مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

بھلکڑ

لائبریرین
سب سے پہلے تو تمام محفلین کو دلی عید مبارک ۔اوہوں یہاں تو سلام کہنا تھا ،اس زبان کا کیا کروں جہاں بولنا ہوتا وہاں گونگا بنا دیتی جہاں خاموش رہنا ہوتا وہاں ٹر ٹر شروع ہوجاتی ہے تو چلیں جی سب محفلین کو السلام علیکم!
سلام کے بعد خیریت شاید مطلوب ہوتی ہے یا دریافت کی جاتی ہے ، جو بھی ہم اس رسم کو بھی ادا کرتے ہیں ویسے مجھے پتہ ہے سبھی ٹھیک ٹھاک ہیں مگر خیریت تو پوچھنا لازمی ہے سو سبھی اپنی طبیعت کے بارے میں بھی بتا دیں ۔ ویسے بھی یہ دھاگہ میں نے کھولا ہی اسی لیئے ہے کہ اگر کوئی خدانخواستہ بیمار ہے یا طبیعت خراب ہے تو ہم مزاج پرسی کریں اور دعا بھی البتہ دوا کے لئے گوگل کا استعمال کریں کے گے اس لئے دیر کی پیشگی معذرت ۔ اور ہسپتال میں پرچی شرچی دینے کا کام منتظمین کا ہے ہم تو بس دوا لکھیں گے اور بابائے قوم کی قدر بڑھائیں گے۔
ہسپتال کا افتتاح شمشاد بھائی سے کروا لیتا ہوں ویسے تو اس محفل میں کئی معززین موجود ہیں لیکن یہ اللہ کا ایسا بندہ ہے محفل کے ہر رکن کو نئے کو پرانے کے ان کے بارے میں پتہ ہے سے ویسے بھی پبلسٹی کا خرچہ نہیں کرنا پڑے گا سمجھا کرو نہ یار پہلے الیکشن کے اشتہاروں میں اپنی تصویریں چھپوا چھپوا کر خود کو میں جیمز بانڈ سمجھنا شروع کردیا ہے ۔۔ پھر وہی بات چپ ہو جا !۔۔۔چپ!۔۔۔ آپ کو بتایا ہے کہ زبان مجھے کسی
دن مار پڑوائے گی چلیں پھر آئیں شمشاد بھائی اور کاٹیں دھاگہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہ بھائی حذف نہ کردینا اوپننگ سرمنی والادھاگہ کاٹنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے آپس کی بات ہے مجھے ڈر ہے کہیں پہلے سے ہی کوئی ہسپتال موجود نہ اور یہ ہسپتال اُسی ہسپتال میں ڈال دیا جائے اور میری ہیرو بننے کی کوشش رائیگاں جائے ۔ بس تو سب سے پہلے میں اپنے لیئے دعا کرتا ہوں کہ "خُدا کرے!یہ محفل کا پہلا ہسپتال ہو ۔"
ویسے میری اس دعا سے ہر کوئی تو متفق نہیں ہوگا کیونکہ جس جگہ کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ویسے بھی محفل کے ایک حصہ کھیل ہی کھیل میں کے نام سے بڑا ہٹ ہے روز ہی کوئی نہ کوئی نیا کھیل آیا ہو ہوتا بس اسی وجہ سے مجھے ڈر ہے کہ میرا یہ کاروبار چلنے سے پہلے ہی نہ ٹھپ ہو جائے۔
رہ گئی شعبوں کی بات تو وہ بعد میں بنتے رہیں گے۔
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دوائیوں والا بیگ بھی بڑھتا جاتا ہے اب میں جن کی بات کرنے جا رہا ہوں وہ محفل کے عزیز ترین رکن سید شہزاد ناصر ہیں مجھے لگتا ہے اُن کو بھی ایک چکر ادھر کا لگا لینا چاہیئے ویسے تو محفلین ان کو بڑا جوان جوان کہتے ہیں لیکن چند دن پہلے کے ایک دھاگے میں چار بزرگ کہا تھا کسی نے ۔جن میں سے ایک وہ بھی تھے ۔۔ بس اسی مراسلے کے پیش نظر اُن کو میں خود ہسپتال میں آنے کی دعو ت دیتا ہوں
ویسے کافی دیر ہو گئی مجھے مکھیاں مارتے کوئی ایک تو مریض آجائے اب بڑی مہربانی یار ۔۔۔۔۔۔چلو آبھی جاؤ۔۔۔۔ ترلے تے نہ
کرواؤ۔۔۔۔۔۔ چلو میں پہلے دس مریضوں سے معا وضہ بھی نہیں لوں گا ۔۔۔ اب خوش ۔۔۔۔۔۔ ارے !۔۔۔۔۔ارے! ۔۔۔
سنو تو چلو یار ادویات بھی میری طرف سے مفت بس اب تو آجاؤ۔لو جی ایک نیا آئیڈیا ہے ذہن میں پہلے مریض کے لئے سرپرائز ٹھیک ہے اب تو آجاؤ۔

اوپر والا پیراگراف میں نے صرف تحریر لمبی کرنے کے لئے لکھا ہے ۔ایک اور بات میرا بڑا دل کر رہا ہے کہ ہر لائن کے بعد ہنسنے
والی سیمیلی لگا دوں لیکن پھر سوچا یہ تو ہنسی شاہ کاکام سو بس جس کاکام اسی کو ساجھے کے پیش نظر ہم نے ایسا نہیں کیا ۔۔۔
اب اس پہلے کہ کوئی ایسا بورڈ:bore: لگا دے میں قلم چھوڑتا ہوں اور ہاں جلدی سے آ جاؤ کیوں کہ ہمارے ہسپتال تو ہر وقت کھچاکھچ بھرے رہتے ہیں اس لئے میں کافی پر اُمید ہوں ۔۔۔چلو مفکر بھیا بھیجو پہلے مریض کو۔ اور اندر بھیج دینا یہ ریٹنگ ویٹنگ دے کر بھاگ نہ جائیں


کسی کو بُرا لگے تو پیشگی معذرت
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام بھلکڑ بھیا
میں الحمد للہ ٹھیک ہوں اور یہ پہلا ہسپتال ہی ہے محفل میں :)
ویسے میں آ تو گئی ہوں لیکن مریض نہیں ہوں :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہسپتال کی رجسٹریشن فیس بھی ہے کوئی؟ :p
اور کن کن بیماریوں کا علاج کرتے ہو۔۔۔ :D
یہاں لوگوں کو روحانی علاج کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ ;)
 

بھلکڑ

لائبریرین
ہسپتال کی رجسٹریشن فیس بھی ہے کوئی؟ :p
اور کن کن بیماریوں کا علاج کرتے ہو۔۔۔ :D
یہاں لوگوں کو روحانی علاج کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ ;)
رجسٹریشن فیس تو منتظمین نے رکھنی تھی وہ کوئی آہی نہیں رہا
ابھی تک تو ڈاکٹر بھرتی کر رہا ہوں پھر ڈپارٹمنٹ بنیں گے تب تک میں دوایاں دیتا رہوں گا
روحانی علاج کےلئے شاہ صاحب کے حضور درخواست پیش کرنی ہے وہ منظور ہو گئی تو یہ کام بھی کریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ شافی اللہ کافی
افتتاحی تقریب جاری ہے۔

ڈاکٹر بھلکڑ نے ہسپتال کھول دیا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ مریضوں کے ساتھ بھی بھلکڑ والا سلوک شروع کر دیں۔

ڈاکٹر تو خیر کئی ایک محفل میں ہیں لیکن نرسیں نظر نہیں آ رہیں۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
اللہ شافی اللہ کافی
افتتاحی تقریب جاری ہے۔

ڈاکٹر بھلکڑ نے ہسپتال کھول دیا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ مریضوں کے ساتھ بھی بھلکڑ والا سلوک شروع کر دیں۔

ڈاکٹر تو خیر کئی ایک محفل میں ہیں لیکن نرسیں نظر نہیں آ رہیں۔
دھاگہ کہاں کاٹا ہے آپ نے ارے کوئی تصویر شصویر لگا دیتے ہیں سمجھا کریں
اور یہ ڈاکٹروں کی تو ایک فہرست جاری کریں پھر میں نرسوں کا بھی انتظام کرتا ہوں۔۔۔۔۔
 

عینی شاہ

محفلین
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا :laugh:
عینی شاہ تم کو سنجیدہ ادب پڑھنے کی ضرورت ہے ۔۔۔ ۔۔ :p
ڈاکٹر صاحب کی طرف سے میں نے جواب دے دیا
مجھے تو اس پر بھی ا جانی ہے ہنسی کہ یہ کیسا لکھ لیا لکھنے والے نے ۔۔۔کیسا سڑو آدمی تھا لکھتے ہوئے بھی ہنسا نہیں :biggrin::laughing::rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
ڈاکٹر بھیا مجھے ناں سونے کے بعد بالکل نیند نہیں آتی :(
اور مجھے کھانے کے بعد بالکل بھی بھوک نہیں لگتی :sad:
یہ بیماریاں تو مجھے بھی ہیں بلکہ جب میں آنکھیں بند کر لوں نا تو مجھے نظر بھی نہیں آتا اللہ کی قسم:biggrin::rollingonthefloor:
 
Top