مقامی طالبان نے لاش چوک میں لٹکا دی

دلاور خان وزیر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
صوبہ سرحد کے شورش زدہ علاقہ سوات میں مقامی طالبان نے پیر کے روز پیر سمیع اللہ کی لاش کو قبر سے نکال کر ایک چوک میں لٹکانے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر دفنا دیا ہے۔

سوات میڈیا سنٹر کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی عسکریت پسندوں نے پیر سمیع اللہ کی لاش قبر سے نکال کر گوالیرئی چوک میں لٹکا دی تھی۔

اہلکار کے مطابق دن بھرچوک پر لاش لٹکانے کے بعد شام کو عسکریت پسند اسے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے اور منگل کو کسی نامعلوم مقام پر دفنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر سمیع اللہ کے اسی ساتھیوں کو مقامی طالبان نے یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پیر سمیع اللہ کے دو اہم ساتھیوں کو ذبح کر کے ان کی لاشوں کو بھی بجلی کے کھمبے سے لٹکا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی طالبان نے ان کی لاش کو اس لیے نامعلوم مقام پر دفنا دیا ہے کہ ان کو خدشہ تھا کہ اگر ان کی قبر کی خبر لوگوں کو ہوگئی تو لوگ ان کی قبر پر حاضری دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو اطلاع ملی ہے کہ اسی قیدیوں میں سے چالیس کی رہائی آج یعنی منگل کو متوقع ہے۔

دوسری جانب مقامی صحافیوں نے مقامی طالبان کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ یرغمال قیدیوں میں سے اٹھارہ ایسے ہیں جن کو قتل کیا جائے گا۔جبکہ باقی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں مقامی طالبان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ پیر سمیع اللہ دو دن قبل مقامی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ پیر سمیع اللہ سوات میں گوجر قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے مرید بھی زیادہ تر گوجر قبیلے کے ہی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق پیر سمیع اللہ کا تعلق بریلوی مسلک سے تھا۔
بشکریہ بی بی سی اردو
 

مغزل

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔ کیا بات ہے ، یہ بھی اسلام (والے)ہیں اور وہ بھی اسلام (والے)
کہ جوتے پر احادیث سنانے لگے اور اخلاقیات کا اعلی درس دینے لگے !
 

arifkarim

معطل
مغل صاحب، آجکل کے دور میں آپکو کہیں اصل اسلام نہیں ملنے والا۔ چاہے جتنا مرضی نظریں دوڑا لیں!
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب، آجکل کے دور میں آپکو کہیں اصل اسلام نہیں ملنے والا۔ چاہے جتنا مرضی نظریں دوڑا لیں!


یہ بات نہیں عارف ’’عبدالکریم ‘‘ صاحب
دیکھنے والی آنکھ ہو تو اسلام مل بھی جاتا ہے
میں اپنے اطراف اسلام دیکھا ہے ۔ اللہ کی
دنیا بہت بڑی ہے ۔۔ صرف میڈیا تک محدود نہیں۔
 
جہاد ہے بھائیو جہاد کوئی مذاق نہیں ۔ اس شخص نے مجاہدین کے خلاف چلنے کی جرات کی تھی تو قتل کرنا کیا حل ہوا بنانا چاہیئے اسکی موت کو بھی عبرت ان کے لیئے جو مجاہدین کو برا کہتے ہیں ۔ میت کی حرمت ۔۔۔؟ ارے وہ تو مردار تھا ۔ پیر تھا نا تو کہاں گئے اسکے مددگار ۔ پیروں کے پاس تو بڑی طاقتیں ہوا کرتی ہیں تو جو اپنی لاش کو قبر میں نہیں بچا سکا اسکے عقائد کا باطل ہونا تو ثابت کردیا نا ان مجاہدین نے ۔ اس طرح سے دوہرے فوائد ہونگے ۔
1۔ دوسرے فرقے کے عقائد پر ضرب
2۔ مجاہدین کے مخالفین کو عبرت
3۔ حکومت کا ساتھ دینے والوں کو سبق
4۔ مجاہدین کا مفت میں مشہور ہونا

واہ میرے "مجاہدو' اسلام کے نام پر قصاب خانے کھولنے والو ۔ ابھی دو چار کتابچے لا کر لکھ ڈالنا لیکن یہ نہ سمجھنا کہ جہاد تو کفر و الحاد کے خلاف ہوتا ہے ۔ فساد کو جہاد کا نام دینا کب جائز ٹھہرا ۔۔؟ کب مسلمانوں کا مثلہ کرنا جائز ٹھہرا ۔۔؟ کب قبر کی حرمت ختم ہوئی ۔۔؟ کب افراد کو عدالتی اختیارات ملے۔۔؟ کب گروہ بنا کو زمین پر فساد جائز ہوا ۔۔؟ کب جنازوں پر حملے جائز ہوئے ۔۔؟ کب خواتین پر الزام لگا کر انکا قتل جائز ٹھہرا ۔۔؟

واہ میرے مجاہدو ۔ صرف اللہ کی ذات ہے جو تمہارے جہاد کی حقیقت کو جانتی ہے ۔ ورنہ تم لوگوں نے تو اتنی دھول اٹھا دی ہے کہ حیوان بھی شرمائیں
 

مہوش علی

لائبریرین
پاک حکومت اور پاک فوج اور پاک میڈیا اور پاک عوام اس قتل عام اور طالبان کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔

پاک حکومت نے کئی بار دھوکا کھایا ہے، مگر دھوکا کھا کر بھی پھر انہی طالبانی دعوؤں پر اعتماد کرتے ہوئے ان سے سوات میں معاہدہ کیا اور پورے علاقے کو پھر ان جنونی پاگلوؤں کے حوالے کر دیا۔

اور پاک فوج کا خود بہت بڑا حصہ بذات خود طالبان حمایتی ہے اور یہ تمام لعنت حمید گل جیسے جنرلوں پر جاتی ہے۔
فوج سوات میں بھی وہی منافقانہ کردار ادا کر رہی ہے جو اُس نے اس سے قبل پاڑہ چنار میں ادا کیا تھا جب محصورین چیخ چیخ کر پاک فوج کو مدد کے لیے بلاتے تھے کہ آ کر پاک زمین پر اپنا قانون نافذ کرو، مگر پاک فوج تھی کہ جو اس تمام قتل عام میں خاموشی سے الگ ہو کر ان محصورین کو طالبانی جنونی پاگلوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ [شکر ہے کہ طوری قبائل کی بڑی تعداد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکی ہے اور دے بھی رہی ہے اس لیے وہ جنگی اصولوں کے ماہر تھے اور اس لیے اپنا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ خدانخواستہ اگر وہ کمزور ہوتے تو یہ طالبانی فتنہ انہیں نگل چکا ہوتا اور پاک فوج خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی۔
افسوس کہ بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ اتنے مضبوط نہ تھے کہ اپنا دفاع کر پاتے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ یہ مظلوم اس جنونی اسلام کی نظر ہوئے کہ جس میں ہر اُس شخص کی سزا موت ہے جن کا اسلام طالبانی اسلام سے مختلف ہے اور جن کے نظریات طالبانی نظریات سے مختلف ہیں۔

اور پاک میڈیا کا کردار یہ تھا کہ جس وقت پاڑہ چنار میں بچے و بوڑھے تڑپ تڑپ کر ہسپتالوں میں آکسیجن اور دوائیں نہ ہونے کی وجہ سے جانیں دے رہے تھے تو اس میڈیا کے لب ایسے سلے ہوئے تھے کہ ان مظلہوموں کی ایک آہ تک نہیں سنائی دی گئی۔ کیا ظالم میڈیا ہے۔ افسوس کہ ہمارے میڈیا کے ایک بڑے حصے پر انہی مذہبی جنونیوں کا قبضہ ہے [خصوصا کالم لکھنے والے] اور حامد میر جیسے بدبخت پھر طالبانی مظالم کو چھپانے کے لیے کوئی نہ کوئی پردہ لے کر آ جاتے تھے۔
یہ وہی میڈیا اور کالم نویس ہیں جو لال مسجد کے معاملے میں 24 گھنٹے نان سٹاپ غازی برادران جیسے مجرموں کے گن گا رہے ہوتے تھے اور انٹرویو نشر کر رہے ہوتے تھے، مگر پاڑہ چنار کے لاکھوں محصورین اور بریلوی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور قتل عام پر بس دو چار لائنوں کی ایک چھوٹی سی خبر چھاپ دینا [وہ بھی ان کے قتل کے بعد] ہی انکا شیوہ ہے۔

اور پاک عوام میں بذات خود یہ طالبانی انتہا پسندی کا زہر پھیل چکا ہے اور لاکھوں طالبانی قتل و غارت کے یہ سپورٹر و حامی عوام کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جو ہر طالبانی قتل و عام کے بعد ان کے صفائیاں لے کر آ جاتے ہیں۔ کبھی انڈیا کے خلاف جہاد کے نام پر اور کبھی اسلام کے نام پر اور عوام کی وہ برین واشنگ کرتے ہیں کہ وہ ایک بار پھر طالبانی فتنوں کو بھول کر انہیں پھر سے اپنے سینے سے لگا رہے ہوتے ہیں۔ ہماری عوام ہرگز مومن نہیں جو بار بار بار بار بار بار اس طالبانی بل سے ڈسی جاتی ہے، مگر پھر بار بار اس بل میں ہاتھ کیا ڈالتی ہے پورے بل کو ہی سینے سے لگا لیتی ہے۔

ْْْْْْْْْْ٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اور اس طالبان سے کبھی کوئی معاہدہ نہ کرے۔ اگر کرے تو یاد رکھے یہ وہ فتنہ ہے جو کسی وعدے کسی معاہدے کو نہیں ماننے والا۔
پرسوں ہی معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے طوری قبیلے کی اُس جیب پر فائرنگ کر دی جو بے چارے ایک زخمی کو ہسپتال لے کر جا رہی تھی۔ وہ بے چارہ زخمی تو موقع پر ہی شہید ہو گیا، مگر ساتھ میں ایک اور معصوم بھہی اللہ کو پیار ہو گیا، اور بقیہ تین کو اغوا کر لیا گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

لنک: http://jang.com.pk/jang/dec2008-daily/17-12-2008/up35.gif
 

arifkarim

معطل
یہ بات نہیں عارف ’’عبدالکریم ‘‘ صاحب
دیکھنے والی آنکھ ہو تو اسلام مل بھی جاتا ہے
میں اپنے اطراف اسلام دیکھا ہے ۔ اللہ کی
دنیا بہت بڑی ہے ۔۔ صرف میڈیا تک محدود نہیں۔

اسکی کوئی مثال دینا پسند کریں گے کہ آپکو کہاں سچا اسلام نظر آیا، جو ہر قسم کے تفرقہ اور تشدد سے پاک ہو۔؟
میں سالوں سے اسکا متلاشی ہوں:cry:
 

ظفری

لائبریرین
حیرت ہے جب ان مجاہدوں کے ایسے کارنامے سامنے آتے ہیں تو ان کے حماتیوں کو سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے ۔ بھول کر بھی ایسے ٹاپک کی طرف نہیں آتے ۔ کمال ہے ۔۔۔ !!!!!!
 

ظفری

لائبریرین
اسکی کوئی مثال دینا پسند کریں گے کہ آپکو کہاں سچا اسلام نظر آیا جو ہر قسم کے تفرقہ اور تشدد سے پاک ہو۔؟
میں سالوں سے اسکا متلاشی ہوں:cry:

جناب آپ کا رویہ بہت حد تک اسلام کے خلاف پراگنڈوں سے متاثر لگتا ہے ۔ آپ کا جملہ بھی کافی غور طلب ہے ۔ اسلام سچا کیا ہوتا ہے ۔؟ پہلے تو اس بات کی تشریح کریں ۔ اسلام ، اسلام ہے اور برحق ہے ۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ اسلام کی تعلیمات اور اصولوں پر عمل کرتے ہیں کہ نہیں ۔ کسی کے ذاتی اسلام اور فعل کو اصل اسلام سے تعبیر نہ کریں ۔ جیسا کہ میں‌ یہاں اکثر سب سے کہتا ہوں آپ کو بھی یہی کہنے پر مجبور ہوں ۔
" If you need to Know the ISLAM . Go to the ISLAM no to the MUSLIM
 
Top