ملتان: یوسف رضا گیلانی کی بہن اور بہنوئی کا مبینہ تشدد، کمسن ملازم ہلاک

کاشفی

محفلین
ملتان: یوسف رضا گیلانی کی بہن اور بہنوئی کا مبینہ تشدد، کمسن ملازم ہلاک
Pakistan-Crime-Multan-Gillani%60sSisterTortureboy_6-27-2013_107019_l.jpg

ملتان … ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بہن اور ان کے شوہر کے مبینہ تشدد سے 13 سال کا ملازم جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بہن اور بہنوئی کے مبینہ تشدد سے 13 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دودھ کا جگ گرنے پر یوسف رضا گیلانی کی بہن اور بہنوئی نے کمسن ملازم پر تشدد کیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی، ملزمان نے خاموشی سے کمسن ملازم کو دفنا دیا گیا، تاہم لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لینے پر پولیس نے کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ سابق وزیراعظم کی بہن اوربہنوئی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 
Top