مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ ہیں ڈاکٹر؟؟؟؟
کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں ہے کیا؟؟؟
ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ ڈاکٹر والے گاؤن میں کیسی لگتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں دیکھ لی تھی ٹکیوں والی لڑی۔ اور پھول میں دیکھ آیا ہوں۔ حقیقت میں بہت ہی خوبصورت ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں بہت ہی خوبصورت ہیں ماشاءاللہ۔
ابھی شروع ہوئے ہیں کھلنے۔ باقیوں پہ بھی کلیاں بن رہی ہیں۔ گلابی، سفید، جامنی ،پیلے سرخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچی میں پاگل کرنے والے ہیں۔ کالا گلاب بس ایک ہی ہے ہمارے پاس۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت۔

کالے گلاب کی ایک قلم لے کر دوسری جگہ بھی لگا لیں۔
معلوم نہیں لگے یا نہیں۔ بیج منگوائے ہیں کالے گلاب کے۔ جو پہلے ہمارے پاس ہے وہ جار میں بند ہے ڈھائی سال سے۔ اب اس کی پتیاں ایک ایک کر کے گرنے لگی ہیں۔
یہاں نہیں ملتا کالا گلاب۔ بہت ڈھونڈا۔ بیج بھی کسی اور ملک سے ملے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو سمجھتا ہوں کہ جو کالا گلاب ہے اس کی ایک قلم کاٹ کر دوسری جگہ لگا دیں، تو وہ بھی پودا بن جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو سمجھتا ہوں کہ جو کالا گلاب ہے اس کی ایک قلم کاٹ کر دوسری جگہ لگا دیں، تو وہ بھی پودا بن جائے گا۔
اگلے سال تک اس کی آخری پتی کے جھڑنے تک انتظار کریں گے۔ اس کے بعد اس کی قلمیں لگائیں گے۔ ابھی جار بہیں کھول سکتے نا۔ ہوا بند ہے۔
 
آخری تدوین:
Top