انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

شمشاد

لائبریرین
ملائکہ نے 24 اپریل 2008 کو اردو محفل کی رکنیت اختیار کی تھی۔ ۵ سال کے عرصے میں ۷ ہزار سے زیادہ مراسلے ارسال کر چکی ہے۔

اردو محفل کی بہت اچھی رکن ہے۔ تمام اراکین محفل سے اس کی جان پہچان ہے۔ جہان تک میں اسے سمجھ سکا ہوں تو میری نظر میں یہ بہت مخلص اور پراعتماد شخصیت ہے۔

اردو محفل کے رکن زین سے اس کی خوب نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔ گزشتہ دنوں جب زین ایک حادثے میں زخمی ہوا تو یہ بہت متفکر تھی۔ جب کسی نے اطلاع دی کہ زین اب بخیریت ہے تو کہتی ہے کہ جب تک میں خود بات نہ کر لوں تسلی نہیں ہو گی۔

پڑھائی کے لحاظ سے بھی ایک اچھی طالبہ ہے۔

گھریلو امور میں اپنی ماما کا خوب ہاتھ بٹاتی ہے اور گھر کے کام کاج شوق سے کرتی ہے۔ باورچی خانے میں اکثر تخریب کاری کرتی نظر آتی ہے۔

اپنے پاپا کی جیب سے بہانے بہانے سے پیسے کھسکاتی رہتی ہے کہ میک اپ کے سامان کا خرچہ پورا ہوتا رہے۔

یہ تو ہو گیا اس کا مختصر سا تعارف

اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں۔

1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟

2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟

4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟

5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟

6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟

7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟

8. پسندیدہ موسم؟

9. پسندیدہ رنگ؟

10. پسندیدہ پھل؟

11. پسندیدہ پھول؟

12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟

13. پسندیدہ خوشبو؟

14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟

15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟

16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟

17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟

18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟

19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟

20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟

21. شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟

22. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟

23. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟

24. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟

25. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟

26. زبان کون کون سی آتی ہے؟

27. اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔

28. اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔

29. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟

30. کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟

31. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟

32. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟

33. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟

34. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟

35. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟

36. بڑی کب ہونا ہے ؟

37. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟

38. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟

39. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

40. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟

41. ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟

42. صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟

43. رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟

44. بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟

45. ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟

46. اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

47. اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

48. کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟

49. عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟

50. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟

51. کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟

52. اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟

53. اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟

ابھی کے لیے بس اتنا ہی۔ پھر ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 

ملائکہ

محفلین
1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
کنول خورشید
2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
کنول ہی۔۔۔ امی کو کسی کے نام بگاڑنا بالکل پسند نہیں۔۔۔۔:)
3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
20 مئی 1992
4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
5 ہیں۔۔۔ میں سب سے چھوٹی ہوں
5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
میں نے پی آئی اے ماڈل اسکول سے میڑک کیا پھر پی ای سی ایس ایچ کالج سے میں نے انٹر کیا کمپیوٹر سائنس میں اب میں کراچی یونیوورسٹی سے تاریخ میں گراجیوویشن کررہی ہوں۔۔۔:)
6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟
آجکل چھٹیاں انجوئے کررہی ہوں۔۔
7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟
بچپن اچھا گزرا ۔۔۔ بس بہت اچھا تو نہیں گزرا ۔۔ نخریلی تھی میں پہلے کافی۔۔۔
8. پسندیدہ موسم؟
سردی پسند ہے مجھے۔۔
9. پسندیدہ رنگ؟
پرپل، گلابی اور لال:heehee:
10. پسندیدہ پھل؟
آم بہت پسند ہیں مجھے۔۔۔۔۔
11. پسندیدہ پھول؟
گلاب اور کنول کا پھول:love::jokingly:
12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
مجھے سمپیل روٹی سالن کے علاوہ سب پسند ہے:tongueout4:
13. پسندیدہ خوشبو؟
خوشبو سے انسان کی بہت سی یادیں وابستہ ہوتی ہیں۔۔۔ کونسی خوشبو پسند ہے وہ تو نہیں بتا سکتی میں کیونکہ وہ مخصوص خوشبویں پسند ہیں جن سے ان لوگوں کی یاد آتی ہے جو میرے لئے اہم ہیں۔۔۔:)
14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
مجھے چوری دار اور لمبی ٖقمیض پسند ہے۔۔۔ کپڑے وہ پسند ہیں جو انسان کو سوٹ کرتے ہوں چاہے مشرقی ہوں یا مغربی۔۔۔۔۔
15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
جہاز میں سفر کرنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔ اوپر سے آسمانوں کو دیکھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔۔۔۔
16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
بچپن میں اپنے سب سے بڑے بھائی سے قریب تھی اب وہ ہمارے ساتھ نہیں رہتے تو اب امی سے ہر اہم بات شئیر کرتی ہوں،،،،،
17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
خوشی کا گھر والوں کو بتا کر اور دوستوں کو بتا کر اظہار کرتی ہوں۔۔۔ خوشی کی بات پر ڈیپینڈ کرتا ہے
18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟
کافی باتوں پر غصہ آتا ہے۔ مگر میں اتنا اظہار نہیں کرتی لیکن جب بہت زیادہ غصہ آجائے تو زور زور سے بولتی ہوں اور غصہ نکال دیتی ہوں:mad:
19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
جس پر غصہ ہو اسکی شامت آجاتی ہے:devil:
20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
میں اکثر اپرین کچن سے باہر بستر یا صوفے پر ڈال دیتی ہوں اس پر ہمیشہ ڈانٹ پڑتی ہے۔۔۔ اور ڈانٹ تو بہت پڑتی ہے اب کیا کیا بتاؤں میں:silent3:
21. شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
پہلے کافی تھی اب بالکل ختم ہوگئی ہے۔۔۔۔
22. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
ڈین براؤن کے ناول پسند ہیں زیادہ کر انگریزی ناول ہی پڑھتی ہوں جو بہت مشہور ہوتے ہیں
23. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
کوئی بھی نہیں پڑتی میں۔۔۔ اس میں ایک ہی جیسی کہانیاں ہوتی ہیں پہلے پڑھتی تھی لیکن بہت جلدی فیڈ اپ ہوگئی ان سے
24. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
میرا اسٹار ثور ہے۔۔۔ انکا علم تو بےشک سچا ہے لیکن دور ہی رہتی ہوں کیونکہ اسلام میں اجازت نہیں۔۔۔ لیکن ایک مرتبہ کسی کو ہاتھ دکھایا تھا وہ اس نے جو جو باتیں بتائیں وہ بالکل سچ تھیں :shocked:
25. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
مجھے میٹھا بنانا اچھا لگتا ہے کافی چیزیں پکا لیتی ہوں لیکن پڑھائی کی وجہ سے وقت کم ملتا ہے
26. زبان کون کون سی آتی ہے؟
اردو، انگریزی اور تھوڑی تھوڑی پنجابی
27. اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔
اففف یہ تو بڑا ہی مشکل کام ہے۔۔
1۔۔ شاید میں لوگوں کو دھوکہ نہیں دیتی یہ بات ہے
2۔۔۔ مدد بھی کردیتی ہوں۔۔۔
3۔۔۔ میں فطرتا" ایول انسان نہیں ہوں:jokingly:
28. اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔
1۔۔ میں لوگوں کی چلاکیوں کو زیادہ سمجھ نہیں پاتی اور اسکی وجہ سے بہت نقصان بھی ہوا ہے
2۔۔۔ امی کو بہت تنگ کرتی ہوں سارے کام تو کرتی ہوں بر بولتی رہتی ہوں،
3۔۔ پتہ نہیں بھئی
29. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
کافی ہیں لڑکوں سے لڑائیاں کی ہیں کافی۔۔۔ ایک دفعہ میری دوست نے کہا کل پارٹی ہوگی میں فل تیار ہوکر آگئی اور باقی سب بچے اسکول کے یونیوفارم میں تھے اس دن تو بڑی ہی میں شرمندہ ہوئی تھی۔۔
30. کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟
کچھ لوگ ہیں۔۔۔:)
31. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
یہ انکشاف ہوگا کہ میں کافی لوگوں کو diplomatically deal کرتی ہوں۔۔
32. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
تنہائی پسند ہوں لیکن محفل میں موو کرنا بھی خوب جانتی ہوں
33. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
انسان کی body language نوٹ کرتی ہوں۔۔ لوگوں کے جوتے اور پیر اور ہاتھ نوٹ کرتی ہوں اور بات کرنے کا طریقہ بھی دیکھتی ہوں۔۔۔
34. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
سونے سے پہلے نہا کر سوتی ہوں موبائل میں الارم لگاتی ہوں اور صبح میں ، میں موبائل ہی چیک کرتی ہوں کہ کسی کا میسج تو نہیں آیا۔۔۔
35. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
ایک دوست اسکول کی حرا لیکن اب اسکی شادی ہوگئی ہے اور یونی کے دو دوست ثمرہ اور ریحان ہیں دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔۔۔ ہر مشکل میں ساتھ رہتے ہیں اور ہم لوگ ہر طرح کی بات آپس میں ڈسکس کرلیتے ہیں۔۔۔۔
36. بڑی کب ہونا ہے ؟
بڑی ہی ہوں چچا جی:)
37. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
مستقبل کے ارادے یہ ہیں کہ 4 سال کا گراجیویشن مکمل کرلینے کے بعد جاب کرنی ہے اور تاریخ کے شعبے اور خاص کر آرکیولیوجی کے شعبے میں ابھی کافی کام کرنا ہے۔۔۔۔۔
38. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔۔۔۔۔۔۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں انکی خواہش تھی پر پوری نہیں ہوسکی ۔۔۔
39. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی زندگی میں کسی کو دھوکہ نا دیں اور فئیر ڈیل کریں۔۔۔
40. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
مطمئین ہوں لیکن زندگی میں اپنا کیرئیر بنانا ہے
41. ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
ابو کی لاڈلی ہوں:inlove:
42. صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
ویسے صبح میں 6 بجے یا 7 بجے اور چھٹیوں میں 9 بجے تک
43. رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
12 بجے تک سوتی ہوں
44. بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
بچپن میں۔۔ میں بڑی بونگی ہوتی تھی۔۔ میں اپنی ٹانگوں کے گوشت کو بوٹی کہتی تھی:jokingly:
45. ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
ایک اور ایک تو 11 ہوتے ہیں چچا جی:headphone:
46. اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
وہ aquarium میں آجائیں گی
47. اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
عکسی مفتی کی کتاب تلاش۔۔۔ اللہ: ماورا کا تعین۔۔ ابھی زیر مطالعہ ہے۔۔۔
 
سب سے پہلے تو
benvenuti%20gif%20welcome%20glitter%2026.gif
اب ذرا آپ کے جوابات پڑھتا ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی بہت اچھے جواب دیئے ہیں۔
ان پر تبصرہ بعد میں کروں گا۔

صرف ایک بات کہ اردو محفل پر "ملائکہ" پہچان رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟ جبکہ کنول بھی بہت اچھا نام ہے۔ تو اپنے اصلی نام سے کیوں نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
5 بہنوں بھائیوں میں بھائی کتنے اور بہنیں کتنی ہیں؟

اور سب سے چھوٹی ہونے کا فائدہ تو ضرور اٹھاتی ہو گی۔
 

ملائکہ

محفلین
48. کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ایک دو دفعہ یونی میں اکثر ڈسکشن میں یہ معاملہ ہوجاتا ہے:p
49. عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
کیونکہ 2 تو کیا ہے ہی عورت سب مردوں پر بھاری ہوتی ہے:grin:
50. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
بھینس:heehee: دیکھیں

cerebellum.jpg
Cow_female_black_white.jpg


51. کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
نہیں بھئی ایسی الٹی سیدھی چیزیں نہیں آتی مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔
52. اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
ہممممم 3 بولوں گی تو لڑائی ہوجائے گی ویسے مجھے شمشاد انکل ، @زین، فرحت کیانی اور فہیم بھائی اور عسکری بھائی @اور قیصرانی انکل اور طالوت بھائی اور ابن سعید بھائی سب ہی پسند ہیں۔۔۔ اور بھی لوگ ہیں
53. اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی
؟​
sincere،​
persistent اور experienced
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی تمہیں گائے اور بھینس میں فرق معلوم نہیں کیا؟
یہ تو گائے ہے جبکہ سوال میں بھینس کا ذکر ہے۔
 
Top