مقدمہ ابن خلدون پی ڈی ایف میں چاہیے

مجھے مقدمہ ابن خلدون کا اردو ترجمہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں چاہیے۔ اگر کسی بھائی کو علم ہوتو ازراہ کرم اس کا لنک شیئر کردیں۔ شکریہ
 
برادرم کیا سبب ہے کہ آپ ہر چہار جانب لنک شئیرنگ اور پائریسی جیسے موضوعات بکھیرتے پھر رہے ہیں وہ بھی غیر مناسب زمروں میں؟

واضح رہے کہ چوری خواہ قرآن پاک کے نسخے کی کیوں نہ کی جائے چوری ہی ہوتی ہے۔ لہٰذا محفل کے قواعد و ضوابط پر نظر ثانی فرما لیں اور آئندہ غیر قانونی روابط نیز پائریسی کو محفل میں عام کرنے سے یکسر گریز فرمائیں۔ مشکور ہوں گا۔
 
مقدمہ کے کچھ عنوانات مترجم کی سمجھ شریف میں نہیں آئے تو حسب معمول خیانت کا ارتکاب کرتے ہوئے تشنہ چھوڑ دیا اور اس کا ذکر تک کرنا گوارا نہیں کیا کہ جناب قارئین یہ عنوانات میری سمجھ شریف سے باہر ہیں لہٰذا میں اس کا ترجمہ نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔پتہ نہیں ہم لوگوں میں دیانت کب آئے گی۔۔۔۔
 
نایاب بھائی آپ اصل کتاب ڈاون لوڈ کرلیں اپ کو خود ہی پتہ چل جائے گا۔صرف گوگل پر مقدمہ ابن خلدون MS.office لکھ دیجئے
اس کے علاوہ میں کچھ فصول نقل کررہا ہوں دیکھ لیجئے گا۔
الفصل الثامن و العشرون: في علوم السحر و الطلسمات

القسم الأول من الفصل التاسع و العشرون: علم أسرار الحروف
الفصل التاسع و العشرون: علم أسرار الحروف القسم الثاني
الفصل الثلاثون: في علم الكيمياء
 
عادل اسحاق

محفلین
شکوہ کی ب
مقدمہ کے کچھ عنوانات مترجم کی سمجھ شریف میں نہیں آئے تو حسب معمول خیانت کا ارتکاب کرتے ہوئے تشنہ چھوڑ دیا اور اس کا ذکر تک کرنا گوارا نہیں کیا کہ جناب قارئین یہ عنوانات میری سمجھ شریف سے باہر ہیں لہٰذا میں اس کا ترجمہ نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔پتہ نہیں ہم لوگوں میں دیانت کب آئے گی۔۔۔۔

شکوہ کرنے کی بجائے اگر ترجمہ کر دیتے تو اچھا تھا مترجم کی خیانت کیساتھ آپکی مثبت سوچ سامنے آتی ِ،ہم بے جا کی تنقید کب چھوڑیں گے؟ انہوں نے کچھ تو کام کیا باقی ماندہ آپ کیجیے ۔
 
Top