انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ

محفلین

  • مردو ں میں کیا بات اچھی لگتی ہے؟
مجھے مردوں میں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ ذمہ دار ہوتے ہیں۔۔۔
  • مردوں میں کیا بات بُری لگتی ہے؟
بہت سی باتیں بری لگتی ہیں۔۔۔ لڑکیوں کو ایسے گھورتے ہیں جیسے کبھی دیکھا ہی نا ہو ۔۔۔ عورت کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ۔۔ ہمارے معاشرے میں چاہے مرد کچھ بھی کرلے اسے ہمیشہ فری ہینڈ ملتا ہے جبکہ عورت کچھ نا کر کے بھی دس ہزار پریشانیاں دیکھتی ہے۔۔۔۔ صاف بات یہی ہے کہ مجھے کسی مرد پر اب اعتبار ہی نہیں ہے۔ کسی بھی لڑکی کی عزت اور زندگی خراب کردیتے ہیں اور کوئی احساسِ جرم بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔ مرد صرف باپ کی صورت میں ہی بہت اچھا ہے۔۔ اور مجھے اپنے ابو ہی بہت پسند ہیں۔۔۔
  • کوئی لڑکا مسلسل گھورے تو؟
میں بھی اسے گھورنے لگ جاتی ہوں خود ہی ہٹ جاتا ہے:D
  • گھر میں کس کے غصے سے ڈر لگتا ہے؟
میرا ایک بھائی غصے والا ہے اس سے ڈر لگتا ہے تھوڑا:silent3:۔۔۔۔ ورنہ ابو تو نہیں ڈانتے بالکل بھی ۔۔۔۔
  • کوئی چیز جو وقت سے پہلے مل گئی ہو؟
زندگی کی تلخ حقیقوں کا ادراک وقت سے پہلے ہوگیا ہے۔۔۔۔:unsure:
  • خریداری میں سب سے پہلے کیا خریدتی ہیں؟
جس چیز کی ضرورت ہو وہی خریدتی ہوں سب سے پہلے۔۔
  • پیسے خرچ کرتے وقت کیا سوچتی ہیں؟
یہ سوچ کر خریدتی ہوں کہ ابا کی کمائی حلال کی ہے:rolleyes: اور جو بجٹ ہوتا ہے اسکے لحاظ سے ہی خریدتی ہوں۔۔۔ لیکن اب میں کیا کروں کہ مجھے مہنگی والی چیزیں ہی پسند آتی ہیں:mad3:
  • آپ کا دنیا میں آنے کا مقصد؟
پتہ نہیں بھئی کیا مقصد ہے۔۔۔ مجھے تو نہیں پتہ اللہ کو ہی پتہ ہوگا۔۔۔
  • کوئی بُرا وقت جو آپ نے گزارا ہو؟
برا تو نہیں البتہ کچھ آزمائش کا وقت ضرور گزارا ہے میں نے اور گزار رہی ہوں۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے جوابات سے پوری نانی اماں لگتی ہو۔
باقی کے بھی جوابات دے لو، پھر تبصرہ کروں گا۔
 

منصور مکرم

محفلین
واہ جی مزہ آگیا ۔ سوالات کے زبردست جوابات۔۔۔۔

بلکہ بہت ہی زبردست اور دو ٹوک جوابات۔
دھاگہ کافی لمبا ہے ،اسلئے درمیان درمیان سے پڑھا ہے ،لیکن امید ہے سارا دھاگہ ہی ایسا ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہی انٹرویو پڑھا اور وہ بھی ادھورا تو یہ حال ہے۔
فی الحال تو یہ والا پورا پڑھ لیں۔ باقی بعد میں بتاؤں گا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین

50. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
بھینس:heehee: دیکھیں

cerebellum.jpg
Cow_female_black_white.jpg



اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
 

عین عین

لائبریرین
اگر چین جانے کا موقع ملے تو مالدیپ جانا پسند کریں گی؟
ایک سوال اور
آم کھانے کا دل چاہتا ہے تو کیا آپ سیب خریدنے کے لیے خود جاتی ہیں یا کسی سے کہہ کر اپنی آم کھانے کی آرزو پوری کرتی ہں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
مشکل تو بالکل بھی نہیں ہیں اور بھتیجی اپنی آسانی سے جب جی چاہے تسلی سے جواب لکھ سکتی ہے۔
بلکہ میں تو کہوں گا کہ آپ بھی لگے ہاتھوں کچھ سوال پوچھ لیں۔
نہیں ہم نہیں پوچھیں گے۔۔۔ بھتیجی دھمکیاں دیتی ہے کہ ناپسند کردوں گی۔۔۔ کراس مار دوں گی۔۔۔ ہم اتنی دور کراچی سے کراس کھانے آئیں۔۔پھر آپ نے جو پوچھا ہے اس کے جوابات پر ملائکہ کی بائیوگرافی کی ایک کتاب تیار ہوسکتی ہے۔۔۔ اس کے بعد ہم بھی سوال پوچھیں تو الامان الحفیظ ۔۔۔ کتنی جلدوں کی کتاب ہوگی، یہ اندازہ لگانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔۔۔
۔ نہ بھئی نہ۔۔۔ ہم کو بخشو یہ ’’مشقت ‘‘نہیں ہوگی ہم سے۔۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
مجھے لگا میرا انٹرویو ختم ہوگیا ہے۔
شمشاد بھائی کے مراسلے دیکھ لو۔۔۔ اتنی ہی پوسٹس ان کی اور ہوجائیں گی تم سے سوال پوچھتے پوچھتے۔۔۔ تم جواب دیتے دیتے ان کی موجودہ پوسٹس کراس کر جاؤ گی، پھر بھی ان کو آگے ہی پاؤ گی۔۔۔ کمال کی بات ہے نا؟؟
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اور نئی خبر سنو۔۔۔ ہمیں محفلین سے لائبریرین کا اعزاز تو حاصل ہوا ہی، اب ہم ہزار پوسٹس بھی کراس کر گئے، پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔ شمشاد بھائی کی مہربانیوں کا شمار ہی کیا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
عابد بھائی یہ بے ایمانٹی ہے۔ آپ ایک تبصرہ کر کے غائب ہو گئے۔ کوئی سوال بھی تو پوچھنا تھا ناں۔
 

ملائکہ

محفلین
اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
:cautious:اچھا بھئی نہیں ہے مجھ میں عقل بس خوش​
 

ملائکہ

محفلین
نہیں ہم نہیں پوچھیں گے۔۔۔ بھتیجی دھمکیاں دیتی ہے کہ ناپسند کردوں گی۔۔۔ کراس مار دوں گی۔۔۔ ہم اتنی دور کراچی سے کراس کھانے آئیں۔۔پھر آپ نے جو پوچھا ہے اس کے جوابات پر ملائکہ کی بائیوگرافی کی ایک کتاب تیار ہوسکتی ہے۔۔۔ اس کے بعد ہم بھی سوال پوچھیں تو الامان الحفیظ ۔۔۔ کتنی جلدوں کی کتاب ہوگی، یہ اندازہ لگانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔۔۔
۔ نہ بھئی نہ۔۔۔ ہم کو بخشو یہ ’’مشقت ‘‘نہیں ہوگی ہم سے۔۔۔
ڈر گئے اہو ۔۔ چلیں کرلیں اگر کوئی سوال کرنا چائیں تو :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
عابد بھائی یہ بے ایمانٹی ہے۔ آپ ایک تبصرہ کر کے غائب ہو گئے۔ کوئی سوال بھی تو پوچھنا تھا ناں۔
شمشاد بھائی میری کہاں مجال کہ میں کہ ملائکہ سس سے سوال کروں وہ اتنی پڑھی لکھی ہیں اور میں ٹھرا ڈریکٹ حوالدار آئی مین صرف دا جماعت پاس
 

ملائکہ

محفلین
  • قد کتنا لمبا ہے؟
5 فیٹ 4 انچ ہے۔۔
  • وزن کتنا ہے؟
53 کلو ہے۔۔۔
  • سٹار کون سا ہے؟ (اگرچہ میں ان پر یقین نہیں رکھتا)
میرا اسٹار ثور ہے۔۔۔
  • دل میں گھر کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
اخلاق اچھا ہونا چائیے اور میک اپ کرنا آنا چائیے۔۔۔:p
  • تمہاری صبح کتنے بجے ہوتی ہے؟
7 بجے تک۔۔۔
  • صبح اٹھتے ہی کیا کرنے کو دل چاہتا ہے؟
اٹھتے ہی دوبارہ سونے کا دل چاہتا ہے۔۔۔:sleep::sleep:
  • گھر والوں کی کون سی بات بُری لگتی ہے؟
چھوٹی موٹی عاتیں تو ایک دوسرے کی بری لگتی ہیں۔۔ جیسے میرا بھائی صبح اٹھتا نہیں ہے اسے 10 بار ہلا ہلا کر اٹھانا پڑتا ہے ۔۔۔ اور وہ چیزوں کو ہاتھ ہی لگاتا ہے اور خراب کردیتا ہے اسی باتوں پر غصہ آتا۔۔۔۔:atwitsend:
  • اپنے ملک کا کون سا قانون زہر لگتا ہے؟
قانون وغیرہ کے بارے میں مجھے اتنا نہیں پتہ ۔۔۔:censored:
  • تہوار جو شوق سے مناتی ہیں؟
عید اور رمضان :rolleyes:
  • اپنی شخصیت میں کیا کمی محسوس کرتی ہیں؟
میرے اندر بچپنا بہت ہے اور کافی نخرے ہیں اور شاید attitude بھی:cool:
 
Top