انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ

محفلین
چارلس ڈارون اور سقراط نے تو اپنے زمانے سے الگ ہوکر وہ بات کی جسے وہ سچ سمجھتے تھے اور اس پر قائم رہے ، دونوں نے ہی اپنے اپنے وقت میں آؤٹ اف دا بکس بات کی اور راجہ پورس کی شخصیت بہت مضبوط تھی کہ وہ اپنے خطے پر کسی فورن انسان کے حملے پر اسے اپوز کیا :) مجھے تو ایسا لگتا ہے
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
شاید یہ چارلس ڈارون ہی تھا جس نے کہا انسان بندر کی اولاد ہے۔۔۔ سقراط نے زہر کا پیالہ پیا تو شاعر نے کہا:
اس کے پیالے میں زہر تھا ہی نہیں
ورنہ سقراط مر گیا ہوتا
یعنی شاعر کی نظر میں سقراط زندہ ہے۔۔ مرا نہیں ہے۔۔۔
چارلس ڈارون اور سقراط نے تو اپنے زمانے سے الگ ہوکر وہ بات کی جسے وہ سچ سمجھتے تھے اور اس پر قائم رہے ، دونوں نے ہی اپنے اپنے وقت میں آؤٹ اف دا بکس بات کی اور راجہ پورس کی شخصیت بہت مضبوط تھی کہ وہ اپنے خطے پر کسی فورن انسان کے حملے پر اسے اپوز کیا :) مجھے تو ایسا لگتا ہے
Out of the Books ۔۔۔ یعنی کتابوں سے باہر نکل کر بات کی ۔۔۔
یا پھر
Out of the Box صندوق سے باہر نکل کر؟؟
فورن انسان ۔۔۔
شاید آپ فورا انسان لکھنا چاہتی ہوں۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
شاید یہ چارلس ڈارون ہی تھا جس نے کہا انسان بندر کی اولاد ہے۔۔۔ سقراط نے زہر کا پیالہ پیا تو شاعر نے کہا:
اس کے پیالے میں زہر تھا ہی نہیں
ورنہ سقراط مر گیا ہوتا
یعنی شاعر کی نظر میں سقراط زندہ ہے۔۔ مرا نہیں ہے۔۔۔

Out of the Books ۔۔۔ یعنی کتابوں سے باہر نکل کر بات کی ۔۔۔
یا پھر
Out of the Box صندوق سے باہر نکل کر؟؟
فورن انسان ۔۔۔
شاید آپ فورا انسان لکھنا چاہتی ہوں۔۔۔
آپ ڈارون کی تھوری پڑھیں تو آپکو پتہ چلے گا کہ اس نے یہ بات نہیں کی کہ انسان بندر کی اولاد ہے۔۔۔ اور شاعر کی بات مت کریں کہ شاعری میں اور حقیقت میں بڑا فرق ہے۔۔۔

out of the box اور foriegners کہہ رہی تھی
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
۔۔شاعر کی بات مت کریں کہ شاعری میں اور حقیقت میں بڑا فرق ہے۔۔۔
۔
میں متفق نہیں ہوں اس بات سے۔۔۔ اقبال کی شاعری آپ کے سامنے ہے۔۔۔ مزید کچھ کہوں گا تو تقریر لگے گی۔۔۔
اسے اردو میں کیسے کہیں گے ؟؟؟

Foreign کو غیر ملکی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔ میری ناقص، بے کار اور فضول رائے میں ۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
میں متفق نہیں ہوں اس بات سے۔۔۔ اقبال کی شاعری آپ کے سامنے ہے۔۔۔ مزید کچھ کہوں گا تو تقریر لگے گی۔۔۔


Foreign کو غیر ملکی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔ میری ناقص، بے کار اور فضول رائے میں ۔۔۔
جی بالکل آپکی اپنی رائے ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
چلو بھئی بھتیجی اب مزید کچھ باتیں ہو جائیں کہ تھوڑی فرصت ملی ہے مجھے سوال پوچھنے کی :

  • مردو ں میں کیا بات اچھی لگتی ہے؟
  • مردوں میں کیا بات بُری لگتی ہے؟
  • کوئی لڑکا مسلسل گھورے تو؟
  • گھر میں کس کے غصے سے ڈر لگتا ہے؟
  • کوئی چیز جو وقت سے پہلے مل گئی ہو؟
  • خریداری میں سب سے پہلے کیا خریدتی ہیں؟
  • پیسے خرچ کرتے وقت کیا سوچتی ہیں؟
  • آپ کا دنیا میں آنے کا مقصد؟
  • کوئی بُرا وقت جو آپ نے گزارا ہو؟
باقی اگلی قسط میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
  • قد کتنا لمبا ہے؟
  • وزن کتنا ہے؟
  • سٹار کون سا ہے؟ (اگرچہ میں ان پر یقین نہیں رکھتا)
  • دل میں گھر کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
  • تمہاری صبح کتنے بجے ہوتی ہے؟
  • صبح اٹھتے ہی کیا کرنے کو دل چاہتا ہے؟
  • گھر والوں کی کون سی بات بُری لگتی ہے؟
  • اپنے ملک کا کون سا قانون زہر لگتا ہے؟
  • تہوار جو شوق سے مناتی ہیں؟
  • اپنی شخصیت میں کیا کمی محسوس کرتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · کون کون سے اخبار یا رسائل باقاعدگی سے پڑھتی ہو؟
  • · کون سا لکھنے والا پسند ہے؟
  • · کون سا شاعر پسند ہے؟
  • · شدید بھوک میں تمہاری کیا کیفیت ہوتی ہے؟
  • · ملک میں کون سی تبدیلی ضروری ہے؟
  • · شدید تھکن کے باوجود کہاں جانے کے لیے تیار رہتی ہیں؟
  • · خوشی کا اظہار کسطرح کرتی ہیں؟
  • · طبیعت میں ضد ہے یا نہیں؟
  • · دماغ کب گھومتا ہے؟
  • · غصے میں کیا کیفیت ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · بہترین تحفہ آپ کی نظر میں؟
  • · کون سی بات موڈ پر اچھا اثر ڈالتی ہے؟
  • · پسندیدہ فیشن؟
  • · اپنے لیے تعریفی جملے جو بھول نہیں سکتیں؟
  • · مخلص کون ہوتا ہے؟
  • · چھٹی کا دن کہاں اور کیسے گزارنا پسند ہے؟
  • · لباس میں کیا پسند ہے؟
  • · اپنی شخصیت کے لیے ایک لفظ یا ایک جملہ؟
  • · گھر کے کس کونے میں سکون ملتا ہے؟
  • · کس کے ایس ایم ایس کا جواب فوری دیتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · بوریت دور کرنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟
  • · کون سا ٹی وی پروگرام پسند ہے؟
  • · کسی کو فون نمبر دے کر پچھتائیں؟
  • · مہمانوں کی اچانک آمد کیسی لگتی ہے؟
  • · اگر آپ حکومت کی اعلیٰ عہدیدار بن جائیں؟
  • · کون چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے؟
  • · اپنے لیے سب سے قیمتی چیز کیا خریدی؟
  • · کھانے کے لیے بہترین جگہ فرشی یا کرسی؟
  • · کوئی ایسا ریسٹورینٹ جہاں کھانا پسند کرتی ہوں؟
  • · اگر آپ کے علاوہ ساری دنیا سو جائے تو آپ کیا لینا پسند کریں گی؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · انٹرنیٹ اور فیس بُک سے آپ کی دلچسپی؟
  • · آپ کی مستقبل کی پلاننگ؟
  • · کون سے کھانا بہت اچھا بنا لیتی ہیں؟
  • · عورت نرم دل ہوتی ہے مرد؟
  • · اگر آپ کو کوئی اغوا کر لے تو گھر والوں کی کیا کیفیت ہو گی؟
  • · اگر آپ کسی کو اغوا کریں تو تاوان میں کیا وصول کرنا چاہیں گی؟
  • · کن کیڑوں سے ڈر لگتا ہے؟
  • · آپ کے خیال میں خودکُشی کرنے والا بہادر ہوتا ہے یا بزدل؟
  • · کس قسم کا رویہ دکھ کا باعث بنتا ہے؟
  • · شادی کی رسومات میں آپ کی پسندیدہ رسم؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · شادی میں تحفہ دینا چاہیے یا نقدی؟
  • · ناشتہ اور کھانا کس کے ہاتھ کا پکا ہوا پسند ہے؟
  • · کسی تاریخی شخصیت سے ملنے کی خواہش ہے؟
  • · اپنا فون نمبر کتنی دفعہ تبدیل کر چکی ہیں؟
  • · کن چیزوں کو لیے بغیر گھر سے نہیں نکلتیں؟
  • · آپ کی زندگی عام لوگوں سے کتنی مختلف ہے؟
  • · کیا اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتی ہیں؟
  • · ہاتھ میں قلم آ جائے تو کیا لکھتی ہیں؟
  • · کبھی غصے میں کھانا پینا چھوڑا؟
  • · بستر پر لیٹتے ہی نیند آ جاتی ہے یا کروٹیں بدلتی رہتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
  • · بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر کیا کچھ رکھتی ہیں؟
  • · خدا کی حسین تخلیق کیا ہے؟
  • · زندگی کب بُری لگتی ہے؟
  • · کوئی گہری نیند سے اٹھائے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
  • · کبھی ایسا محسوس ہوا کہ زندگی بدلی ہوئی محسوس ہوئی؟
  • · جھوٹ کب بولتی ہیں؟
  • · اپنی شخصت میں کیا چیز بدلنا چاہتی ہیں؟
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اللہ اکبر۔۔۔ امتحان کے پرچے سے بھی مشکل ۔۔۔ شمشاد بھائی براہ کرم ۔۔۔ بھتیجی کو سانس تو لے لینے دیں۔۔۔ اور تھوڑی سی فرصت نکال کر خود بھی لے لیں۔۔۔ کرم ہوگا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ اکبر۔۔۔ امتحان کے پرچے سے بھی مشکل ۔۔۔ شمشاد بھائی براہ کرم ۔۔۔ بھتیجی کو سانس تو لے لینے دیں۔۔۔ اور تھوڑی سی فرصت نکال کر خود بھی لے لیں۔۔۔ کرم ہوگا۔۔
مشکل تو بالکل بھی نہیں ہیں اور بھتیجی اپنی آسانی سے جب جی چاہے تسلی سے جواب لکھ سکتی ہے۔
بلکہ میں تو کہوں گا کہ آپ بھی لگے ہاتھوں کچھ سوال پوچھ لیں۔
 
Top