تعارف ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم

عبدالقیوم چوہدری نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 19, 2013

  1. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :786:
    :AOA:

    ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
    بے خبر آئے ہیں، بے خبر جائیں گے
    شاید میں کبھی بھی اس محفل کو نہ ڈھونڈ پاتا اگر محترمہ غدیر زہرہ صاحبہ رہنمائی نہ فرماتیں۔ بہت شکریہ۔۔۔:happy:

    اس محفل میں آ تو گیا ہوں پر اب پریشان ہوں کہ اس ست رنگی محفل میں کیونکر اور کیسے ٹھہر پاؤں گا۔ مجھے تو کچھ آتا جاتا بھی نہیں، (ساری عمر نقل کرتے گزری ہے اور آگے کا بھی یہی ارادہ ہے:battingeyelashes:) اور یہاں اردو کےزور آوروں کا دور دورہ ہے۔ پر۔۔۔خیر۔۔۔ چلیے مجھ نکھٹو کو بھی ساتھ رکھ لیجیے کہ کھوٹے سکے بھی کبھی کبھی کام آ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

    کوئی دو چار ہی دن گزرے ہیں اس محفل میں آئے پر جب بھی آیا کچھ نہ کچھ لے کر ، پا کر ہی گیا۔ سب سے پہلے تو مکمل اردو ۔۔۔ مزا ہی آگیا ۔(اندروں ٹھنڈ پے گئی ) کہ کوئی ایسی محفل بھی ہے۔۔۔ جہاں سب اردو میں بات چیت کرتے ہیں اور کوئی شرمندہ بھی نہیں ہوتا۔:happy: (سمجھ تے گئے ہوسو)

    اب آگے دیکھتا ہوں کہ دن عید اور رات شب برات کیسے بنانی ہے یہاں پر( پتہ نہیں بنتی بھی ہے یا پھر میری درگت بنے گی:confused2:) ۔۔۔خیر کل کی کل ہی دیکھیں گے۔۔۔۔

    تو جناب من (اپنے اپنے محبوبوں کے:daydreaming:) میں عبدالقیوم چوہدری کوئی بہت زیادہ پڑھا لکھا، باذوق، ادب پسند، سخن شناس اور اس سے ملتے جلتے الفاظ والا ہر گز ہر گز نہیں ہوں۔۔۔ ابا جان مرحوم اپنے گاؤں بامقام کھاریاں میں ایک زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ تھے پھر قسمت نے جو گھن چکر دینے شروع کیے اور پاک و ہند کے گوشے گوشے کی سیرکر ائی تو قدم آخر واہ کینٹ نامی شہر میں جا ٹھہرے۔۔اپنا جائے پیدائش بھی واہ کینٹ ہی ہے ۔ اب تو پکا ڈیرہ بنا کہ ہم نے وہ لڈو بھی وہیں چکھ لیا:blushing:۔۔۔وہی لڈو جی۔۔جی آپ سب صحیح سمجھ رہے ہیں:winking:۔۔۔ وہی پچھتاوے والا ۔۔۔

    تو خیر نکلے تیری تلاش میں ۔۔۔مطلب حصول رزق کی تلاش میں پہلے پاکستان کا کونا کونا چھانا۔اور پھر۔جب ہمارے حساب سے سب کچھ چھن گیا اور چھاننی نے مزید چھنائی سے انکار کیا تو وطن کو خیر آباد کہتے ہوئے کچھ عرصہ افریقہ کے گھنے جنگلوں میں بسیرا کر ڈالا۔۔شکر ہے وہاں کے شیروں، ہاتھیوں ، گینڈوں اور زرافوں نے ہمارے وہاں ٹھہرنے پر کوئی تعرض نہ فرمایا۔۔ پر ان کا یہ رویہ مجھے ایک آنکھ نہ بھایا۔۔ کہ بندہ اتنی دور سے آیا ہے اگر اعتراض نہیں تو خوش آمدید ہی کہہ دو۔۔۔پر۔۔۔وہ آٹھ کاٹھ کے گھوڑے۔۔۔ہمیں کیا کہتے اور ہم پہلی ہی فرصت میں وہ۔۔۔۔ جو ہماری ہے نہیں۔۔۔ دبا کر سیدھا واپس گھر۔۔۔۔۔ کہ نہیں بھئی تم اس دیس کے باسی نہیں بن سکتے چلو واپس:brokenheart:۔۔۔حالانکہ افریقہ والوں نے ہمارے ارادے جان کر اور ہمارا رنگ روپ دیکھ کر حکومت پاکستان کو کلیم داخل کروانے کا سوچا تھا کہ یہ تو ہم جیسا ہے کہاں لیے جاتے ہو اسے:tongueout:۔۔۔۔۔۔ پر جان چھٹی سو لاکھوں پائے۔۔۔لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔۔:dancing:کچھ دن تو اس ڈر کے مارے گھر سے ہی نہیں نکلے:donttellanyone: کہ مبادا کہیں کوئی افریقی باہر گھوم نہ رہا ہو ہماری تلاش میں۔۔۔

    اب کہ تلاش رزق نے اسلام آباد کو چنا کہ بھائی میاں یہ دارلحکومت ہے یہاں وافر ملے گا۔۔۔ (بڑا برا نشہ ہے یہ زیادہ رزق کی تلاش بھی:cool2:) سو کچھ سال وہاں گزار دیے۔۔اور کوئی تین چار سالوں میں اتنا اچھا کر گزرے کہ اسلام آباد والوں نے کان سے پکڑ کر( تب سے کان مسلسل درد کیے جارہا ہے:cry2:) زبردستی سعودیہ بھیج دیا۔۔کہ۔ تمھاری وہاں زیادہ ضرورت ہے اور اب، سال بھر ہوا خبس کھاتے اور عربی چباتے۔۔۔۔۔جو ابھی صحیح سے پلے بھی نہیں پڑی۔۔۔ اور کام تو اتنا ہے نہیں یہاں ہمارا کرنے کا بس ایک نگران کی سی حیثیت ہے۔ لگے رہتے ہیں دن رات ایک کرنے یا پھر نیٹ نیٹ کھیلنے ۔۔ روزانہ ایک دو مچھلیاں پھنس جاتی ہیں۔۔جو ۔۔گھر لوٹنے سے پہلے پہلے واپس چھوڑ دیتا ہوں ۔۔۔ کہ اتنی ساری میں نے کیا کرنی ہیں:biggrin: پر وقت گزاری کو یہ بھی ایک اچھا مشغلہ ہے۔۔۔ سچی مچی کی فشنگ ۔۔۔کچھ اور نہ سمجھ لیجیے گا:tongue:

    تو صاحبو اور بیبیو۔۔۔اس بہت سے کہے کو بہت سا ہی جانیے اور ۔۔۔ تھوڑا ہتھ۔۔۔ ہولا رکھ کے:roll:۔۔ خوش آمدید، وش آتکے، بھلی کرے آیو، پخیر راغلے، ہرکدے آؤ یا جی آیاں نوں، کہہ دیں ۔۔۔

    اللہ تواڈا ساریاں دا پلا کرے۔۔ آمین۔۔
     
    • زبردست زبردست × 20
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,321
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    محفل میں خوش آمدید انکل! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    وعلیکم السلام
    خوش آمدید جناب - تعارف کا منفرداندازِ تحریر بتا رہے کہ آپ محفل میں بہترین اور خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,361
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

    گجرات کے چوہدریوں سے کتنی راہ و رسم ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :confused3:
    :cool2:
     
  7. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,321
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    خوش ہو کر آم دیکھنا۔۔۔
    خوش آم دید
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,361
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    انیسں بھائی کہیں پھلوں کی ریڑھی لیے تو نہیں آ گئے تھے؟
    مجھے تصاویر نظر نہیں آ رہیں کہ یہاں فائر وال کے پیچھے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نوازش بیٹا۔ سلامت رہیے:happy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ جناب۔ معلوم یہ ہوا کہ لکھنے کو تو بہت کچھ ہے حضور کے پاس لیکن لکھتے ہوے کسر نفسی سے کام لیتے ہیں۔ الفاظ کو تو معاف رکھیں حضور۔ خیر یہ تو ہوا جملۂ معترضہ۔ مقصد آپ کی آمد پر خوشی اور اس خوشی میں آپ کی دید روشن کی دعا کرنا تھا!
    خوش آمدید ہزار محترم!
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 19, 2013
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ زبیر مرزا صاحب۔ ذرہ نوازی جناب کی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ شمشاد صاحب
    ۔۔۔ہماری راہ و رسم اتنی ہی ہے جتنی کرکٹ کے بلے کی فٹبال سے۔۔
     
  13. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کرم فرمائی ہے آپ کی۔ بہت نوازشیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نکتہ ور

    نکتہ ور محفلین

    مراسلے:
    713
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خوش آمدید
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    ویلکم بھائی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    :idontknow::atwitsend::eek:
     
  17. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    میں اس مراسلے کو کیا ریٹ کروں؟؟!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    :confused::confused:مجھے کیا پتہ :mad:
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,361
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بھتیجی کا بھی شکریہ ادا کرنا تو بنتا ہے ناں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  20. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    یعنی میں اس اندیشے میں ہوں کہ ۔۔۔ چلیں جانے دیجیے۔ بھوسے میں آگ لگنے کا اندیشہ بھی لاحق ہو جائے گا پھر!
     

اس صفحے کی تشہیر