معلوماتِ عامہ کے سوالات

فہیم

لائبریرین
اکبر اپنے "دینِ الٰہی" کی وجہ سے مسلمانوں کا معتوب ہو گیا وگرنہ آپ نے درست کہا، اس جیسا حکمران برصغیر نے نہیں دیکھا۔ عالمگیر کا اکبر کے ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔
مغل بادشاہوں میں شمس الدین التتمش ایسا گزرا ہے جس کا نام کسی پنگے میں نہیں آیا۔
یعنی اسے لوگ اچھا ہی جانتے ہیں۔
بر عکس اس کے عالمگیر کو کچھ لوگ بہت اچھا بتاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کے بہت مخالف بھی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ایک سوال میرا بھی
جو میرا اپنا ہی بنایا ہوا ہے۔

کہ 1857 کے بعد سے 1947 تک کے عرصے میں برصغیر میں وہ کونسی مذہبی شخصیت گزری ہے جس کے اچھے ہونے پر تمام فرقے متفق ہوں۔

مثال کے طور پر امام احمد رضا خان کی بات کی جائے تو بریلوی ان کو مجدد اور باقی ان کو بدعتی کہتے ہیں
یہی حال مولانا اشرف علی تھانوی کا ہے۔
 
محمد وارث

التتمش مغلوں سے کافی پہلے تھا، کم از کم تین سو سال پہلے۔ خاندانَ غلاماں میں سے تھا اور سلطنتِ دہلی کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین

شیخ الہند مولانا محمودالحسن مدنی رحمۃاللہ علیہ ہو سکتے ہیں
 
فہیم

لائبریرین
التتمش مغلوں سے کافی پہلے تھا، کم از کم تین سو سال پہلے۔ خاندانَ غلاماں میں سے تھا اور سلطنتِ دہلی کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
شکریہ وارث بھائی:)

ابھی یاد آیا کہ اس نے اپنا جانشین رضیہ سلطانہ کر مقرر کردیا تھا۔
اس وجہ سے اس پر بھی تنقید کی جاتی ہے کہ اس نے ایک عورت کو حکومت سونپ دی تھی :)
 
فہد اشرف

محفلین
مغل بادشاہوں میں شمس الدین التتمش ایسا گزرا ہے جس کا نام کسی پنگے میں نہیں آیا۔
یعنی اسے لوگ اچھا ہی جانتے ہیں۔
بر عکس اس کے عالمگیر کو کچھ لوگ بہت اچھا بتاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کے بہت مخالف بھی ہیں۔
ایک پابوسی کا پنگا ہوا تھا شاید
 
ایک سوال میرا بھی
جو میرا اپنا ہی بنایا ہوا ہے۔

کہ 1857 کے بعد سے 1947 تک کے عرصے میں برصغیر میں وہ کونسی مذہبی شخصیت گزری ہے جس کے اچھے ہونے پر تمام فرقے متفق ہوں۔

مثال کے طور پر امام احمد رضا خان کی بات کی جائے تو بریلوی ان کو مجدد اور باقی ان کو بدعتی کہتے ہیں
یہی حال مولانا اشرف علی تھانوی کا ہے۔
حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ
 
arifkarim

معطل
جواب درست است! ایک ایٹم بم آپکا ہوا!

لیکن یہ کیسے ممکن ہے جبکہ اس وقت پاکستان ایٹمی طاقت تھا ہی نہیں
پاکستان اسوقت ایٹمی طاقت بننے کے مراحل طے کر رہا تھا۔ بھارتی را کی اس پر نظر تھی البتہ ڈیسائی کو اس ایجنسی سے سخت نفرت۔ ایک روز ضیاءالحق اور ڈیسائی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں ان کے منہ سے یا تو نکل گیا یا جان بوجھ کر کہا کہ وہ کہوٹا پلانٹ سے متعلق جانتے ہیں۔ بس پھر کیا تھا، جنرل صاحب نے تمام را کے ایجنٹس ختم کر دئے اور ایٹمی پروگرام محفوظ رہا۔

1857 کے بعد سے 1947 تک کے عرصے میں برصغیر میں وہ کونسی مذہبی شخصیت گزری ہے جس کے اچھے ہونے پر تمام فرقے متفق ہوں۔
کیا یہ معلومات عامہ کا سوال ہے؟ فرقہ جات عامہ کا سوال لگ رہا ہے :)

اس وجہ سے اس پر بھی تنقید کی جاتی ہے کہ اس نے ایک عورت کو حکومت سونپ دی تھی :)
حکومت تو زرداری نے بینظیر کو بھی سونپی تھی اسکے باوجود عوام اسکو 5 سال بطور صدر برداشت کرتی رہی :)
 
فہیم

لائبریرین
حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ
جی آپ کا جواب درست ہے۔

کیونکہ جب مرزا غلام احمد قادیانی سے مناظرے کی بات ہوئی تو تمام مکاتب فکر کے علماء نے ان کو اپنی طرف سے نامزد کیا تھا۔
اور ان میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث و اہل تشیع سب شامل تھے۔
 
arifkarim

معطل
کیونکہ جب مرزا غلام احمد قادیانی سے مناظرے کی بات ہوئی تو تمام مکاتب فکر کے علماء نے ان کو اپنی طرف سے نامزد کیا تھا۔
آپکے سوال اور اس مناظرے کا آپس میں کوئی جوڑ بنتا نہیں ہے کیونکہ اسوقت کے علامہ کرام نے پیر صاحب کو مرزا قادیانی کی مخالفت پر اتھارٹی کی وجہ سے متفقہ طور پر منتخب کیا تھا۔ اور اس وجہ سے نہیں کہ انکے آپس میں فرقہ ورانہ اختلافات نہیں تھے۔
آپ کچھ اس قسم کا سوال کرتے کہ پچھلے ۱۴۰۰ سال میں ایسی کونسی شخصیت گزری ہے جس نے تمام فرقوں کو متحد کردیا تب بھی اسکا جواب مرزا قادیانی ہونا تھا۔ یعنی ان سب کو متفقہ طور پر کسی بات پر متحد کرنے کا کریڈٹ بھی وہی شخص لے گیا جو انکے نزدیک سب سے بڑا دشمن تھا۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
Top