی دن گزرے ہیں اس محفل میں آئے پر جب بھی آیا کچھ نہ کچھ لے کر ، پا کر ہی گیا۔ سب سے پہلے تو مکمل اردو ۔۔۔ مزا ہی آگیا ۔(اندروں ٹھنڈ پے گئی ) کہ کوئی ایسی محفل بھی ہے۔۔۔ جہاں سب اردو میں بات چیت کرتے ہیں اور کوئی شرمندہ بھی نہیں ہوتا۔:happy: (سمجھ تے گئے ہوسو)

اب آگے دیکھتا ہوں کہ دن عید اور رات شب برات کیسے بنانی ہے یہاں پر( پتہ نہیں بنتی بھی ہے یا پھر میری درگت بنے گی:confused2:) ۔۔۔خیر کل کی کل ہی دیکھیں گے۔۔۔۔

تو جناب من (اپنے اپنے محبوبوں کے:daydreaming:) میں عبدالقیوم چوہدری کوئی بہت زیادہ پڑھا لکھا، باذوق، ادب پسند، سخن شناس اور اس سے ملتے جلتے الفاظ والا ہر گز ہر گز نہیں ہوں۔۔۔ ابا جان مرحوم اپنے گاؤں بامقام کھاریاں میں ایک زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ تھے پھر قسمت نے جو گھن چکر دینے شروع کیے اور پاک و ہند کے گوشے گوشے کی سیرکر ائی تو قدم آخر واہ کینٹ نامی شہر میں جا ٹھہرے۔۔اپنا جائے پیدائش بھی واہ کینٹ ہی ہے ۔ اب تو پکا ڈیرہ بنا کہ ہم نے وہ لڈو بھی وہیں چکھ لیا:blushing:۔۔۔وہی لڈو جی۔۔جی آپ سب صحیح سمجھ رہے ہیں:winking:۔۔۔ وہی پچھتاوے والا ۔۔۔

تو خیر نکلے تیری تلاش میں ۔۔۔مطلب حصول رزق کی تلاش میں پہلے پاکستان کا کونا کونا چھانا۔اور پھر۔جب ہمارے حساب سے سب کچھ چھن گیا اور چھاننی نے مزید چھنائی سے انکار کیا تو وطن کو خیر آباد کہتے ہوئے کچھ عرصہ افریقہ کے گھنے جنگلوں میں بسیرا کر ڈالا۔۔شکر ہے وہاں کے شیروں، ہاتھیوں ، گینڈوں اور زرافوں نے ہمارے وہاں ٹھہرنے پر کوئی تعرض نہ فرمایا۔۔ پر ان کا یہ رویہ مجھے ایک آنکھ نہ بھایا۔۔ کہ بندہ اتنی دور سے آیا ہے اگر اعتراض نہیں تو خوش آمدید ہی کہہ دو۔۔۔پر۔۔۔وہ آٹھ کاٹھ کے گھوڑے۔۔۔ہمیں کیا کہتے اور ہم پہلی ہی فرصت میں وہ۔۔۔۔ جو ہماری ہے نہیں۔۔۔ دبا کر سیدھا واپس گھر۔۔۔۔۔ کہ نہیں بھئی تم اس دیس کے باسی نہیں بن سکتے چلو واپس:brokenheart:۔۔۔حالانکہ افریقہ والوں نے ہمارے ارادے جان کر اور ہمارا رنگ روپ دیکھ کر حکومت پاکستان کو کلیم داخل کروانے کا سوچا تھا کہ یہ تو ہم جیسا ہے کہاں لیے جاتے ہو اسے:tongueout:۔۔۔۔۔۔ پر جان چھٹی سو لاکھوں پائے۔۔۔لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔۔:dancing:کچھ دن تو اس ڈر کے مارے گھر سے ہی نہیں نکلے:donttellanyone: کہ مبادا کہیں کوئی افریقی باہر گھوم نہ رہا ہو ہماری تلاش میں۔۔۔

اب کہ تلاش رزق نے اسلام آباد کو چنا کہ بھائی میاں یہ دارلحکومت ہے یہاں وافر ملے گا۔۔۔ (بڑا برا نشہ ہے یہ زیادہ رزق کی تلاش بھی:cool2:) سو کچھ سال وہاں گزار دیے۔۔اور کوئی تین چار سالوں میں اتنا اچھا کر گزرے کہ اسلام آباد والوں نے کان سے پکڑ کر( تب سے کان مسلسل درد کیے جارہا ہے:cry2:) زبردستی سعودیہ بھیج دیا۔۔کہ۔ تمھاری وہاں زیادہ ضرورت ہے اور اب، سال بھر ہوا خبس کھاتے اور عربی چباتے۔۔۔۔۔جو ابھی صحیح سے پلے بھی نہیں پڑی۔۔۔ اور کام تو اتنا ہے نہیں یہاں ہمارا کرنے کا بس ایک نگران کی سی حیثیت ہے۔ لگے رہتے ہیں دن رات ایک کرنے یا پھر نیٹ نیٹ کھیلنے ۔۔ روزانہ ایک دو مچھلیاں پھنس جاتی ہیں۔۔جو ۔۔گھر لوٹنے سے پہلے پہلے واپس چھوڑ دیتا ہوں ۔۔۔ کہ اتنی ساری میں نے کیا کرنی ہیں:biggrin: پر وقت گزاری کو یہ بھی ایک اچھا مشغلہ ہے۔۔۔ سچی مچی کی فشنگ ۔۔۔کچھ اور نہ سمجھ لیجیے گا:tongue:

تو صاحبو اور بیبیو۔۔۔اس بہت سے کہے کو بہت سا ہی جانیے اور ۔۔۔ تھوڑا ہتھ۔۔۔ ہولا رکھ کے:roll:۔۔ خوش آمدید، وش آتکے، بھلی کرے آیو، پخیر راغلے، ہرکدے آؤ یا جی آیاں نوں، کہہ دیں ۔۔۔

اللہ تواڈا ساریاں دا پلا کرے۔۔ آمین۔۔
علیکم السلام
ماشاء اللہ۔خوش آمدید !!
جناب آپ کی سیر برائے حصول رزق تو میر امن کی باغ و بہار کے کسی درویش جیسی لگ رہی ہے۔مزا آیا پڑھ کر
 
چوہدری صاحب!!!!
وعلیکم السلام
بہت منفرد انداز ، یہ کہنا زیادہ بہتر ہے ،تسی آ گیے تے چھا گیے۔ایک ایک سطر دلچسپ اور منفرد ؀
ہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
اور جناب آپ کو بھرپور ہنر آتے ہیں ماشاءاللہ۔۔۔۔۔
بہت ساری دعائیں۔۔۔۔۔
آپ کا تہنیتی پیغام کچھ پرانا ہے اور میں اس عرصے میں نا دیکھ پایا۔ دوسری لغزش یہ ہوئی کہ آج اس لڑی تک رسائی ہوئی بھی تو دھیان نا دیا۔ وجہ کچھ بھی رہی ہو لیکن میری طرف سے دو بار معذرت قبول کیجیے۔ :(
 
Top