تعارف ملتے جلتے ناموں سے دھوکہ نہ کھائیں

مغزل

محفلین
اگر میم مغل صا حب ہمارا تعارف پیش کر دیں تو انہیں اجازت ہے
بالکل سادہ سی بات ہے
’’ آپ اپنا تعارف ہوا بِہار کی ہے ‘‘
نام تو سب کو پتہ چل ہی گیا ہے کہ زبیر احمد ظہیر ہے
جنگ میں بھی ان کے کالم پڑھنے کو ملے۔
نیٹ کی دنیا میں ان کے کالم اوراقِ گلاب کی طرح چمن چمن ملتے ہیں
عصری حوالوں پر مدلل تجزیہ فرماتے ہیں۔
عمر کیا بتاؤں ۔۔؟ یو سمجھ لیجئے "عقلی بالغ ‘‘ ہوئے عرصہ گزر گیا ہے۔
اور یہاں کسوٹی کسوٹی کھیل رہے ہیں۔
میرے خیال میں کافی ہے ۔۔
یا اور ؟؟
 
امکانات

محفلین
مغل صاحب نے تعارف نہیں تعاقب کیا ہے ہم جہاں تھے انہوں نے ڈھونڈ نکالا میں ایک اخبا ر میں اسٹاف رپورٹر ہوں اس شعبے سے وابستہ ہوئے دس سال ہونے کو ہیں اسلام جنگ نوائے وقت اوصاف خبریں اذکار اساس محشر مقدمہ جسارت وغیرہ میں کالم شائع ہوتے پڑھتا کوئی نہیں مجبورا اس فورم پرآنا پڑا یہاں عزت بچانی مشکل ہوگئی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی ایسی بھی کیا بے اعتباری، اب دل لگی کو اتنا بھی سنجیدگی سے نہ لیں۔
وہ تو شکر کریں کہ کچھ حضرات ابھی وقوع سے غیر حاضر ہیں نہیں تو جواب دینے مشکل ہو جاتے۔
 
امکانات

محفلین
شمشاد بھائی ہمارا شعبہ ایسا ہے کہ ہمارے پاس وقت کم ہوتا ہے ہم تعارف کر اسے نبھانے کے چکر میں پھنس جاتے ہیں جس کا جو حق ہو اسے دینا پڑتا ہے اور ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا اسائمنٹ معلومات نکالنی ایشو سوچنا اور اسے خوبصورت انداز میں پیش کرنا
 
شمشاد

لائبریرین
خیر نام کا تو علم ہو ہی گیا۔

کب سے موجودہ شعبے سے منسلک ہیں؟
اپنے موجودہ پیشے سے لطف اندوز تو ہوتے ہی ہوں گے۔
اس شعبے میں کیسے آنا ہوا؟
 
امکانات

محفلین
دس سال سے شوق تھا اب مہنگا پڑا رہا ہے ہر شعبے کی ابتدا خوش کن ہوتی بعد میں مجبوری بن جاتی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
کسی بھی فورم پر آنے کا میرا مقصد صرف اور صرف کالم شائع کر نےہوتے ہیں یہ پہلا فورم ہے جہاں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو

ایسی بھی کیا بد گمانی زبیر صاحب، محفل پر آتے جاتے رہیئے یہاں کے "شرفاء" سے بھی ملاقات ہو جائے گی "رضیہ" کی ;)
 
امکانات

محفلین
کہیں آپ کا یہ مطلب تو نہیں کہ موجودہ حالات کی وجہ سے مہنگا پڑ رہا ہے؟

مہنگائی زیادہ ہوگئی کسی بھی متوسط آدمی کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے اس شعبہ میںاتنی ترقی ہوئی ہے کہ اس ترقی کا ساتھ دینے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے
 
امکانات

محفلین
ایسی بھی کیا بد گمانی زبیر صاحب، محفل پر آتے جاتے رہیئے یہاں کے "شرفاء" سے بھی ملاقات ہو جائے گی "رضیہ" کی ;)

میں نے پہلے دونوں ہاتھ جوڑکر درخواست کی تھی ملتے جلتے ناموں سے ہوشیار اپ نے پھر مجے بزرگ خاتوں سمجھ لیا اپ اگر شریف ہیں تو شرافت ایسی رضیہ سے ملنے کی اجازت کہاں دیتی ہے جو پہلے غنڈوں میں‌پھنس آئی ہو یہ شرافت نہ ہوئی شرارت ہوگئی مجے باتونی نہ سمجھا جے
 
الف عین

لائبریرین
اہیک بار پھر خوش آمدید۔ ایک جگہ اور میں نے ان کے اوتار سے نام اخذ کر کے مبارکباد دی تھی/۔
زبیر، محض کالم پوسٹ نہ کریں بلکہ اردو کی ترویج میںمناسب حصہ لیں۔
 
امکانات

محفلین
اہیک بار پھر خوش آمدید۔ ایک جگہ اور میں نے ان کے اوتار سے نام اخذ کر کے مبارکباد دی تھی/۔
زبیر، محض کالم پوسٹ نہ کریں بلکہ اردو کی ترویج میںمناسب حصہ لیں۔

بزرگوار تازہ مبارک باد خلوص سے دل سے آئی اپ نے پہلی بار جھاڑ پلادی تھی آپ مشورہ دیں خادم حاضر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے پہلے دونوں ہاتھ جوڑکر درخواست کی تھی ملتے جلتے ناموں سے ہوشیار اپ نے پھر مجے بزرگ خاتوں سمجھ لیا اپ اگر شریف ہیں تو شرافت ایسی رضیہ سے ملنے کی اجازت کہاں دیتی ہے جو پہلے غنڈوں میں‌پھنس آئی ہو یہ شرافت نہ ہوئی شرارت ہوگئی مجے باتونی نہ سمجھا جے

لا حول ولا قوۃ، کون کافر اپنے آپ کو "شریف" اور "رضیہ" کو بزرگ سمجھتا ہے ;)
 
Top