معلوماتِ عامہ کے سوالات

حسیب

محفلین
یہ بھی خوب کہی اس ویب سائٹ نے۔
ویسے واحد ٹرین جو پشاور سے کوئٹہ جایا کرتی تھی (یا شاید اب بھی جاتی ہے) وہ کوئٹہ ایکسپریس ہے۔ وکی پیڈیا اور دیگر انٹرنیٹ اب اس کو کوئٹہ سے راولپنڈی دکھا رہے ہیں۔ واللہ اعلم۔
اور اب کوئٹہ سے لاہور تک:D
 
کعنان

محفلین
سبط حسن اپنی تحریر ماضی کے مزار میں لکھتے ہیں کہ عراق کی ایک ریاست اریک کے حکمران توھیگل نے 220 قبل مسیح میں عراق کے گزرے ہوئے بادشاہوں کی ایک فہرست تیار کی جنکا زمانہ حکومت ہزاروں سال پر محیط تھا۔
یہ حکمران سو میر ، عکا ذ اور اسور تہذیبوں کے دور میں ہوئے جن کے آثار آج بھی محفوظ ہیں۔ ان بادشاہوں کے نام اور القاب ان کے اوصاف پرمبنی تھے ۔ ایک حکمران کا نام یا لقب کلبدن یعنی کتا تھا چونکہ یہ حکمران انسانوں کے بجائے کتوں سے زیادہ محبت کرنا تھا۔
دوسرے بادشاہ کا نام قلومو یعنی بھیڑ تھا جس کی وجہ اُس کی سستی، کاہلی اور مخلوق خدا سے بیزاری تھی۔
اسی دور میں زدقاقین یعنی بچھو نام کا ایک بادشاہ بھی ہو گزار ہے جو انتہائی ظالم اور سفاک تھا۔
 
فہد اشرف

یہ صفات تو اس دور کے حکمرانوں میں بھی پائے جاتے ہیں بلکہ بدرجۂ اتم پائے جاتے ہیں
 
Top